
ادیس ابابا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایتھوپیا کے کردار کو سراہا ہے۔
دارالحکومت ادیس ابابا میں ایتھوپیا کے وزیراعظم ہالیمریم دیسالغنا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں صومالیہ میں الشباب کے خلاف کارروائی میں ایتھوپیا کی فوج کی تعریف کی۔
اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جو ایتھوپیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
