Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ذوقِ یقیں پیداکر

April 10, 2013 0 1 min read
Flood Pakistan
Flood Pakistan
Flood Pakistan

کسی بھی فرد بشر سے یہ بات مخفی نہیں ہے کہ جب انسان کے اندر پختہ عزم و حوصلہ ہو اور توکل اللہ ہو تو پہاڑ کو بھی خس و خاشاک میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ بادیٔ النظر کے رُخ کا مقابلہ اسی طرح کر سکتا ہے کہ جس طرح دریا میں تیز سیلاب کے باوجود اس میں بہنے والا تنکا طوفان سے مقابلہ کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ ایک انسان جب برسات کی سرد اندھیری رات میں کسی سفر کا آغاز کرتا ہے تو ڈر تا ہے کیونکہ اسے یہ احساس ستاتا ہے کہ سفر لمبا ہے اور راستے مسدود اور انجان ، ایسے بھیانک رات میں ایسا نہ ہو کہ کوئی ڈاکو اس کی نیّا ڈبو دے۔ یہ سب اُمور فی الفور اور چند سیکنڈ میں ہی خیالوں میں اُمڈ آتے ہیںاور بندہ اپنے لئے احتیاطی تدابیر بھی اسی دوران سوچ لیتا ہے۔

ایسے میں انسان یہ سب سوچنے کے باوجود سب کچھ اللہ پر فیصلہ چھوڑتے ہوئے اپنا حوصلہ مضبوط کرتا ہے اور جب اللہ پر سب کچھ چھوڑ دیا تو پھر مسرور ہوکر ، خطرے سے بے پرواہ ہوکر خوشی خوشی اپنے احساسات سے دوچار ہوتا ہے۔اسی کو کہتے ہیں:”جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں”کے مصداق اپنی منزل مقصود کو پا لیتا ہے۔ لہٰذا جب بھی آپ کو کسی طرح کے مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو اپنا حوصلہ ہمیشہ بلند رکھنا چاہیئے۔

انسان میں تجسس کا مادہ فطری ہے اسی تجسس نے اسے خلاء تک پہنچایا اور اسے زمین کی گہرائی میں بھی اُتارا۔ جب یہ سارے کام حوصلے اور ہمت سے انسان کر سکتا ہے تو اپنے ملک میں کیا ایسے لوگوں کی کمی ہے جو اپنی ڈوبتی میعشت کو، اپنے ملک میں جاری بے روزگاری کو، مہنگائی کو، دہشت گردی کو ختم نہیں کر سکتا۔ سب حوصلے اور ہمت کی بات ہے وہ کہتے ہیں نا کہ ” اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے ، پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے”۔

اس ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو زیادہ نہیں صرف اپنے ووٹ کا صحیح سمت میں استعمال کیجئے تاکہ ہمارا ملک صحیح معنوں میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔ یہاں کے عوام کو بھی وہ ساری سہولیات میسر ہوں جو دوسرے ملکوں کے عوام کو حاصل ہیں۔ راستہ بہت کٹھن تو ہوگا مگر کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا۔کیونکہ آج ہمارے ملک کا اور ملک کے لوگوں کا جو حال ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ، بقول ایک شاعر اور ان سے معذرت کے ساتھ کے۔
یہ دوستوں کا چلن ہم نے بارہا دیکھا
ہماری کچھ نہ سنی بس اپنا فائدہ دیکھا
ہم اپنی خانہ خرابی کا حال بھول گئے
جہاں بھی الیکشن کا قافلہ دیکھا

Humanity
Humanity

موجودہ دور ایسا دور ہے کہ جس میں اگر گہرائی سے انسانی حقائق کا مطالعہ کیا جائے تو چہار سُو مایوسی کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ دنیا سے انسانیت مفقود ہوتی جا رہی ہے، دنیا جتنی تیز رفتاری سے ترقی کرتی جا رہی ہے ، انسانی مسائل کی رفتار بھی تیز تر ہو رہی ہے، انسان کے چہرے سے خوشی کی لہر و مسکان غائب ہوتی جا رہی ہے، انسان دنیا کی پوری دولت حاصل کر لے اور اسے امن و چین حاصل نہ ہو تو وہ دولت راکھ سے بھی بد تر ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے یہاں امن و چین کیسے قائم ہو، ہمارا ملک جو کبھی امن کا گہوارا کہلاتا تھا جہاں ہر فرد بشر نہایت پُر سکون زندگی بسر کر رہاتھا ، امن و چین کہاں مفقود ہو گئی کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ ناانصافیوں کی بھینٹ چڑھ گئی ہو اور اس کی بے قراری انسانی زندگی کو کھوکھلی کرتی جا رہی ہے۔

کسی بھی ملک میں بے چینی اس وقت حائل ہوتی ہے جب ملک کے سلامتی کو کسی فرقہ پرست عناصر کے حملوں کا خطرہ ہو اور ایسے حالات میں حکومتِ وقت اپنے سیاسی مفاد کی خاطر پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے امن کے چہرے کو داغدار بنا دیتی ہے اور سیاسی حرص کی خاطر صرف اپنا مفاد دیکھتی ہے۔ اب ایسے حکمرانوں کے بارے میں کیا کہنا کہ وہ خود آخرت کے بارے میں نہیں سوچتے۔ اللہ کے یہاں حکمرانوں کی زیادہ پکڑ ہوگی۔ کیونکہ انہیں کُل ملکی عوام کی داد رسی کے لئے سربراہ بناکر بٹھایا جاتا ہے مگر یہاں صرف اپنی جیبیں اور بینک اکائونٹ کو بڑھایا جاتا ہے اور عوام کو سسکتا اور بلکتا ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔کیا اسی انصاف کی بنا پر انہیں حکمرانی ملنی چاہیئے۔ مگر یہ سادہ دل عوام سمجھتے ہی نہیں کہ انہیں اب جاگ جانا چاہیئے۔

آج نہ جاگے اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال نہ کیا تو اگلے پانچ سال بھی اسی طرح کسمپرسی کی زندگی آپ کی منتظر ہے۔موجودہ حکومت نے ملک کے سلامتی کو بالائے طاق رکھ کر مفاد عامہ کے بجائے سیاست پرستی کو ترجیح دی ہے جو مستقبل میں ملک، قوم اور جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔ملک میں ایک بار پھر انتخابات کا دور دورہ ہے۔ اور الیکشن کمیشن نہایت ہی سخت انداز میں امیدواروں کی چھان بین کر رہی ہے البتہ اسکروٹنی کا عمل مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، گو کہ تنقید کرنے والے تنقید کا اپنا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیںلیکن فی الحال اس عمل سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار اسمبلیوں میں شفاف لوگ ہی قدم رنجا ہو سکیں گے۔ مگر قوی امکان اور خدشہ یہ بھی ہے کہ کچھ بڑے نام جن پر دھبہ تو ضرور ہے مگر وہ بھی اسبلیوں تک اپنی رسائی ممکن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Assembly Pakistan
Assembly Pakistan

گو کہ یہ تعداد زیادہ نہیں ہے اسی لئے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہی ہوگی۔ سیاسی تجزیہ نگار یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس بار بھی اسمبلی معلق ہی بنے گی کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت ٹو تھرڈ میجوریٹی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا اور یوں ایک بار پھر اتحادی حکومت ہی کا امکان ہے۔عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ حکومت یک طرفہ بنتی ہے یا اتحادی، انہیں تو صرف اپنے مسائل کے حل سے دلچسپی ہے۔ جو بھی آئے عوام کا خیال کرے ۔ ان کی داد رسی کرے، ان کے مسائل کو حل کرے، انہیں روزگار فراہم کرے، انہیں مہنگائی کے جن سے آزادی دلائے، انہیں دہشت گردی اور فرقہ پرستی، ٹارگٹ کلنگ سے نجات دلائے۔انہیں لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے، یہی چند کام ہیں جو اگر حل ہو گئے تو عوام اپنی حکمرانوں پر واری جانے کو بھی تیار بیٹھے ہیں۔ بصورتِ دیگر عوام تو پہلے ہی جینے کا حوصلہ چھوڑ چکے ہیں مزید کھنڈرات کی طرف ان کا سفر جاری رہے گا۔

جمہوریت میں سیاست اس کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہوتا ہے اگر سیاست شفافیت کے ساتھ کیا جائے یوں اس ستون کو جمہوری نظام سے الگ کر دیا جائے تو یہ ڈکٹیٹر شپ کہلاتی ہے اس لحاظ سے ہمارے ملک کے دستور سازوں نے یہاں کے مختلف طبقات، مذہبی اکائیوں اور تہذیب و ثقافت کو باہم ایک کڑی میں پروئے رکھنے کے مقصد سے ایسا دستور وضع نہیںکیا ہے جس سے یہاں بسنے والی سبھی اکائیوں کی خواہشات کی تکمیل بھی ہو سکے۔

اور ملک بھی متحد رہے اس لئے ملک کے عوام کو یہ آزادی دی گئی ہے کہ وہ اپنی مرضی کی حکومت بنانے میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ جمہوری نظام کے تحت ہر پانچ سال بعد الیکشن کا نظم ہے ویسے یہ الگ بات ہے کہ کچھ مواقع پر ان حکومتوں کا دورانیہ پانچ سال سے کم عرصہ میں ہی ختم کر دیا جاتا رہا ہے۔جس کی وجہ سے بھی ملک عدم استحکام کا شکار رہتا ہے۔ سیاسی جماعتیں اچھا مینی فیسٹو پیش کرکے عوام کو لبھانے کی کوشش کر رہی ہیں مگر میڈیا پر انٹرویو کے دوران عوام کے تیور دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اب مینی فیسٹو کام نہیں آنے والے بلکہ سچائی کام آئے گی۔
تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:
Tags:
create individual Votes ووٹ
Uk
Previous Post طالبان سے مذاکرات نہ کیے گئے تو افغانستان میں خانہ جنگی ہوگی : برطانیہ
Next Post تلہ گنگ کی خبریں 09.04.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close