Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خواتین کا استحصال

July 17, 2014July 17, 2014 0 1 min read
Shahid Shakeel
Human Rights
Human Rights

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی دنیا بھر میں عورت ظلم و ستم کا شکار ہے انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمیں بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے پاس مکمل رپورٹس موجود ہیں کہ دنیا کے کس ملک میں عورت کیساتھ ناروا سلوک یا برتاؤ کیا جاتا ہے اور یہ تنظیمیں آعلیٰ سطح پر احتجاج بھی کرتی ہیں کہ فلاں فلاں ملک میں خواتین کا استحصال کیا جارہا ہے، حکومتوں کو ڈپلومیٹک طریقے سے سرزنش بھی کی جاتی ہے کہ خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس قوانین بنائے جائیں۔

ایمنیسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس کے ادارے دیگر تنظیموں کے توسط سے ترقی پذیر ممالک میں بالخصوص صحت، تعلیم ، خواتین اور بچوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خاصی رقم بھی فراہم کرتے ہیں لیکن ریاستی نام نہاد رہنما اورجمہوریت کے علمبردار وہ رقوم ملک یا عوام کی ترقی و خوشحالی کے بجائے انہیں اپنے فارن اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتے ہیں۔

پاکستان میں خواتین پر ظلم وستم یا تشدد کی وارداتوں سے تمام دنیا آگاہ ہے،کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ میڈیا میں عورت پر کسی بھی قسم کی ظلم یا زیادتی کی خبر نشر نہ ہو، اس کے باوجود ملک کے کسی ادارے بالخصوص وزارت قانون جس کے فرائض میں شامل ہے کہ ملک بھر میں قانون کے نفاز اور عمل کو قائم رکھا جائے ،بجائے اس کے یہی قانون نافذ کرنے والی وزارت اور اس سے منسلک دیگر للو پنجو ادارے کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں اس جیسے ادارے کو قفل لگا دینا ہی بہتر ہے کیونکہ جب یہ ادارہ ریاست میں عوام کو تحفظ و انصاف فراہم نہیں کر سکتا تو اس کا بند ہو جانا ہی بہتر ہے۔

اوراس عمارت کی پیشانی پر ایک تختی آویزاں کر دینی چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک منفرد ادارہ جسے کوڑھ جیسی موزی بیماری لگے اور گلے سڑے سڑسٹھ سال بیت گئے ہیں عوام کے کسی کام نہ آیا اور نہ آئے گا ،تا حیات بند کر دیا گیا اور ایک میوزیم کے روپ میں دستیاب ہے بلکہ اس ادارے پر یادگاری ٹکٹ بنائے جائیں، پاکستان کا اینٹیک ادارہ۔

خواتین کی آزادی ، حقوق ، اور بہبود کے بلند بانگ دعوں والے اس زمانے میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھتے ہی جارہے ہیں، عصمت دری ، جنسی بلیک میلنگ ، اغواہ اورگھریلو تشدد معمول کی باتیں بن گئی ہیں ، عام لوگ گویا ان باتوں کے عادی ہو تے جا رہے ہیں اور اس افسوسناک صورت حال پر بے چینی یا پریشانی کی کوئی خاص کیفیت معاشرتی سطح پر نہیں دیکھی جا رہی جو کہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ برائی اور جرائم کے خلاف رد عمل کی سطح جتنی کم ہو گی اتنا ہی ان میں اضافہ ہو گا۔

مرد میں حاکمیت کی قوت ہوتی ہے جس کے سبب وہ عورت پر مختلف انداز میں تشدد کرتا ہے ،وہ جانتا ہے کہ عورت بے بس اورکمزور ہے اسی وجہ سے ایک طرف تو وہ اس کے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک کرتا ہے اور دوسری طرف اسے دبا کراحساس برتری کی تسکین حاصل کرتا ہے اور یہ دونوں کام دنیا کے سب سے آسان کام ہیں ،جیسے کہ اوپر تحریر کیا ہے ملک میں قانون نہ ہونے کی وجہ سے عورت کو جو مقام اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے ہمارے معاشرے نے عورت کے اس مقام کو پستی میںدھکیل دیا گیا ہے۔

بالخصوص پاکستان میںدیہات کی خواتین سے مزدوروں کی طرح کام کروائے جاتے ہیں حتیٰ کہ بعض مرد جو کاہل اور کام چور ہوتے ہیں وہ عورتوں کی کمائی پر گزارہ کرتے ہیں علاوہ ازیں لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والی خواتین ،فیکٹریز یا کسی بھی شعبے میں کام کرنے والی عورتیں اپنے نکمے، جواری ، شرابی یا کسی بھی منشیات کے عادی مردوں کو اپنی کمائی دینے سے انکار کرتی ہیں تو ان کے ظلم کا شکار ہوتی ہیں ،مار بھی کھاتی ہیں اور ان کے پاؤں بھی دابتی ہیں ظلم کی انتہا عورت پر اس وقت ہوتی ہے جب یہ نام نہاد شوہر نما بھیڑئے ان کے جسمانی اعضا کاٹ ڈالتے ہیں۔

یا خوبصورت چہرے پر تیزاب پھینک کر جلا ڈالتے ہیں ایسے لوگوں کو معاشرے میں جینے کا کوئی حق نہیں ،ملک میں قانون نہ ہونے کا یہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں کسی اور پر زور ، دھونس دھمکی نہیں جما سکتے تو اپنے بیوی بچوں پر تشدد کرتے ہیں،سوال یہ ہے کہ اگر عورت پر بدکاری کا الزام لگا کر اسے سنگسار کیا جاسکتا ہے تو ان جیسے خونخوار درندوں کو کوڑے کیوں نہیں لگائے جاتے مرد کی حاکمیت کا یہ مطلب تو نہیں کہ جب جی چاہا جس سے چاہا بد فعلی کی اور قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہو گیا یا ثبوت مٹا دینے اور چند ٹکے قانون کے رکھوالوں کے سامنے ہڈی کی طرح پھینک دینے کے بعد بے قصور ٹھہرایا جائے۔یہ کہاں کا انصاف ہے؟

سوچنے کی بات ہے کہ یہ بے نیازی اور بے حسی سماج میں کیوں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ؟ عورت معاشرے میں کیوں ایک کھلونا بن کہ رہ گئی ہے؟ کیا عورت کا مطلب محض جنسی تسکین ، لطف اندوزی رہ گیا ہے اور کیا عورت صرف دن میں گھریلو کام اور رات کو تفریح کا ذریعہ ہے؟قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے کچھ اوجھل نہیں لیکن ان میں اتنی ہمت اور جرأت بھی نہیں کہ عورت کے تحفظ پر کوئی ٹھوس قانون بنائیں،سچ بات تو یہ ہے کہ ایمان اور عقیدہ کمزور ہونے کی وجہ سے ان پڑھ خواتین جعلی عالموں پیروں فقیروں کے اڈوں تک پہنچائی جاتی ہیں جہاں۔

وہ مذہب کی آڑ میں ان معصوم عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہیں اور قانون کے رکھوالے ان مجرموں کی پشت پناہی کرتے اور اپنا حصہ بٹورتے ہیں ،حکومت کو چاہئے ایسے پاکھنڈی عالموں اور پیروں فقیروں کے اڈوں کو فوراً جلا کر راکھ کرنے کا حکم دے، سمجھ سے بالاتر بات یہ بھی ہے کہ یوں تو ملک میں بے شمار مذہبی جماعتیں ہیں جن کا فرض ہے کہ عوام میں اسلامی تعلیم اور تہذیب و تمدن کی روشنی پھیلائیں جبکہ یہ جماعتیں سیاست میں ملوث ہیں اور عوام کو بہکاتی بھی ہیں اس وقت یہ نام نہاد اسلامی جماعتیں کہاں ہوتی ہیں جب سر عام کسی عورت سے زیادتی کی جاتی ہے، احتجاج کرنا جب ایک سیاسی پارٹی کا حق ہے۔

تو ایک عام انسان یا مذہبی جماعت بھی اتنا ہی حق رکھتی ہے کہ ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کیا جائے ،کیا یہ عالم دین اس بات سے آگاہ نہیں کہ قرآن حکیم میں زانیوں اور عصمت دری کے مجرموں کو سر عام سو کوڑے مارے جانے کی سزا مقرر کی گئی ہے اور اس معاملے میں کوئی نرمی یا رحم دلی دکھانے سے منع کیا گیا ہے ،کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسا کوئی اسلامی قانون ہے ؟۔

عالم دینوں کو ٹی وی سٹوڈیوز میں بیٹھ کر یا مساجدو مدارس میںدینی و دنیاوی وعظ دینے کی بجائے حکومت سے صاف الفاظ میں مطالبہ کرنا چاہئے کہ یہ اسلامی ریاست ہے اور اسلامی قوانین کا نفاذ لازم ہے یا کم سے کم خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے، جدید قوانین میں بھی عورت کی عزت اور ان کی عصمت کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے مغربی ممالک میں اسلامی قانون نہیں ہے لیکن ریپ کے مجرم کو سات سال کی سزا کا حکم ہے۔یاد رہے عورت محض جنسی وجود یا کھلونا نہیں بلکہ ایک مکمل شخصیت کی مالک ہے۔

اسکے اندر جذبات اور مردوں سے کئی گنا زیادہ احساسات ہیں،معاشرے میں اسکا ایک مقام اور کردار ہے اپنی مکمل شخصیت اور خدمات کے اعتبار سے انتہائی عظمت و احترام کی حقدار ہے۔حکومت کو چاہئے جنسی جرائم کے سلسلے میں قوانین کو آخری حد تک سخت بنائے ،خواتین پر تشدد یا عصمت دری کوئی معمولی جرم نہیں ،اسکے نتیجے میں عورت کی پوری شخصیت تباہ ہو جاتی ہے،عورت کیساتھ زیادتی کے کئی نمونے آج معاشرے میں ہر گھر میں رونما ہورہے ہیں۔

شادی کے بعدجہیز کم لانے پر تشدد، اولاد نہ ہو تو تشدد، بیٹی پیدا ہوئی تو تشدد، ساس سسر کے پاؤں نہیں دبائے تو تشدد ،کئی مرد ان وجوہات کی بنا پر طلاق بھی دے دیتے ہیں یا دوسری بیوی گھر لے آتے ہیں ،آئے دن تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،آئے دن معصوم عورتوں اور بچوں کو اغواہ اور ریپ کرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاتا ہے ،دنیا کے کسی ملک میں اس نویت کے جرائم نہیں ہوتے جتنے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رونما ہوتے ہیں ،یہ کہنا درست ہو گا کہ نام دیکھو اور کام دیکھو۔

جرمنی کے چھوٹے قصبے میں پیش آنے والا واقعہ پیش خدمت ہے کہ قانون کے رکھوالوں نے کیسے اپنے فرائض انجام دئے۔ فروری دوہزار آٹھ میں ایک عورت اچانک غائب ہوگئی عورت کے شوہر نے بچوں کو یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ تمھاری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے ،بون کی علاقائی عدالت میں پانچ سال بعد اس کیس سے پردہ اٹھایا گیا اور جج نے مجرم کو آٹھ سال کی سزا سنادی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے اور تہہ خانے کی دیوار میں چنوانے کے بعد بچوں، رشتہ داروں اور دوستوں میں خبر پھیلا دی کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کی بنا پر وہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ،لیکن دوہزار بارہ میں اس کی لڑکی جو اکیس برس کی ہو چکی تھی نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی کہ میری ماں لاپتہ ہو گئی ہے۔

German Police
German Police

اسے تلاش کیا جائے تب پولیس نے تفتیش شروع کی اور گزشتہ برس نومبر کی یخ بستہ سردی میں تفتیش کار پیٹر کے گارڈن کی کھدائی میں مصروف تھے تو اسکی چھٹی حس نے الارم دیا کہ اب اس کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اور اعتراف جرم کرنے کے بعد انہیں تہہ خانے لایا اور اس جگہ کی نشاندہی کی جہاں اسکی بیوی دیوار کے اندر قید تھی، کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس کو دیوار سے ایک عورت کا ڈھانچہ برامد ہوا،پولیس نے پیٹر کو گرفتار کرنے اور فرد جرم عائد کرنے کے کچھ دنوں بعد عدالت میں پیش کیا جہاں اسے آٹھ سال کی سزا سنائی گئی ،پیٹر نے اپنی صفائی میں عدالت کو بتایا کہ اس کا اپنی بیوی کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن بات اتنی زیادہ بڑھی کہ اسے اپنی بیوی کو چپ کرانا پڑا،اسکا کہنا تھا۔

ہمارے درمیان باقاعدگی سے جھگڑا ہوتا تھا کیونکہ اخراجات کی کمی اور انکم کم تھی میں نے اپنی بیوی کو رائے دی کہ بینک اور دوستوں سے قرض لے کر اپنا ریستوراں کھولنا چاہتا ہوں جو اسے منظور نہیں تھا اس بات پر اکثر تلخ کلامی ہوتی ، قرض میں ہم پہلے سے ڈوبے ہوئے تھے فروری دوہزار آٹھ میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور اسکی فضول بکواس پر اسے مارا پیٹا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور اسی حالت میں تہہ خانے کی دیوار میں چن دیا ۔پیٹر کی بیٹی نے عدالت کو بتایا کہ کوئی ماں اپنے بچوں سے اتنا دکھی یا ناراض نہیں ہوتی کہ پلٹ کر دیکھے بھی نہیں ان دونوں کے جھگڑے سے ہم بچوں کا کیا لینا دینا ، کافی عرصہ انتظار کیا کہ شاید کبھی میری ماں کا فون آجائے لیکن مجھے شک تھا کہ ضرور کوئی ایسی بات ہے۔

جو میرا باپ مجھ سے چھپا رہا ہے تب مجھے مجبوراً پولیس میں رپورٹ درج کروانا پڑی۔تین پہلوؤں پر غور کرنا ضروری ہے ،قتل،قانون اور بیٹی ۔بیٹی جانتی تھی کہ باپ مجرم ہے ،پیٹر کو چاہئے تھا کہ وہ اگر اپنی بیوی سے اتنا ہی عاجز آچکا ہے کہ اسکی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور مصالحت کا کوئی چانس نہیں تو بیوی کو قتل کرنے کی بجائے چپ چاپ اس گھر سے چلا جاتا ۔قانون ۔مغربی ممالک میں قانو ن کی اجارہ داری ہے پانچ سال بعد بھی پولیس نے قاتل کو گرفتار کیا اورجج نے سزا سنائی ۔بیٹی نے تمام رشتوں کو بھلا دیا اور ایک معزز شہری ہونے کا ثبوت دیا بھلے قاتل اسکا باپ تھا۔

کیا ایسا یا اس سے مواثلت رکھتا کوئی قانون پاکستان میں ہے؟کیا پولیس ،وکلایا جج ایسا انصاف کرتے ہیں ؟ بات کو طول دینے کی بجائے مختصر آج کے خاص موضوع پر دو لائینز ۔موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تو نعرے مارے کہ توانائی کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے وزیر سفیر توانائی کے بحران پر قابو پانے کی آڑ میں سیر سپاٹے کی غرض سے کبھی جرمنی تو کبھی پیکنگ گئے اور اسے گھٹانے کی بجائے مزید بڑھا دیا گیا سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں صرف ایک بار تیس دن ہی ایسے آتے ہیں جب دنیا کے تمام مسلمان عبادات اور اللہ کے آگے سر بسجود ہو کر گناہوں کی معافی مانگتے ہیں جسے رمضان شریف کہا جاتا ہے اس مبارک ماہ میں بھی ظالموں نے بجلی پانی بند کر دیا ہے اور اسکا حل نکالنے کی بجائے لطیفے سنا رہے ہیں کہ عوام دعا کرے بارش ہو ،مطلب یہ کہ عوام بارش پئے ،بارش کھائے ،بارش میں نہائے ،بارش سے سحری و افطاری کرے ،بارش میں جئے اور مرے ہمیں کیا ؟۔میں اردو ،انگلش یا جرمن ڈکشنری میںکوئی ایسا محذب لفظ تلاش نہیں کر سکا جو ان پر ججتا ہو یا ان کیلئے فِٹ ہو ،لعنت وغیرہ الفاظ بہت پرانے ہو چکے ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے زیر استعمال سرکاری گاڑی آؤدی ہے جو انہیں گھر سے پارلیمنٹ ہاؤس اور وہاں سے گھر پہنچاتی ہے کسی پرائیویٹ پارٹی یا محفل میں شرکت کرنی ہو تو اپنی ذاتی کار استعمال کرتی ہیں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم اور ان کے آعلیٰ ظرف تمام منسٹرز کے پاس بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز گاڑیاں جو کہ آؤدی کار سے تین گنا قیمتی ہیںانہیں چوبیس گھنٹے پرائیویٹ استعمال کیا جاتا ہے، اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جسکے ملک میں تینوں بیش قیمت گاڑیاں تیار ہوتی ہیں وہ کم قیمتی گاڑی استعمال کرتی ہے حالانکہ اسکا ملک ہر لحاظ سے یورپ کا طاقت ور ملک ہے اور پاکستان کی رینکنگ ہر لحاظ سے ڈاؤن ہے اسکے باوجود ملک کا سربراہ بیش قیمت گاڑٰی استعمال کر رہا ہے اور اسکی عوام سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہے۔

عوام کو کوئی سروکار نہیں کہ ملک کے سربراہ کس گاڑی کو کب ، کہاں اور کیوں استعمال کرتے ہیں انہیں بنیادی ضروریات کی اشد ضرورت ہے پانی جس سے وہ زندہ رہ سکیں ، توانائی جس سے انکی روزی روٹی چلتی رہے اور بچے سو سال پرانے لالٹین کی بجائے پچیس واٹ کے زرد بلب کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں اور روز گار کے مواقع ۔یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہے جب ملک میں پانی بجلی وافر مقدار میں ہوگا نہیں تو لوگ عام لوگ نہیں بلکہ مجرم بنیں گے اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گا ،ان رہنماؤں کو نہ جانے کب عقل آئے گی ۔آئے گی بھی یا نہیں۔

ذرا سوچئے جو لوگ باریوں میں آتے ہیں جاتے ہیں اور لائن لگا کر کھڑے ہیں کہ یہ جائے گا تو میں آؤنگا تو اس ملک میں ایسا ہی ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا ،تو رونا کس بات کا ،کسی معصوم بچے یا عورت کا اغواہ ،ریپ اور قتل ، روزانہ کسی نہ کسی سڑک پر ایکسی ڈینٹ ،دن دیہاڑے لوٹ مار،اس کو روکنا یا قابو پانا کس کا کام ہے عوام کا یا قانون کے رکھوالوں کا ؟لیکن کہاں ہے قانون؟؟؟؟؟؟

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر ۔۔۔ شاہد شکیل۔۔۔ جرمنی

Share this:
Tags:
displayed institutional Islamic Republic pakistan temple unique ادارہ اسلامی جمہوریہ پاکستان پیشانی عمارت منفرد
Britain
Previous Post برطانیہ: دو پاکستانی سفارتکاروں کا استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
Next Post آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی
Rains

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close