Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

طالبان سے مذاکرات یا ایکشن

January 22, 2014 0 1 min read
Professor Mazhar
Courtyard Garden
Courtyard Garden

ہمیں تو” باغبانوں” نے یہ بتلایا تھا کہ صحنِ چمن میں اب کی بار جو موسمِ گُل آئے گا اُس کے معطر جھونکوں سے فضائیں عطر بیز ہو جائیں گی لیکن تاحال تو ہر طرف بادِ سموم کا راج ہے جس میں حیاتِ مفلس گھُٹ گھُٹ کے دَم توڑ رہی ہے۔ شاید ہم ہی کم نصیب ہیں کہ جِس شجرِ آزادی کو ہم اپنے خون سے سینچ رہے ہیں اُس کی تو زمین ہی بنجر ہے۔ لیکن بنجر بھی تو نہیں کہہ سکتے کہ یہاں منافقت، جھوٹ اور ریا کی کھیتیاں خوب لہلہاتی ہیں اوربارود کی کھاد سے پلنے والے نخل اب اتنے تن آوردرخت بن چکے ہیں کہ اِنہیں جَڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کا یارا نہیں۔ نتیجہ یہ کہ تلاشِ رزق میں نکلے پرندے بہ نوکِ تیرجا سجتے ہیں اور مائیں، بہنیں، بیویاں، بیٹیاں درِ اُمید وا کیے اُن کی راہ تکتی رہ جاتی ہیں جب ساری اُمیدیں دَم توڑ جاتی ہیں تو اُن کی پلکوں پہ رُکے نجمِ سحر کے سے آنسوؤں کے قطرے ٹَپ ٹَپ گرنے لگتے ہیں جو منادی ہوتی ہے اِس بات کی کہ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا

طالبان نامی وحشی درندوں نے ایک دفعہ پھربنوں میں سکیورٹی فورسز کے کڑیل جوانوں کے خون سے دھرتی کولہو میں نہلا دیا ۔بیس سے زائد جوان شہید ہوئے ۔آر۔اے بازار راولپنڈی میں چھ فوجی جوانوں سمیت چودہ افراد شہید کر دیئے گئے اور بہت سے زخمی ہوئے ۔اِن دونوں واقعات کی ذمہ داری وحشیوں نے قبول کر لی۔ یہ بزدل دہشت گرد وار تو ہمیشہ چھُپ کر کرتے ہیں لیکن دعویٰ یہ کہ وہ دینِ مبیں کی سر بلندی کے لیے مصروفِ پیکار ہیں۔ لاریب اِن درندوں کا دین سے کوئی تعلق ہے نہ واسطہ اور بلا خوفِ تردید کہا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ ٹولہ میرے دین کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے اِس لیے دھرتی سے اِن کے ناپاک وجود کو نابود کر دینا عین عبادت ہے۔

نہ جانے اِس ارضِ پاک کو ضَو بخشنے اور درسِ بیداری دینے والے کب آئیں گے کہ حاکمانِ وقت سے اِس کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔اُنہیں تو یہ ادراک بھی نہیں کہ مجبوروں اور مقہوروں کے لبوں کے بند کواڑوں کے پیچھے کیا حشر بپا ہے۔ تحقیق کہ چمن کو جو ”طالبانی روگ” لگا ہے وہ اِن مسیحاؤں کی مسیحائی سے جانے کا نہیں کیونکہ وہ تو خود بے بس ہیں اور چنگیزیت کے عَلم برداروں کو نیست و نابود کرنے کی اپنے تئیں ہمت ہی نہیں پاتے۔ ہمارے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار احمد کی کیفیت ”گویم مشکل وگرنہ گویم مشکل” کی سی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات مشکل ہیں اور اُن کے خلاف ایکشن بھی اُدھر طالبان ہیں کہ اپنی خباثتوں کا دھڑا دھڑ عملی ثبوت دیتے جا رہے ہیں۔

Taliban
Taliban

جب سے حکومت نے مذاکرات کا ڈول ڈالا ہے طالبان کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور تب سے اب تک 45 سے زائد خودکش حملے اور بم دھماکے ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا” طالبان حکومت کے ساتھ با مقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں ”۔لیکن اِس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا ”حکومت سنجیدہ ، با اختیار اور مخلص نہیں اور پہلے حکومت اپنا اخلاص اور اختیار ثابت کرے ”۔شاہد اللہ شاہد نے اپنے خط میں لکھا ”ہم منافق حکمرانوں اور ظالم افواج پر واضح کرتے ہیں کہ جس شریعت کو تُم بندوق کے زور پر دبانا چاہتے ہو وہ تمہارے ایوانوں میں ضرور گونجے گی ہماری جنگ نفاذِ شریعت کے لیے ہے اور اِس مقصد کے لیے ہم شرعی اصولوں سے کبھی دست بردار نہیں ہونگے”۔حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے پہلے طالبان نے مذاکرات کے لیے جو شرائط رکھی تھیں وہ کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں تھیں۔ ڈرون حملوں کی بندش کے علاوہ طالبان کا مطالبہ تھا کہ حکومت وزیرستان سے افواج واپس بلائے اور جنگ بندی کا اعلان کرے جبکہ وہ خود کسی بھی صورت میں ہتھیار پھینکنے کو تیار نہیں تھے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ وہ آئینِ پاکستان کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ پاکستانی آئین جمہوری اور سیکولر اقوام کا ایجنڈا ہے اور پاکستانی حکومت غلام وبے بَس ہے جبکہ وہ خود پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہیں۔

حکومت کی طرف سے بلائی جانے والی اے پی سی میں تو حکومت نے کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی تھی لیکن طالبان نے 35 مطالبات کی فہرست تھما دی ۔حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد مُلّا فضل اللہ اور اُس کے ساتھیوں نے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔ لیکن پتہ نہیں اب کِس مقصد کے حصول کی خاطر طالبان نے اچانک مذاکرات کی پیش کش کر دی۔ شاید یہ قوم کی ہمدردیاں جیتنے کی کوشش ہولیکن یہ بہر حال طے ہے کہ ابلیسیت کے علمبردار مذاکرات ہر گزنہیں چاہتے۔ شاہد اللہ شاہد نے اپنے خط میں حکومت کو منافق اور بے اختیار کہا اور افواجِ پاکستان کو ظالم جس سے صاف نظر آتا ہے کہ طالبان یا تویہ سمجھتے ہیں کہ اختیارات کا مرکز ظالم فوج ہے جس سے مذاکرات ممکن نہیں یا پھر وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حکومت اور فوج، دونوں کی ڈور امریکہ سے ہلتی ہے اِس لیے حکومت پہلے یہ ثابت کرے کہ وہ مکمل طور پر با اختیار ہے۔ اگر طالبان کو یہ یقین دلا بھی دیا جائے کہ حکومت مکمل با اختیارہے تو پھر بھی مذاکرات کی کامیابی ممکن نہیں کیونکہ طالبان موجودہ جمہوری نظام کو کفر کا نظام کہتے ہیں اور آئینِ پاکستان کے تحت مذاکرات کے لیے تیار نہیں ۔اِس کے علاوہ جس ”طالبانی شریعت کے نفاذ کی وہ بات کرتے ہیں وہ ارضِ پاک کے کسی عامی مسلمان کو بھی قبول نہیں۔پتہ نہیں طالبان کِن شرعی اصولوں سے کبھی دست بردار نہ ہونے کی بات کرتے ہیں۔ شریعتِ الٰہیہ کا تو پہلا اصول ہی یہی ہے کہ عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور ہتھیار نہ اٹھانے والوں کے لیے امان ہی امان ہے جب کہ اِن درندوں کا تو ٹارگٹ ہی بیگناہ اور معصوم بوڑھے، بچے، عورتیں اور مرد ہیں۔ یہ کیسی طالبانی شریعت ہے جس سے کوئی مسجد محفوظ ہے نہ امام بارگاہ، کوئی چرچ محفوظ ہے نہ مدرسہ اوریہ کیسے مسلمان ہیں جو جنازوں پر بھی خود کش حملے کرنے سے باز نہیں آتے۔ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ آئینِ پاکستان کے مطابق تمام قوانین مکمل اسلامی ڈھانچے میں ڈھل جائیں کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اِس کی صداقتوں اور قیامت تک کبھی گمراہ نہ ہونے کی گواہی خود میرے نبیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی ہے۔ لیکن ایسی شریعت جس میں وحشت ہی وحشت اور دہشت ہی دہشت ہو، اُس کا دینِ مبیں سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔

Imran Khan
Imran Khan

محترم عمران خاں صاحب نے فرمایا ”حکمران طالبان سے مذاکرات نہیں کر سکتے تو پیچھے ہٹ جائیں، ہمیں موقع دیں” لیکن میاں نواز شریف صاحب تو پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ سیّد منور حسن، مولانا فضل الرحمٰن، مولانا سمیع الحق اور محترم عمران خاں طالبان سے مذاکرات کے لیے آگے آئیں۔اب خاں صاحب اورکِس اجازت کے طلب گار ہیں؟ وہ طالبان سے مذاکرات کے لیے بسم اللہ کریں، کوئی اُن کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنے گا۔سوال مگر یہ ہے کہ جب طالبان پاکستانی ہونے کے باوجود آئینِ پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو خاں صاحب کِس آئین کے تحت اُن سے مذاکرات کریں گے؟۔ خاں صاحب نے جس جمہوری نظام کے تحت ا نتخابات میں حصّہ لے کر خیبر پختونخواہ کی حکومت حاصل کی، طالبان تو اُس جمہوری نظام کو بھی تسلیم نہیں کرتے اور وہ کہہ چکے ہیں کہ ”اگر عمران خاں مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے اِس کفریہ نظام سے باہر آئیں ”۔کیا تحریکِ انصاف طالبان کی اِس مشروط پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اسمبلیوں سے استعفے دے کر ”کفریہ نظام” سے باہرآنا پسند کرے گی؟ خاں صاحب یہ بھی فرماتے ہیں کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں۔

یہی شاہد اللہ شاہد نے بھی کہا ہے۔ اب خاں صاحب اور طالبان مل کر سنجیدگی کا کوئی ایسا”پیمانہ”خود ہی مقرر کر دیں جس کے تحت حکومت کو مذاکرات کے لیے” سنجیدہ ”کیا جا سکے۔ اگر وہ پیمانہ”کفریہ” جمہوری نظام کے تحت بننے والے آئینَ پاکستان کا خاتمہ اور طالبانی شریعت کا نفاذ ہے تو یہ قوم کو قبول ہے، نہ حکومت کو اور وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ محترم عمران خاں صاحب کو بھی قبول نہیں ہو گا اِس لیے خاں صاحب دست بستہ استدعا ہے کہ وہ ”نواز مخالف ” سیاست میں اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ مراجعت ممکن نہ ہو۔

Professor Mazhar
Professor Mazhar

تحریر: پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
ایکشن طالبان مذاکرات
Mamnoon Hussain
Previous Post ملک کو پولیو سے پاک کرنے تک مہم جاری رہے گی، صدر
Next Post پیرمحل اضافی بستی بی پلاٹ میں قبضہ گروپ کے افراد اپنی کاروائی میں مصروف

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close