
دوحہ (جیوڈیسک) افغان طالبان نے گوانتانامو بے سے قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکی فوجی کو رہا کرنے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہل کار کو طالبان نے 2009 میں اغوا کیا تھا۔
ترجمان طالبان شاہین سہیل کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے 5 طالبان رہنماوں کو رہا کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ امریکی فوجی طالبان کی قید میں اچھی حالت میں ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کی رہائی کیلئے پہلے امریکا کو ہمارے ساتھیوں کو رہا کرنا ہو گا، طالبان امریکا اور اپنے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات چاہتے ہیں۔
