
سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی موجودہ صورت حال، اہم اور حل طلب مسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاوون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سعودی ولی عہد اور مصری صدر کے درمیان یمن، شام اور خطے کے دورے سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
