
واشنگٹن (جیوڈیسک) طالبان کی رہائی پر امریکی صدر براک اوباما کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی کانگرس کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے بھی اوباما انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی ہے جس پر امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کانگرس ارکان کو وضاحت دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اوباما انتظامیہ کا کوئی عہدے دار کانگریس کے ارکان کا سامنا کرے گا۔ ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ طالبان کی رہائی کا فیصلہ غلط تھا وہ افغانستان پہنچ کر پھر سے جنگجویانہ سرگرمیوں کا حصہ بن جائیں گے۔
