Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ٰای وی ایم ٹیمپرنگ Vs برین ٹیمپرنگ!

June 10, 2019 0 1 min read
Democracy
Democracy
Democracy

تحریر : محمد آصف اقبال

جمہوریت کی بقا شہریوں کے اعتماد بحالی میں ممکن ہے۔لیکن اگر عوام الناس جمہوری نظام پر سوال اٹھانے لگیں تو پھر عین ممکن ہے کہ جمہوری نظام میں بھی شک و شبہ کی گنجائش پیدا ہو جائے۔اور یہ شک و شبہ اس حد تک بھی بڑھ سکتا ہے کہ عوام اس نظام ہی سے متنفر ہو جائیں۔دراصل جمہوریت نام ہے جمہور کی حکمرانی کا۔جہاں عوام کے ذریعہ اُن کے نمائندے منتخب کروانے کا عمل طے شدہ وقفہ کے بعد دہرایا جاتا ہے۔لوگ اپنے نمائندے اپنی پسند سے ووٹ کے حق کے ساتھ منتخب کرتے ہیں اور حکومتیں تشکیل پاتی ہیں۔لیکن گزشتہ دہائی سے ووٹ کا حق ادا کرنے کا جو طریقہ ہندوستان میں اختیا رکیا گیا ہے وہ ووٹنگ مشین ای وی ایم ہے جس پر گزشتہ یو پی اے حکومت کے خلاف بھی باتیں سامنے آئیں تھیں ،سوالات اٹھائے گئے تھے،کتابیں لکھی گئی تھیں اوراس کو ختم کرنے کی مانگ اٹھی ۔وہیں موجودہ این ڈی اے حکومت پر بھی مستقل سوالات اٹھ رہے ہیں،احتجاجات درج کروائے جارہے ہیں۔اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ای وی ایم مشین میں گڑبڑی کی جا سکتی ہے۔اس کو دہلی اسمبلی میں راست نشر کیا گیا،ساتھ ہی ملک بھرمیں ایک سے زائد واقعات رونما ہوئے جہاں عوام نے اپنے پسند کے نمائندے کو منتخب کرتے وقت جس بٹن کو دبایا ،ای وی ایم مشین میں نتیجہ کچھ اور ظاہر ہوا ۔نتیجہ میں لوگوں نے شکایتیں درج کروائیں اوریہ الزام بھی لگاکہ برسراقتدار حکومت جس پارٹی سے وابستہ ہے ،ای وی ایم کا بٹن کوئی بھی دبائے نتیجہ اُسی پارٹی کے نمائندے کے حق میں آ رہا ہے۔

اس پس منظر میںمختلف پلیٹ فارمس کے ذریعہ بڑے پیمانہ پر یہ بات سامنے آئی کہ ای وی ایم کے ذریعہ ووٹ کا حق استعمال کرنے کا طریقہ ختم کیا جائے،بیلٹ پیپر کے ذریعہ ہی ووٹ دینے کا دوبارہ سلسلہ شروع ہو،تاکہ جو مسائل پیش آئے ہیں اور مستقل آرہے ہیں ان پر کنٹرول کیا جا سکے،انہیں ختم کیا جانا ممکن ہو۔عوام کا اعتماد بحال ہو،ہر شخص کو محسوس ہو کہ اس نے جس نمائندے کو اپنا ووٹ دیا تھا واقعی اسے وہ ووٹ حاصل ہوا ہے اور جمہوریت کی بقاممکن ہو، جمہوری نظام برقراررہے۔آپ دیکھیں گے کہ یہ اشکالات اس لیے بھی سامنے آئے ہیں کیونکہ ای وی ایم مشین گرچہ کسی قدر بھی بہتر انداز میں اپنی کارکردگی کو اداکرنے کے لائق کیوں نہ ہو جائے اس کے باوجود یہ ایک مشین ہی ہے جو سافٹ ویئر پر منحصر ہے۔اور مشینوں کو ہیک کرنا،ان کی ٹیمپرنگ کرنا،ان کے سافٹ ویئر کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنا،کچھ اس قدر بھی نا ممکن نہیں جتنا کہ اس کے حق میں اظہار کرتے ہوئے سمجھایا جاتا ہے۔برخلاف اس کے اگر جمہوری نظام میں جمہوریت سے ہی اعتماد اٹھ جائے تو پھر اس جمہوری نظام اور اس کو رائج رکھنے والوں پر،اس کی بقا اور تحفظ کرنے والی حکومتوں اور اداروں پر سوالات اٹھنے لگیں گے۔لہذا ضروری ہے کہ جمہوری نظام کا دعویٰ کرنے والے ،اس نظام کو برقراررکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اس بات کی بھی کوشش کی جائے کہ جمہوریت پر اعتماد رکھنے والے عوام اور ملک کے شہری ہر دو سطح پر متنفر نہ ہوں اوران کا اعتماد ختم نہ ہونے پائے ،برقرار رہے۔

دوسری جانب یہ بات بھی ہمیں اپنے سامنے رکھنی چاہیے کہ کوئی بھی نظام نظریہ کے بنا وجود میں نہیں آسکتا ۔انسانی تاریخ سے ثابت ہے کہ دنیا کے مختلف زماں و مکاں میں قائم نظام ہائے زندگی کسی نہ کسی نظریہ سے منسلک رہے ہیں۔اس کے باوجود مخصوص نظام کونافذ کرنے والے ہر زمانے میں عوام کو یہی ثابت کرتے آئے ہیں کہ برسراقتدارنظریاتی حکومت میں نظریہ کا غلبہ نہیں ہے۔ لہذاعوام الناس بے خوف و خطر حکومت کا تعاون کریں اور ترقی کی منازل طے کرتے چلے جائیں۔لیکن چونکہ نظریاتی اقتدار عموماً ملک کے تمام عوام کو ایک چشمے سے نہیں دیکھتا یہی وجہ ہے کہ وہ ایک طرف نظریاتی نظام کہلاتا ہے تو دوسری جانب وہ سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک بھی نہیں کرتا۔دوسری جانب یہ بات بھی عیاں ہے کہ ہر زمانے میں ایک ہی حکومت کے زیر سایہ عوام مختلف گروہ،نظریات اور طبقات میں منقسم ہوتے ہیں۔اس صورت میں یہ ممکن نہیں کہ ایک نظریہ کسی بھی صورت میں سب کو مغلوب کرتا ہوادوسروں کا خاتمہ کردے۔یہ وہ مرحلہ ہے جہاں سے نظریات کی کشمکش شروع ہوتی ہے۔

اس کشمکش میں عموماً برسراقتدار افراد و حکومتیں اُس وقت تک غالب رہتی ہیں جب تک کوئی دوسرا نظریہ یا مختلف نظریات سے وابستہ طبقات مخصوص نظریہ کو مغلوب کرنے میں متحد ہوتے ہوئے کامیاب نہ ہو جائیں۔ایسے حالات میں مخصوص نظریہ سے وابستہ افراد اپنی بقا و دوام کے لیے عموماًدو طریقے اختیار کرتے ہیں۔ایک:وہ کوشش کرتے ہیں کہ عوام الناس کا ایک بڑا گروہ کسی نہ کسی طرح ان سے قریب ہو جائے، ان کی فکر پروان چڑھے،جن مقاصد اور نصب العین کے لیے وہ سعی و جہد کررہے ہیں اس میں جم غفیر ضم ہو جائے اور دوسرے نظریات کے حاملین و قائدین گرچہ ان کا خاتمہ نہ ہو،اس کے باوجود وہ اس قابل بھی نہ رہیں کہ وہ ان کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی سے دوچار ہوں۔اس پوری جدوجہد میں وہ کسی بھی اخلاقی اصول کو پامال کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور انہیں ظاہری کامیابی جس کی مدت عام طور پر واضح نہیں ہوتی حاصل ہوتی رہتی ہے۔دوسرا طریقہ جو عموماً استعمال کیا جاتا ہے وہ راست یا بلاواسطہ طور پر تشدد کا طریقہ ہے۔یہ تشدد کبھی راست ہوتا ہے تو کبھی بلاواسطہ ذیلی تنظیموں اور گرہوں کے ذریعہ بھڑکایا جاتا ہے۔ جس کا بنیادی نکتہ نفرت اور تعصب پر منحصر ہوتا ہے۔

لہذا ان کی کامیابی کا راز اسی بات میں پنہاں ہے کہ جس قدر اور جس بڑے پیمانہ پر وہ نفرت کا بازار گرم کرنے میں کامیاب ہوں گے،ان کی فکر اور نظریہ کی بقا کے لیے جدوجہد کا دائرہ بھی اسی قدر وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا۔اسی کے ذریعہ وہ خوف و ہراس کا ماحول بھی پیدا کرتے ہیں،جہاں لوگوں کی زبانوں پر قفل چڑھائے جاتے ہیں ،انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔اوریہی وہ برین ٹیمپرنگ ہے جسے عموماً نظرانداز کرتے ہوئے ہم اور ہمارا سماج آگے بڑھتا رہتا ہے۔یہاں تک کہ اندرون خانہ سماج منتشر ہونے لگتا ہے اور سماجی تانا بانا بکھر جاتا ہے۔ان حالات میں ممکن ہے مخصوص نظریہ سے وابستہ حکومتوں ، افراد و گروہوں کو ایک وقت خاص میں عروج حاصل ہوجائے اور وہ جس نصب العین کے لیے سرکرداں تھے،اسے وہ اپنی آنکھوں سے پھلتا پھولتا اور کامیاب ہوتا دیکھ بھی لیں۔اس کے باوجود یہ بھی زندہ و جاوید حقیقت ہے کہ ہر عروج کوزوال بھی آتا ہے۔کیونکہ یہی انسانی تاریخ ہے اور یہی انسانی تاریخ پر منحصرحکومت و اقتدار کو کنڑول کرنے والے کا اصول ہے۔زوال کے بعد عروج کسے حاصل ہوتا ہے؟اس کے مختلف پیرایوں میں جوابات موجود ہیں۔اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ زوال کے اسباب کیا ہوتے ہیں۔اورزوال کے بعد جنہیں عروج حاصل ہوتا ہے ان کے معاملات کیا ہوتے ہیں۔لیکن یہ بات طے ہے کہ ہر عروج کو زوال دیکھنا ہے۔

اس موقع پر اردو قارئین سے جو بات کہنی ہے وہ بس یہی کہ ہمیں اپنے اندر وہ صفات پیدا کرنی چاہیں جو ابدی زوال سے بھی ہمیں محفوظ رکھنے میں معاون ہوں اور جس کے اختیار کے نتیجہ میں ہم وقتی زوال سے بھی بچے رہیں۔اِس کے ایک معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ ہماری حیثیت درمیانہ روی کی ہونی چاہیے ۔نہ ہم عروج کے اُس پیمانہ کو حاصل کرنے کی کوشش کریں جہاں تعصب اور نفرت کا سہارا لیتے ہوئے اسے برقرار رکھنے یا اس کا دائرہ وسیع کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے اور نہ ہی اس ذلت و رسوائی کا شکار ہوں جہاں انسان دنیا اور آخرت ہر دومقام پر ناکامی سے دوچار ہوگا۔سوال یہ ہے کہ پھر ہم کریں کیا؟اس کا آسان سا جواب یہی ہے کہ آپ جو ہیں اسے قول و عمل اور ظاہر و باطن ہر سطح پر مکمل انداز میں واضح کردیں کہ آخر آپ ہیں کون؟وہیں نفرت و تعصب پر مبنی حالات میں خوف کا شکار ہوتے ہوئے اپنی شناخت کو چھپانے کی ذرہ برابر بھی کوشش نہ کریں،کیونکہ آپ کی شناخت چھپانے کی کوشش آپ کو عظیم ہلاکت سے دوچار کر دے گی۔اور آخری بات یہ کہ انسانی بنیادوں پر انسانوں سے محبت و ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں اُن کی ہر ممکن مدد کریں۔کیونکہ آپ ہی ہیں جو مسائل کا ادراک بھی رکھتے ہیں اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت سے بھی مالامال ہیں!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
democracy protest public system trust احتجاج اعتماد جمہوریت عوام نظام
Asif Zardari
Previous Post آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت مسترد، گرفتاری کی اجازت
Next Post ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ عید ملن شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کراچی ہیروز نے جیت لیا
Eid Milan Shooting Ball Festival Mach

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close