Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا طالبان مذاکرات چاہتے ہیں؟

October 23, 2013 0 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Pakistan Taliban
Pakistan Taliban

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ حکومتِ وقت کی کوششوں، کاوشوں اور اے۔پی۔سی کے باوجود طالبان کی نیتوں کے فتور سے صاف نظر آتا ہے کہ وہ امن کے خواہاں ہیں نہ مذاکرات کے۔ طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کہتے ہیں کہ وہ آئینِ پاکستان کے تحت کبھی مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ پاکستانی آئین جمہوری اور سیکولر اقوام کا ایجنڈا ہے اور پاکستانی حکومت غلام اور بے بس۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ منظم ، مضبوط اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ اُن کا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت جنگ بندی میں پہل کرے، ڈڑون حملے بند کروائے جائیں اور قیدی رہا کیے جائیں۔ مذاکرات کے جنوں میں مبتلا عمران خاں صاحب کے بارے میں اُس نے کہا کہ اگر عمران خاں کو مذاکرات کا شوق ہے تو ”کفریہ نظام” سے باہر آ کر بات کریں۔

جب سے حکومت نے مذاکرات کا ڈول ڈالا ہے طالبان نے دہشت گرد حملے تیز کر دیئے ۔اِن حملوں میں جنرل ، لیفٹیننٹ کرنل اور خیبر پختون خواہ کے وزیرِ قانون سمیت بہت سے لوگ جن میں خواتین ، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔پشاور چرچ حملے کی ذمہ داری اگرچہ طالبان نے قبول نہیں کی لیکن اِس حملے کو وہ شریعت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں۔ دینِ مبیں میں تو اقلیتوں کے حقوق اور اُن کے جان و مال کی حفاظت پر بہت زور دیا گیا ہے، پتہ نہیں یہ ”طالبانی شریعت ” کہاں سے آئی ہے اور یہ لوگ کس مذہب کے پیروکار ہیں جو اِس حملے کو جائز سمجھتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان کے اِس انٹرویو کے بعد یہ سمجھنا احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہے کہ طالبان امن کے خواہاں ہیں۔

طالبان جمہوریت کو مانتے ہیں نہ آئینِ پاکستان کو جبکہ سپہ سالار جنابِ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دو ٹوک الفاظ میں یہ کہا کہ اگر آئینِ پاکستان کے تحت امن مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو سب سے زیادہ خوشی فوج کو ہو گی۔ اُنہوں نے یہ بھی فرمایا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف نپٹنے کی بھرپور اور مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ریاستی حکمرانی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اور اگر دہشت گردوں کو آزادی کے مفہوم کے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے تو دہشت گردی کے خلاف بنائے جانے والے نئے قوانین کے تحت یہ غلط فہمی دور ہو جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ طالبان آئینِ پاکستان کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کا مثبت جواب دیں۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ جنگ بندی میں پہل حکومت کو منظور ہے نہ فوج کو ، ڈرون حملے امریکہ کر رہا ہے اور باوجود یکہ پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں اٹھاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری سلامتی اور خود مختاری کے لیے چیلنج ہیں اور جنگی زون سے باہر کسی بھی ملک کے خلاف ڈرون حملوں کا استعمال عالمی قوانین کے منافی ہے اور اقوامِ متحدہ کے تفتیش کار کی یہ رپورٹ بھی منظرعام پر آ چکی ہے کہ پاکستان پر 330 ڈرون حملوں میں 2200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بہت سے بے گناہ بھی تھے لیکن امریکہ کے گھر کی باندی اور در کی لونڈی اقوامِ متحدہ وہی کرے گی جو امریکہ کی مرضی ہو گی۔ افواجِ پاکستان اور حکمران اِس بات پر متفق ہیں کہ جتنی دیر تک طالبان ہتھیار پھینک کر آئینِ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، اُن سے مذاکرات ممکن نہیں۔ اِن حالات میں قومی غیرت و حمیت کا یہی تقاضہ ہے کہ طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے۔

طالبان سے مجوزہ مذاکرات کی ناکامی کے خدشات کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ امریکہ پاکستان میں امن چاہتا ہے نہ بھارت۔ جنابِ نواز شریف کی ”امریکہ یاترا” سے چند گھنٹے قبل امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا یہ بیان سامنے آ گیا کہ امریکہ نواز حکومت سے یہ جاننا چاہتا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کس مرحلے میں ہیں اور نواز حکومت کے پاس طالبان سے نپٹنے کا کیا منصوبہ ہے۔ اب امریکہ میں محترم میاں نواز شریف صاحب سے ہر سطح پر یہ سوال پوچھا جائے گا اور میاں صاحب کے جواب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مذاکرات کی ناکامی کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ اِس سے پہلے جب بھی طالبان کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی کوئی کوشش کی گئی، امریکہ نے اسے سبوتاژ کر دیا۔ چند سال پہلے تک تو طالبان کے اندر بہت سے لوگ امن اور مذاکرات کے خواہاں تھے جنہیں امریکہ نے چُن چُن کرڈرون حملوں کی غذا بنا دیا اور اب طالبان کے اندر سی۔ آئی۔اے اور را کے ڈھیروں ڈھیر ایسے ایجنٹ موجود ہیں جو امن کے ہر گز خواہاں نہیں۔ اگر کچھ لوگ امن چاہتے بھی ہیں تو اُن کی کوئی آواز ہے نہ حیثیت۔ پچھلے دنوں پنجابی طالبان کے امیر نے جب امن مذاکرات کو خوش آمدید کہا تو حکیم اللہ محسود نے اُسے مکھن میں سے بال کی طرح نکال باہر کیا۔ طالبان کے بہت سے چھوٹے چھوٹے گروہ حکیم اللہ محسود کی چھتری تلے جمع ہیں۔ وہ سبھی حکیم اللہ کو اپنا امیر مانتے ہیں اور حکیم اللہ مذاکرات کا خواہاں نہیں۔ اَس لیے اگر کبھی کسی دباؤ کے تحت مذاکرات ہوئے بھی تو اُن کی ناکامی یقینی ہے۔

Imran Khan
Imran Khan

دوسری طرف ہمارے سیاست دانوں کو حالات کی نزاکت کا معمولی سا احساس ہے نہ ادراک۔ ہر جگہ سیاسی بازیگری ہے اور سیاست دان مجمع بازوں کی طرح قوم کو بے وقوف بنانے میں مگن۔ عمران خاں اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنائے بیٹھے ہیں۔ اُن کی حکومت کا وزیرِ قانون شہید ہو گیا، طالبانی خود کُش حملوں سے پشاور میں صفِ ماتم بچھ گئی لیکن پھر بھی خاں صاحب جا و بے جا مذاکرات کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں۔ بلاول زرداری نے اُنہیں ”بُزدل خاں ” کہہ کر پکارا تو پوری تحریکِ انصاف کے تَن بدن میں آگ لگ گئی۔ محترمہ شیریں مزاری نے اسے شرمناک گردانتے ہوئے یہ فرمایا کہ یہ دونوں باپ بیٹا تو موت کے خوف سے اپنے ڈرائینگ روم سے باہر نہیں نکلتے۔مانا کہ خاں صاحب بہت بہادر ہیں لیکن لوگ تو یہی سمجھتے ہیں کہ لاشوں پہ کھڑے ہو کے مذاکرات کی بات کرنا بزدلی ہے۔

اے۔پی۔سی میں پیپلز پارٹی نے حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا لیکن ”صاف چھپتے بھی نہیں ، سامنے آتے بھی نہیں” کے مصداق ۔قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا بیان کچھ اور ہوتا ہے تو جنابِ آصف زرداری کی سمت کچھ اور سیاسی نو مولود پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے تو ایک ہی جست میں ساری حدیں پھلانگ ڈالیں۔ بلاول زرداری کی تقریر سے صرف ایک دن پہلے جنابِ آصف زرداری نے فرمایا کہ سیاسی پارٹیاں اگر آپس میں لڑ پڑیں تو تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ”قدم بڑھاؤ نواز شریف، ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن ہونہار فرزندِ ارجمند نے نواز لیگ کو بخشا، نہ تحریکِ انصاف کو اور نہ ہی ایم کیو ایم کو اُس نوجوان نے لگی لپٹی رکھے بغیر یہ کہا کہ آصف زرداری کمان ہیں اورمیں اُس کا تیر، ہم مل کر غریبوں کا خون چوسنے والے شیر کا شکار کریں گے۔ نوجوان زرداری نے کہا کہ پاکستان 1947ء میں آزاد ہو گیا تھا لیکن کراچی اب بھی لندن کا غلام ہے۔ ہم فون پر اُڑنے والی پتنگ کو کاٹ ڈالیں گے اور خیبر پختونخواہ کو سونامی سے بچائیں گے۔ لندن پلٹ بلوچ سردار نے یہ بھی کہا کہ عوام کی خاطر 2013ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 100 سیٹوں کی قربانی دی۔ اُنہوں نے اپنے اِس جملے کی تشریح نہیں کی لیکن شاید وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ جیالوں کو دہشت گرد حملوں سے بچانے کی خاطر وہ میدان میں نکلے نہ انتخابی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے سکے جس کی بنا پر پارٹی سکڑ ، سمٹ کر سندھ تک محدود ہو گئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کواپنی کرپشن اور ”حرکتوں” کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔ اگر پی پی پی نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوتا تو وہ گھر بیٹھے بھی جیت جاتی۔

لاریب باہم دست و گریباں سیاست دانوں کو مطلق احساس نہیں کہ وطنِ عزیز کس نازک موڑ پر آن پہنچا ہے۔ ہم تو دست بستہ یہی گزارش کر سکتے ہیں کہ سیاست سیاست کھیلنے کے لیے ابھی بہت وقت پڑا ہے پہلے دھرتی کے اُن دشمنوں سے تو نپٹ لیں جو دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور آپ اپنی حرکتوں کی طفیل کمزور سے کمزور تر۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
demand government imran khan pakistan Prof Riffat Mazhar taliban Taliban Talks پاکستان حکومتِ طالبان عمران خاں مطالبہ
Aqeel Khan
Previous Post شہید اسلام حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ
Next Post زلزلہ متاثرین تاحال امداد کے منتظر
Mohammad Siddiq Madani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close