
اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان 40 دن کی جنگ بندی ختم ہو گئی، نامعلوم مقام پر طالبان شوریٰ کے اجلاس میں جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی خاموشی کی وجہ سے ٹی ٹی پی میں شامل کئی گروپوں کے قائدین نے عسکری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
