
ٹنڈوالہ یار (جیوڈیسک) گوٹھ مٹھن جمالی میں مسلح افراد نے رات گئے ایک گھرپر اندھا دھند فائرنگ ک۔ اس حملہ میں 3 افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ پرانی دشمنی کانتیجہ معلوم ہوتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، فائرنگ کی اس واردات سے پورے علاقے میں خوف و حواس پھیل گیا ہے۔
