Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ٹیکسلا کی خبریں 30/3/2016

March 30, 2016 0 1 min read
Asia Naz Tanoli Taxila
Asia Naz Tanoli Taxila
Asia Naz Tanoli Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) 23 مارچ1940ء کو جن مقاصد کے لیے مسلمانان ہند نے لاہور میں جمع ہو کر قرارداد پاکستان منظور کی تھی آج وہ مقاصد کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں، لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر پاکستان تو حاصل کرلیا گیا مگر محمد رسول اللہۖ تک رسائی حاصل کرنے کی کوئی جدوجہد نہ کر کے پاکستان کی تعمیرو تکمیل میں کمی چھوڑ دی گئی ہے یہ تعمیروتکمیل مصطفو ی انقلاب اور ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں ہی ممکن ہے اورانشاء اللہ مصطفوی انقلاب پاکستان میں آ کر رہے گا۔ ان خیالات کااظہار ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے ایم ایس ایم واہ کینٹ اینڈ ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام یومِ جمہوریہ پاکستان کے موقع پر منعقد ہ ایک عظیم الشان تعمیرِپاکستان طلباء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسلا کے ایک مقامی شادی ہال میں کیا اور عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ حصولِ پاکستان کی خاطر تحریک پاکستان کے دوران جتنی قربانیاں یہاں کے مسلمانوں کو دینی پڑیں اس کی مثال نہیں ملتی،اس تقریب سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمشن اورالیکٹرانک میڈیا پر PATکے روح رواں عمرریاض عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بنا تھااور اس نظریے کی مخالفت اُس وقت کرنے والے آج کے پاکستان کے لیے قبضہ مافیا کاکردار ادا کررہے ہیںاور 68,69سال گذرجانے کے باوجود پاکستان کو استحکام نہ مل سکنے کی وجہ صرف اورصرف یہی طبقہ ہے کرپشن،لاقانونیت،دہشت گردی،مہنگائی،جہالت،بے روزگاری اورنجانے اس طرح کے کیا کیاتحفے انھوں نے پاکستان کو دیئے ہیں اور اب تو نظریہ پاکستان کی بھی اسمبلیوں میں بیٹھ کر مخالفت کی جاتی ہے،دہشت گرد قوتوں کو تحفظ فراہم کر کے1971ء والی تاریخ دوہرائی جانے کی غلطی کی جارہی ہے ،فوج اگر میدان میں نہ آتی تو اب تک ملک کا کیا حشر ہوچکاہوتا،جب تک ان گندے برسراقتدار لوگوں سے پاکستان کو پاک نہیں کیا جاتا ملک کی سلامتی خطرے میں ہے ،انشاء اللہ فوج ضربِ عضب میں کامیاب ہو گی اور پاکستان عوامی تحریک ضربِ امن کی تحریک سے نظریاتی دہشت گردی کاقلع قمع کر کے فوجی کاروائی کو موثر بنائے گی۔ تحریک منہاج القرآن یواے ای کے مرکزی صدر فخر زمان عادل نے اپنے خطاب میںکہا کہ تاریخ کو بدلنے کے لیے ٹیپو سلطان،محمد بن قاسم ، طارق بن زیاد اور خالد بن ولید جیسے کردار چاہیے ہر انسان کے اندر دو قسم کے کرداریا ضمیر موجود ہوتے ہیں اللہ نے یہ اختیار انسان کو دے دیا ہے حسین کے کردار یا ضمیر کو اپناتا ہے یا یزید لعین کے،اپنے گریبانوں میں جھانک کرچیک کیا جاسکتاہے،سابقہ ٹی وی اینکرحنزیلہ طیب نے کہا کہ دھرنوں کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری اور اس کے نظریے سے محبت و حمایت کی وجہ سے ٹی وی چینل کی سروس سے فارغ کر دیا گیاہے،لیکن میں نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو انقلابی راستے کاسفر اختیار کرکے اس کاراہی بنا لیا ہے اور اب یہی میری منزل ہے،ATIکے سنیئر رہنما شہیر سیالوی نے روحانیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پر اثر روحانی خطاب کیا اس کے علاوہ نورالعین باجی، تحریک منہاج القرآن واکینٹ کے صدر پروفیسر عبدالرحیم،منہاج القرآن ٹیکسلا کے صدر سیف اللہ قادری، MSM نارتھ پنجاب کے صدر ضیاء الرحمٰن صلج،MSMواہ کینٹ کے صدر سید انوار احمد،MSM ٹیکسلا کے صدرزین لعابدین،سردار اویس اور معین الدین طاہر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )پیر سید یوسف علی شاہ سرکار کا پانچ روزہ عرس گز شتہ روز آستانہ عالیہ شریف فاروقیہ میں اختتام پذیر ہو ا اختتامی دُ عا سجادہ نشین آستانہ عالیہ شریف فاروقیہ پیر سید حیدر علی شاہ سرکار نے کرائی۔پامچ روزہ عرس کے دوران ملک کے طول و وعرض سے عقیدت مندوں کی کثیر تعدادنے چادر پوشی کی جبکہ عرس کے حطار پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ایس ایچ اوتھانہ حطار خود سیکورٹی کی نگرانی کرتے رہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ معذور بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،گورنمنٹ ان اسپشل بچوں کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن گھروں میں ایسے بچے ہیں وہ پریشان ہونے کے بجائے حکومت کی تعاون سے ان کو بھی معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہ صرف ڈیزرونگ بچوں کے لئے خدمت کارڈ اور انکی کی تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں، الف ویلفئیر کونسل آرگنائزیشن کی اسپشل بچوں کے لئے جدوجہد قابل ستائش ہے، پانچ لاکھ کی اس آبادی میں 75ہزار بچے اور بڑے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، قوت سماعت سے محروم، پولیو کا شکار، کئی دیگر معذوری کا شکار ہیں ہمیں ان کو برابری کی سطح پر معاشرے کا حصہ بنانا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے الف ویلفئیر کونسل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملپور میں اسپیشل بچوں کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا (ر)ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن ضیاء افضل نے معذور افراد کے اعداد و شمار پیش کئے اور انکے لئے آرگنائزیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی، ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے دس اسپشل بچوں میں وہیل چئیرز تقسیم کیں جبکہ انھوں نے آرگنائزیشن کو سماعت سے محروم بچوں کے اعدادو شمار اکٹھے کرنے کی ہدایت کی تاکہ انھیں سماعت کے آلے فراہم کئے جا سکیں ،ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارے برابر کے حقدار ہیں انھیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئیے بلکہ حکومت نے انکے لئے خصوصی تعلیمی ادارے اور اداروں میں انکے لئے کوٹہ مخصوص کیا ہے اسکے علاوہ معذور افراد کے لئے مصنوعی اعضاء اور انکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی کے لئے وہیل چئیرز، موٹر وہیل چئیرز، سماعت کے آلے اور انکے علاج کے لئے ادارے بنائے ہیں جہاں انکے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ،ڈیزرونگ بچے اور دیگر افراد کے لئے ہماری خدمت چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )چئیرمین یونین کونسل واہ حاجی منیر جلال نے کہا ہے کہ کوئی بھی کام اگر نیک نیتی سے کیا جائے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل حال ہو جاتی ہے،اگر سچے دل سے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کی جائے تو یہ بھی کسی عبادت سے کم نہ ہے، ٹروتھ ایجوکیشنل سسٹم اس علاقہ میں تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا، ہمارا مکمل تعاون انتظامیہ ٹروتھ کو حاصل رہے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹروتھ سکول انٹر نیشنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے علامہ طیب مدنی، ڈائریکٹر ٹروتھ سکول محمد اقبال اعوان، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کے چیف آرگنائزر عطاالرحمن چوہدری، ڈاکٹر شفیق الدین، نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، سید گلزار شاہ، سابق امیدوار برائے کینٹ بورڈ ٹیکسلا حاجی محمد ضرار اعوان، مختلف مدارس کے سربراہان، ملک سفیر عالم، زبیر عباسی، رائے عاشق حسین انجم، عثمان گل، شیخ قمر،محمود اختر فاروقی،ساجد غفار، حاجی اعظم، حاجی ہمایوں خان، مولانا عبدالشکور، رفیق بٹ، شیخ قیصر، عطااللہ خان، حامد ایڈووکیٹ، اسد قریشی سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، محمد اقبال اعوان نے کہا کہ ٹروتھ ایجوکیشنل سسٹم عصر حاضر کی جدید تعلیمی ضرویات کو مد نظر رکھ کر لانچ کیا گیا ہے جو کہ اس علاقہ میں تعلیمی پیاس بجھانے میں بنیادی کردار ادا کریگا، معروف ماہر تعلیم و چیف آرگنائزر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ تحصیل ٹیکسلا عطاالرحمن چوہدری نے کہا کہ اس وقت اگر سب سے زیادہ قوم کو ضرورت ہے تو معیار ی اور جدید تعلیم کی ،اور پرائیویٹ سیکٹر یہ فریضہ احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے ،اقبال اعوان نے اس علاقہ میں تعلیمی ضرویات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو ادارہ عوام کی خدمت کے لئے بنایا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ اس علاقہ کے بچوں اور بچیوں کی معیاری تعلیم و تربیت میں فعال کردار ادا کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )بے گناہ اور معصوم لوگوں کو خون میں نہلانے والے انسان کہلانے کے قابل ہی نہیں ،لاہور میں ہونے والے سانحہ نے قوم کو شدید دکھ و کرب میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے، جس پر پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے، قوم کو صبروتحمل کے ساتھ ملک دشمن عناصر اور دین دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، انسان نما بھیڑیوں نے خواتین اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا کے جہنم خرید لیا ہے، اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ان خیالات کا اظہار مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں وائس چئیرمین کینٹ بورڈ ٹیکسلا رضا شاہ، چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان، ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا محمد ایوب صراف، ممبت کینٹ بورڈواہ ملک اظہر نواز عرف اجی ملک، سردار سید عمران علی شاہ، ملک فقیر آف لڑ،البرکات گروپ کے چیف ایگزیکٹو ملک شکیل احمد خان، سابق امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل گڑھی سکندر حاجی محمد صدیق، تحریک انصاف کے راہنما حاجی زاہد رفیق، پنجاب پختون اتحاد کے مشیر اعلیٰ حاجی فردوس خان، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک احمر اقبال، سابق امیدوار برائے کینٹ بورڈ مسلم لیگ(ن) کے راہنما حاجی محمد ضرار اعوان، چئیرمین کسان کونسل تحصیل ٹیکسلا ملک شوکت ایوب، مسلم لیگ(ن) کے راہنما ڈاکٹر ریاض الحسن، چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود، امن کمیٹی کے راہنماپیر سعید نقشبندی،ممبر کینٹ بورڈ واہ ملک فہد مسعود اکبر نے سروے کے دوران کیا ،انھوں نے کہا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیائع اور زخمیوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،سانحہ لاہور نے قوم کے حوصلت مزید بلند کر دئیے ہیں ،پوری قوم اپنی آپس کی رنجشیں بھلا کر ملک دشمن اور انسانیت کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک مین ملانے کے لئے آپس میں محبت رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دے اور عہد کریں کہ اس ارض پاک کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے،بزدل دشمن چھپ کر وار کرتا ہے ،مگر اسکا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو شہادت کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور ملک کی خاطر ہر وقت قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں افواج پاکستان ملک کی سالمیت اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں پوری قوم انکے پشت پر کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )تحصیل ٹیکسلا میں بیوائوں،یتیموں،مسکینوں،معذور افراد کو علاج معالجہ کے لیئے وزیر اعلی نے بھاری پیکج کے زریعے فری علاج کرنے کے لئے فری خدمت کارڈ کا اجراء کیا ہر معذور مریض کوتین سے پانچ ہزار تک خدمت کارڈ پر فری علاج معالجہ اور میڈیسن مہیا ہو نگی سول ہسپتال ٹیکسلا میں منعقدہ تقریب میںآج درجن سے زائد معذور خواتین بچوں اور نوجوانوں کو آج سول ہسپتال ٹیکسلا میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ اور یونین کو نسل لب ٹھٹھو کے چیئرمین حاجی علی اصغر اعوان کے ہمراہ خدمت کارڈ تقسیم کئے گئے اس تقریب میں ایم ایس سول ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر شاہد محمود ،ٹی ایم او قمر زیشان اور چوہدری محمد سلیم کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر چیئرمین حاجی اصغر اعوان نے غرباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یہ واحد جماعت ہے جنھوں نے اپنے دور اقتدار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ کمی کی ہے تمام ہسپتالوں میں غریبوں کے علاج معالجہ کی سہولت دے کر خادم اعلی نے ثابت کر دیا کہ یہ جماعت خالص غریبوں کی جماعت ہے کہ خادم اعلی میاں شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ثابت کر دیا کہ میں تحصیل ٹیکسلا کی غیور عوام کے علاج معالجہ کے لیئے اتنی سہولیات فراہم کرئوں گا جس کی مثال کہیں نہیں ملے گی ٹیکسلا میں پانچ سو بستر پر مشتمل ہسپتال دنیا کی جدید ترین ہسپتال ہو گی جبکہ مریضوں کے لیئے ون ون ٹو ٹو کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشوں سے فری چیک اپ آنکھوں کا بندوبست کیا گیا خواتین کے لیئے زچہ بچہ کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )سابق ضلع ناظم (ر) میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ایجوکیشن حکومتوں کی فرائض میں شامل ہے مگر تمام حکومتوں کا پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کا شکر گذار ہونا چاہئیے کہ وہ انکی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہا ہے، جب تک حکومتیں ملک کے اندر مساوی معیار تعلیم نہیں لاتی اس وقت کسی حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ میرٹ کی بات کریں، پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو چاہئیے کہ نہ صرف دنیاوی تعلیم دیں بلکہ قرآن و سنت کی تعلیم سے بھی بچوں کی آبیاری کریں،انھوں سانحہ لاہور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی ہے ،اور قانون نافظ کرنے والوں کی غفلت سے یہ روح فرسا سانحہ رونما ہوا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکول سر سید سکول آف ایکسی لینس حسن ابدال کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس تقریب کی صدارت سابق تحسیل ناظم حاجی شفقت خان طاہر خیلی نے کی ،سپاسنامہ ڈائریکٹر سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن طاہر درانی نے پیش کیا جبکہ نقابت کر فرائض معروف ماہر تعلیم عطاالرحمن چوہدری نے ادا کئے ،جبکہ تقریب میں ڈاکٹر افتخار، فضل اکرم، ساجد خان، عثمان گل، چوہدری وقار، صداقت خان، چن فردوس، ملک شیر خان، ملک خورشید خان، صوبیدار اکرم ،یاسر دلاور، پروفیسر شفیع اللہ ،حاجی کفایت علی خان، سعید خان ،سرفراز خان، منتخب کونسلران، مختلف مدارس کے سربراہان سمیت اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی،میجر طاہر صادق نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی مملکت ترقی نہیں کر سکتی قومیں کی تعمیر اور ترقی کا راز بہتر تعلیم و تربیت میں ہی ہے، میں نے اپنے دور میں ایک ضلع اٹک کے اندر سینکڑوں ہائی سکول اور سینکڑوں مڈل و پرائمری سکول بنوائے اور نہ صرف انکی عمارات مکمل کرائیں بلکہ مستند سٹاف بھی فراہم کیا اگر نیتیں ٹھیک ہوں تو دنیا کا کوئی کام مشکل نہیں ہوتا،طاہر درانی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا 29-3-2016 موبائل نمبر0300-5128038

Share this:
Tags:
construction lahore Muslim pakistan purpose resolution taxila پاکستان تعمیر ٹیکسلا قرارداد لاہور مسلمان مقاصد
Shafique Langrial
Previous Post ڈیرہ کوٹلہ : چوہدری رحمت خاں کا ختم قل جامع مسجد چک فاضل میں پڑھا گیا
Next Post ٹیکسلا کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close