
میلبورن (جیوڈیسک) ٹینس سیزن گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے افتتاحی روز دفاعی چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے سٹان لیس ورینکا ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اتریں گے۔
پہلے دن مردوں کے مقابلوں میں عالمی نمبر دو روجر فیڈرر تائی پے کے ین شن لو کے مد مقابل ہوں گے۔ رافیل نڈال کا مقابلہ روس کے میخائیل یوزنی سے ہو گا۔
خواتین کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ نمبر دو روس کی ماریہ شراپووا کا مقابلہ پیٹرا مارٹک اور ٹاپ سیڈ نمبر تین سیمونا ہالپ کا مقابلہ اٹلی کی کارین نیپ سے ہو گا۔
خواتین میں 2014 کی چیمپئن چین کی لینا نے گزشتہ برس ہی ٹینس کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ اسٹریلین اوپن کے مقابلے یکم فروری تک جاری رہیں گے۔
