Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

طالبان مذاکرات اور عالمی میڈیا

February 17, 2014February 17, 2014 0 1 min read
Ghulam Murtaza Bajwa
Taliban
Taliban

طالبان کی میڈیا مہم جوئی زور و شور سے جاری ہے۔ ان کے اپنے نمائندے اور عمران خان جیسے خدائی فوجدار ان کا دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اس پروپیگنڈا مہم کو مزید آگے بڑھانے کے لئے گزشتہ روز 40 کے لگ بھگ مذہبی رہنمائوں کو اکٹھا کیا اور امن کی اپیل کی۔ درحقیقت مولانا سمیع الحق اور ان کے ساتھ پروفیسر محمد ابراہیم کو اس بات کا جواب دینا چاہئے کہ بات چیت کا آغاز ہونے اور حکومت کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود گزشتہ دو ہفتے کے دوران درجنوں حملوں میں 70 سے زائد بے گناہوں کو کیوں شہید کیا گیا ہے۔

اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے کی بجائے اب طالبان کے نمائندے ملک کی مذہبی اور سیاسی تنظیموں میں اپنے ہم مسلک اور ہم خیال عناصر کو اکٹھا کر کے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ملک میں بدامنی کی وجہ حکومت پاکستان ہے۔گزشتہ روز 40 مذہبی رہنمائوں نے جو بیان جاری کیا ہے اس میں اس خوں ریزی کا ذکر نہیں ہے جو مذاکرات ہونے کے باوجود طالبان کی طرف سے جاری رکھی گئی ہے۔ تاہم یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے گویا دو فریق ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں اور اب بعض غیر جانبدار عناصر انہیں صبر سے کام لینے اور امن کو ایک اور موقع دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔ حالانکہ طالبان کے سب سے بڑے ہمدرد اور ان کے نمائندے مولانا سمیع الحق ہی اس اجلاس کے کرتا دھرتا تھے۔ اس لئے اس بارے میں کسی شخص کو اس شبہ میں نہیں رہنا چاہئے کہ یہ اجلاس طالبان کے تعاون سے طالبان کے ظلم و استبداد کے لئے عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔یہ عین ممکن ہے کہ بعض لوگ نیک نیتی سے محض امن کے نقطہ نظر سے اس اجلاس میں شریک ہوئے ہوں۔ لیکن ایسے لوگوں کو سادہ لوح ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ جارحیت اور ظلم کا مظاہرہ مسلسل طالبان کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ چند ہفتے قبل سکیورٹی فورسز پر یکے بعد دیگرے متعدد حملوں کے بعد حکومت نے مجبور ہو کر فوجی کارروائی کے بارے میں سنجیدگی سے غور شروع کیا تھا۔

سیاسی اور فوجی لحاظ سے فوری فوجی ایکشن کے بارے میں اتفاق رائے موجود تھا۔ تاہم وزیراعظم میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب سے تھوری دیر پہلے امن کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ اس خطاب میں وزیراعظم نے 4 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا اور اس کمیٹی کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مکمل اختیارات بھی دئیے گئے۔

اس اعلان کے بعد طالبان اور ان کے ہمدردوں کے پاس ہر دلیل اور جواز ختم ہو گیا تھا۔ اس لئے مجبوراً انہیں اس پیشکش کو قبول کرنا پڑا۔ لیکن مذاکرات کا آغاز ہونے اور طالبان کی طرف سے بار بار ان کی تائید کرنے کے باوجود نہ طالبان کی دہشت گردی میں کمی آئی اور نہ ہی مذاکرات سلام دعا سے آگے بڑھ سکے۔ اس دوران حکومت کے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر پر طالبان کمیٹی قبائلی علاقے میں جا کر اپنے آقائوں سے ملاقات بھی کر چکی ہے اور ان کے مطالبات کی فہرست بھی حکومت کو فراہم کی جا چکی ہے۔

اس کے باوجود طالبان کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ بلکہ چندروز قبل کراچی میں پولیس بس پر حملے میں 14 افراد کو شہید کرنے کے بعد طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔ حکومت کی طرف سے اس دوران طالبان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی سمیت سب لوگ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے مذاکرات کو بامقصد بنانا چاہتے ہیں تا کہ ملک میں امن بحال ہو سکے۔

Pakistan Government
Pakistan Government

حکومت نے تمام تر مخالفت کے باوجود انتہائی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے لئے کسی قسم کی کوئی شرط بھی عائد نہیں کی۔ اس کے ساتھ ڈرون حملوں کے حوالے سے اپوزیشن اور طالبان کی حجت کا مداوا کرنے کے لئے امریکہ کو اس بات پر آمادہ کیا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کو موقع فراہم کرے اور عارضی طور پر قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کر دئیے جائیں۔ لہٰذا دسمبر کے بعد سے قبائلی علاقوں میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا۔ طالبان کی طرف سے حکومت کے جذبہ خیر سگالی کو مسلسل اس کی کمزوری سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس دوران طالبان کے حملے جاری رہے ہیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے علاوہ عام لوگ بھی ان حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ طالبان کے نمائندے صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے اور طالبان قیادت کو عقل کے ناخن لینے کا مشورہ دینے کی بجائے یہ اعلان کرتے رہے ہیں کہ حکومت اور طالبان کو جنگ بندی پر متفق ہو جانا چاہئے۔ لاہور میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھی یہی مؤقف سامنے آیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس اعلامیہ میں طالبان کی دہشت گردی کا ذکر کرنے اور مرنے والوں سے اظہار ہمدردی کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

جنگ بندی کی بات یوں بھی ناقابل قبول اور غیر متعلق ہے کہ یہ معاملہ ایک ملک کے اندر بغاوت اور سرکشی پر آمادہ ایک گروہ کے جرائم سے متعلق ہے۔ اس گروہ کو اپنے جرائم کی معافی مانگتے ہوئے مزید دہشت گردی سے توبہ کرنے کا اعلان کرنا ہو گا۔ حیرت انگیز طور پر طالبان کے پاکستانی حمایتی اس اہم بنیاد کو سمجھنے یا قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ علماء اور مشائخ کے اس اجلاس میں جنگ بندی کی بات کر تے ہوئے طالبان کو ایک ریاستی قوت کے طور پر ایک فریق بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کی ہرگز یہ حیثیت نہیں ہے۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ اجلاس گزشتہ دنوں طالبان کی طرف سے چترال کی کالاش اقلیت اور گلگت میں آباد اسماعیلی فرقہ کے لوگوں کو جاری کی جانے والی دھمکیوں کا ذکر تک کرنے میں ناکام رہا ہے۔

طالبان کے حوالے سے عالمی میڈیا پرجاری بحث کے مطابق کہ طالبان سے مذاکرات کے سب سے بڑے حامی عمران خان نے بھی ان دھمکیوں کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ تاہم ہمارے علماء کو طالبان کی حمایت کے جوش میں ان کے دیگر جرائم کے علاوہ یہ معاملہ بھی نظر نہیں آتا۔اس دوران عمران خان نے طالبان کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قوم سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم کیا کریں گے۔ انہوں نے یہ سوال تو اب کیا ہے تاہم وہ اس کا جواب دو روز قبل ایک انٹرویو میں دے چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے قرار دیا تھا کہ پاکستانی فوج طالبان کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ لاہور میں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے عمران خان نے ان شرائط پر بھی تبصرہ کیا ہے جو طالبان کی طرف سے بھجوائی گئی ہیں۔ اگرچہ ان شرائط کو منظر عام پر نہیں لایا گیا اور اس حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کو بھی طالبان کے نمائندوں نے گمراہ کن قرار دیا ہے۔ لیکن تحریک انصاف کے سربراہ یہ کہنے پر مصر ہیں کہ طالبان نے جن قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے وہ صرف عورتوں اور بچوں کی رہائی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے دہشت گردی میں ملوث طالبان کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا۔

مبصرین کاخیال ہے کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ایک قومی لیڈر کا یہ رویہ کسی طور قابل ستائش اور حوصلہ افزا نہیں ہے۔ عمران خان بار بار ملک دشمن عناصر کا ذکر کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں خود بھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بسا اوقات نادان دوست دشمن سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔حیرت کی بات ہے کہ عمران خان نے طالبان کی یہ پیشکش تو قبول کرنے سے گریز کیا تھا کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ معاملات طے کرنے میں طالبان کی نمائندگی کریں۔ لیکن مطالبات کے حوالے سے بیان جاری کرنے اور وضاحتیں دینے میں وہ بے لگام ہو رہے ہیں۔ اس رویہ کا واحد مقصد طالبان کے لئے عوام میں ہمدردی پیدا کرنا ہے۔ تا کہ لوگ اس دہشت گرد گروہ کی چیرہ دستیوں کو بھول کر عمران خان کی تجویز کے مطابق حکومت پر دبائو ڈالنے پر آمادہ ہو جائیں۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Tags:
Comments international Media negotiation released taliban تبصرے جاری طالبان عالمی مذاکرات میڈیا
Kark
Previous Post کرک: نجی اسکول کے باہر دھماکا، 13 بچوں سمیت 15 افراد زخمی
Next Post ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں
Cold

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close