Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نین جو بھیگے تیرے تو منظر بدل گیا

September 12, 2017 0 1 min read
Tears
Tears
Tears

تحریر : عارف رمضان جتوئی
ٓآنسو کی قیمت کو بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ آنسو انسان کی آنکھوں سے دو ہی موقعوں پر نکلتے ہیں۔ ایک جب اسے تکلیف پہنچتی ہے دوسرا جب خوشی ہوتی ہے اور یہ دونوں مواقعے وہ ہیں جن کو بیان کرنا کسی کے بس کی بات نہیں انہیں صرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔ وہ تکلیف جو خاموشی سے آنکھوں میں آنسو لے آئے شاید اس موت سے کہیں زیادہ بھاری ہوتی ہے جو چلاتے ہوئے انسان کو آتی ہے۔ اسی طرح خوشی کے آنسو بھی خوشی کا پیمانہ نہیں ناپ سکتے کیوں کہ خوشی کا منبع دل ہوتا ہے اور یہ خوشی دل سے ہوتی ہوئی جب آنکھوں تک پہنچتی ہے تو اس کے پیچھے ناجانے کتنے احساسات پوشیدہ ہوتے ہیں جن کو بیان کرنا محال ہوتا ہے۔
تیسرے آنسو اللہ کے خوف کے آنسو ہیں۔ یہ آنسو حقیقت میں بہت اہم ہوتے ہیں۔

اس آنسو کا تعلق نہ تو خوشی سے ہے اور نہ ہی تکلیف سے بس ایک احساس ہے جسے احساس ندامت کہا جاتا ہے۔ اس آنسو کی قدر شاید ہی کوئی جان پائے مگر درحقیقت انسان کی پوری زندگی اسی ایک آنسو کے پیچھے پہناں ہے۔ انسان کی زندگی صرف نیکی اور برائی پر گامزن ہے۔ اگر نیکی کرے گا تو وہ اپنی زندگی کا حاصل پا لے گا اور اگر برائی میں پڑے گا تو وہ اپنے حاصل سے دور ہوتا چلا جائے گا۔ دنیا میں آنے کا مقصد نیکی کے کام کرنا ہیں اور یہیں انسان کا حاصل ہے۔
ایک انسان ہونے کے ناطے غلطی انسان کی سرشت میں شامل کردی گئی ہے۔ انسان نیکی کی جانب کم اور برائی کی جانب زیادہ مائل ہوتا ہے۔ ایک بات تو طے ہے کہ انسان ہر پل ہی گناہوں میں ہوتا ہے۔ اگروہ کچھ اچھا نہیں کر رہا اور فارغ بھی بیٹھا ہے تو بھی وہ نافرمانی کررہا ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے بے شمار نعمتیں دیں اور وقت دیا مگر وہ اس کو ضائع کر کے اس کا حق ادا نہیں کرتا تو غلط کرتا ہے۔ بولنے، سننے، دیکھنے، چلنے الغرض ہر ہر حرکت میں وہ غلطی کر جاتا ہے۔ ہر لمحہ برائی کی جانب بڑھتا ہے۔ اچھائی کم مگر گناہ زیادہ سے زیادہ کرتا چلا جاتا ہے ایسے میں ایک ہی چیز اس کے کام آتی ہے اور وہ ہیں بھیگے نیناں۔ خوف خدا میں نکلنے والے آنسو اس کے تمام تر گناہوں کو دھو کر اسے پاک صاف کردیتے ہیں۔

مالک کو منانا کتنا آسان کام ہے۔ رات کی تاریکی، تنہائی کا عالم، اکیلا گناہگار اور معاف کرنے والا مالک ۔۔۔۔ ساتھ میں بھیگے نین، جھکی نظریں، اٹھے ہاتھ اور امید کی کرنیں جیسے ہی دل نے گواہی دی معافی قبول ہوگئی۔ گناہوں کے ڈھیر سر پے لادے کھڑا مجرم ایک پل میں نیکیوں کے ڈھیر لیے پاک دامن ہوگیا۔ یہ تنہائی بھی کیا عجیب چیز ہے۔ میسر تقریبا سب کو ہوتی ہے مگر فرق صرف اس تنہائی کے استعمال کا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ جس کی تنہائیاں اور تاریکیاں اچھی ہوجائیں وہ اچھوں میں شامل جاتا ہے۔ کیا یہ کوئی کم بات ہے کہ تاریکی اور تنہائی ہو اور کوئی اس کا فائدہ اٹھا کر غلط کام کرنے کے بجائے اپنے رب کے حضور اپنی غلطیوں کا باکس کھول کر بیٹھا ہو۔ دل میں ندامت اور لبوں پر الفاظ ہوں (اللہم مغفرلی) اے اللہ معاف کردے۔۔ پھر منظر پلٹے اور حکم ہو کہ اس بندے کے گناہوں کو اگرچے سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں معاف کر کے نیکیوں میں بدل دیا جائے۔

کچھ پل کو اگر آپ ایسے کسی منظر کو سوچیں تو آپ کو سکون ملنے لگے جب کوئی اس مقام پر ہو اسے کتنا سکون، راحت محسوس ہوگی۔ ایک رات آپ اپنے رب کے سامنے اکیلے میں ملیں تو اس سکون سے آپ کو بھی آشنائی ہوجائے گی۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ انسان سکون کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے۔ کئی غیر ضروری حرکتیں بھی کرجاتا ہے۔ سیر وتفریح اور نشے سے بھی دل بہلانے کی کوشش کرتا ہے مگر سکون اور نیند نام کی چیز اس سے کوسوں دور ہوتی ہے۔ کبھی ایک پل کو وہ اپنے بستر سے اٹھ کر تازہ دم ہوکر ایک سچے دل سے سجدا کر کے دیکھے تو اس کو ایسا سکون ملے گا شاید ہی کبھی اس جیسا ملا ہو۔ آنسو بہاتے ہوئے جسے عرصہ بیت گیاہو۔ اس کی آنکھیں تک درد کرتی ہوں مگر ایک بار اپنے مالک کے سامنے آنسو بہا کر دیکھے تو آنکھیں تک خوبصورت ہوجاتی ہیں اور پھر انسان کو ایسی غنودگی چھاتی ہے کہ گویا کسی نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا ہے اور جب وہ اٹھتا ہے تو اس کی دنیا بدلی بدلی سی محسوس ہوتی ہے۔

کسی نے پوچھا کہ رات کو اٹھ کر ٹکریں مارنے سے بہتر ہے انسان غلطیاں اور گناہ ہی نہ کرے۔ بات میں دم تھا مگر انسان غلطیاں نہ کرے نا ممکنات میں سے۔ غلطی نہ کرنے والا فرشتہ اور غلطی کرنے والا انسان ہی تو انسان کہلاتا ہے۔ یہ بات اگرچے عجیب ہے کہ اپنی فطرت والا کام کرنے کے بعد انسان کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ جب یہ بات طے ہے کہ انسان سے غلطی ہونا لازمی امر ہے تو پھر اسے معاف کرنا اور اس کا معافی طلب کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اس لحاظ سے غلطی کرنے والے کو اپنی غلطی پر اترانے یا ڈٹ جانے کے بجائے فورا غلطی کا الزالہ کرنا چاہیے۔ اگر اس کا تعلق کسی فرد سے ہے تو معافی مانگتے ہوئے اپنے مالک سے توبہ کرنی چاہیے۔

توبہ کا دروازہ کبھی بند نہیںہوتا۔ صدق دل سے معافی مانگی جائے تو بڑے سے بڑے گناہ اور غلطی کی معافی مل جاتی ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ تو معاف کردیتا ہے مگر انسان معاف نہیں کرتے۔ اس کی بنیادی وجہ دل میں لگے وہ گھاﺅ ہوتے ہیں جن کا مٹنا مشکل ہوتا ہے۔ پہلے تو ایسے گھاﺅ دینے ہی نہیں چاہئیں۔ اگر دے دیے تو اس کا بہترین طریقہ انہیں حسن اخلاق سے کم کیا جاسکتا ہے۔ معافی تلافی سے اگر ممکن ہے تو انہیں ختم کیا جاسکتا ہے۔ وگرنہ اس کے لیے پھر اپنے مالک کے
سامنے سربسجدہ ہوجائیں۔ وہ ہی ایک ذات ہے جو دلوں کے حال جانتا ہے۔ اس سے بڑھ کر ہر شخص اگر دوسروں کی غلطیوں پر انہیں معاف کرنا سیکھ لے تو یقینا اس سے بڑھ کر کئی عمل نہیں ہوگا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کسی کو معاف کرنا انتہائی مشکل ہے اس لیے شاید اس کا اجر بھی عظیم ترین رکھا گیا ہے۔ جب کوئی کسی کو معاف کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے معاف کر کے جنت میں جگہ عطا کردیتا ہے۔ سورہ نور میں ارشاد ہے۔ ”انہیں چاہیے کہ وہ درگذر کیا کریں اور معاف کر دیا کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری بخشش کردے اور (بیشک) اللہ بخشش کرنے والا مہربان ہے۔

اپنے مالک کو منانے کئی طریقے ہیں۔ وہ تمام عبادات کی جائیں جن سے گناہوں کو مٹایا جاسکتا ہے۔ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ہمیشہ اچھائی کی جائے۔ اس طرح بھی آپ اپنے گناہوں سے بخشش حاصل کرسکتے ہیں۔ ماہ رمضان اور مخصوص عبادت کے ایام کے علاوہ بھی آپ اپنے رب سے رجوع کرتے رہیں۔ صحیح بخاری کی ایک حدیث کا مفہوم ہے۔ ”اللہ تعالیٰ روزانہ رات کے آخری پہر اپنے بندوں کو آواز دیتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے معافی مانگے والا کہ میں اسے معاف کردوں، مجھ سے اپنی مشکلات کا حل مانگے والا کہ اس کا حل دے دوں“۔ جب رب آپ کو آوازیں دے رہا ہے تو آپ کیوں نظر انداز کرتے ہیں۔ وہ مالک آپ کی شہ رگ سے زیادہ قریب ہے تو کیوں آپ اس مالک کو کسی مخصوص بلڈنگ، عمارت، چوٹی، ایام، مہینوں کے اتار چڑھاﺅ میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔

بنی اسرائیل کے زمانے میں ایک مرتبہ قحط پڑ گیا، مدتوں سے بارش نہیں ہو رہی تھی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کے قبول نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو وحی نازل ہوئی:” تمہارے درمیان ایک ایسا شخص ہے جو گزشتہ چالیس سالوں سے مسلسل میری نا فرمانی کر رہا ہے اور گناہوں پر مصر ہے۔ جب تک وہ باہر نہیں نکلتا بارش نہیں ہوگی“۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے آواز دی کئی جو نافرمان ہے وہ باہر
آ جائے۔ اس بندے نے دیکھا کوئی بھی اپنی جگہ سے نہ ہلا۔ وہ سمجھ گیا کہ وہی مطلوب ہے۔ اس نے سوچا کہ اگر وہ نکلے گا تو بے حد شرمندگی ہوگی نہ نکلا تو لوگ بارش سے محروم رہیں گے۔ اس نے اپنا چہرہ چادر میں چھپا لیا، اپنے گزشتہ افعال و اعمال پر شرمندہ ہوا اور یہ دعا کی” اے میرے رب! میری توبہ قبول فرما اور مجھے معاف فرما کر آج ذلت و رسوائی سے بچالے۔ ابھی اس کی بات پوری نہیں ہوئی تھی کہ بارش شروع ہو گئی۔

اللہ تو آپ کے پاس ہے مگر آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ اپنے رب کو کیسے منا پاتے ہیں۔ اپنے گناہوں سے کیسے توبہ کر لیتے ہیں۔ اگر یہ کام کرلیا تو یقینا آپ کے دیگر معاملات بھی اللہ تعالیٰ درست کردے گا۔ یاد رکھیں ہمیشہ ایک گناہ سے دوسرے گناہ کی طرف رستے نکلتے ہیں اور ایک نیکی سے دوسری نیکیوں کی طرف راہ ہموار ہوتی ہے۔ کوئی نیکی چھوٹی اور کوئی گناہ معمولی نہ سمجھیں۔ گناہ ہو تو فورا توبہ کریں اور نیکی کی طرف بڑھیں۔ اپنے اشکوں کو سنبھال کر رکھیں یہ بہت قیمتی ہیں انہیں گرانا ہے تو اپنے رب کے سامنے گرائیں۔

Arif Jatoi
Arif Jatoi

تحریر : عارف رمضان جتوئی

Share this:
Tags:
Heart pleasure tears trouble آنسو تکلیف خوشی دل
TAXILA BAR ASSO
Previous Post ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر میر ناصر بلال کی کاوشیں بار آور ثابت ہوئیں
Next Post پی پی پی نے کبھی کرپشن نہیں کی
Corruption

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close