
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سمیت سندھ بھرکی تمام جامعات کے اساتذہ نے وائس چانسلرکی تقرری کیلئے منظور کردہ بل 2013 کو مکمل طور پر مسترد کردیاہے۔ سندھ بھرکی تمام جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں سندھ بھر کی جامعات کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان یونیورسٹی پروفیسر اینڈ اکیڈمک اسٹاف کے رہنما بھی شریک کرینگے۔
جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کے ہنگامی اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وائس چانسلر کی تقرری کے اختیارات وزیراعلی سندھ کو ملنے کے بعد وائس چانسلرز کی تقرریاں مبینہ طور رپر سیاسی بنیادوں پرکی جائیں گی جس کے باعث جامعات کے تحقیقی امور اور انتظامی و تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے کل سیاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
