
لندن (جیوڈیسک) دہشتگردی کے خوف نے برطانوی شاہی محل کے باہر کھڑے محافظوں کو بھی اندر چھپنے پر مجبور کر دیا۔
برطانوی شاہی محل کے محافظ روایتی وردی میں صدیوں سے محل کے باہر کھڑے ہو کر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہیں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح لندن کا رخ کرتےہیں۔
نئے احکامات کی بجائے اب وہ دروازے کے اندر کھڑے ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
