Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دہشتگردی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے

October 27, 2016 0 1 min read
Pakistan Terrorism
Pakistan Terrorism
Pakistan Terrorism

تحریر : سید انور محمود
آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں بہت حد تک کمی آئی ہے اور یہ دعوی بھی کیا جارہا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔کوئٹہ پولیس کے تربیتی مرکز پر حالیہ دہشتگردی سے صرف ایک روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ کو ایک ملاقات میں بتایا تھاکہ ملک میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ دیے گئے ہیں اور اس وقت بھی پاکستان کے دو لاکھ فوجی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے تعینات ہیں۔آٹھ اگست 2016ء کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملہ کیا گیا، جس میں کم ازکم 70 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد وکلا برادری کے لوگ تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اس واقعہ کا ذمہ دار بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو قرار دیا تھا۔ تازہ ترین دہشتگردی میں جو 24 اکتوبرکی رات سریاب روڈ پر واقع پولیس کے تربیتی مرکز میں تین مسلح دہشت گردوں نے کیا تھا، اس میں 61 اہلکار جاں بحق ہوئے اور100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جو زیادہ تر پولیس ٹرینی تھے۔ دہشتگردوں نے اس واقعہ کے بعد اپنی ٹوٹی ہوئی کمر کے ساتھ بڑی شان سے سینہ ٹھونک کر بتایا کہ ہم داعش ہیں اور یہ دہشتگردی ہم نے کی ہے اور تم ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے، تھوڑی دیر کےبعد بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےوضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والا حملہ ’’داعش نے نہیں بلکہ لشکر جھنگوی العالمی نے کیا ہے‘‘۔

عام طور پر تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ دہشتگرد ہمیں ماررہے ہیں لیکن ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ دہشتگرد کامیاب کیسے ہوجاتے ہیں ۔ آپ اگر آٹھ اگست اور 24 اکتوبر کے واقعات کی چھان بین کرینگے تو نتیجہ میں دہشتگردوں کی کامیابی کے پیچھےذمہ داروں کی غیرذمہ داریاں اور لاپرواہیاں ظاہر ہونگیں۔ آٹھ اگست کے سول ہسپتال کےواقعہ میں خودکش حملہ آور اس لیے کامیاب ہوا کہ ہسپتال کے احاطے میں کہیں بھی جیمرز موجود نہیں تھے، حکام نے واقعے کے بعد ہسپتال کے احاطے میں جیمرز لگا دیئے، اگریہ پہلے لگا دیئے جاتے تو شاید ہم اتنی بڑی دہشتگردی سے بچ جاتے۔

Police Training Centre Quetta Attack
Police Training Centre Quetta Attack

کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز میں ہونے والی دہشتگردی کے بارئے میں بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا حملے کے وقت سینٹر میں 400 زیر تربیت اہلکار موجود تھے۔ جو اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔ زیر تربیت اہلکاروں کو ایک شدت پسند نے یرغمال بنایا ہوا تھا اور جیسے ہی سکیورٹی اہلکار اس کمرے میں داخل ہوئے دہشت گرد نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔ سرفراز بگٹی نے سانحہ کوئٹہ کے بعد تربیتی مرکز کی خستہ حال دیواروں کی طرف توجہ دلانے پر نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کی جیب میں پیسے نہیں پڑے ہوتے۔ جبکہ اس پولیس تربیتی مرکز کی سیکیورٹی کے لیے دیواروں کی مضبوطی کی درخواست گزشتہ ماہ آئی جی نے وزیراعلیٰ سے کی تھی اور اس وقت وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے دوران تقریب ہی دیواریں تعمیر کرنے کی منظوری کا اعلان کیا تھا لیکن ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ اگر یہ دیواریں پختہ ہوتی تو شاید تربیتی مرکز میں بھی اتنی بڑی دہشتگردی اتنی آسان نہ ہوتی۔

عالمی برادری نے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 61افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ نواز شریف اور انکی کابینہ کے ارکان کے حواسوں پراس وقت عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنےکا پروگرام کا چھایا ہوا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی کابینہ کے ارکان بغیر یہ سوچے کہ کس وقت کیا بولنا چاہیے وہ جب بھی زبان کھولتے ہیں تو عمران خان کے خلاف بولتے ہیں۔

اس کی ایک مثال تو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا وہ ٹوئٹ ہے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ‘‘بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حملہ کیا اور کوئٹہ و پشاور میں افغانستان سے حملے کیے گئے جبکہ عمران خان اب اسلام آباد پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں، کیا یہ صرف حادثاتی روابط ہیں’’۔عمران خان نے شایدخواجہ آصف کو تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ انکے رہنما نواز شریف کےلیے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‘‘نواز شریف ملک کےلیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں’’۔ اس کے علاوہ چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ٹوئٹ پر بہت ہی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایسے موقع پر سیاست کرنا شرمناک ہے اس لیے اپنا ٹوئٹ اکاؤنٹ،اپنی وزارت،اپنی حکومت سب ڈیلیٹ کردیں’’۔

Nisar Ali Khan
Nisar Ali Khan

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نے کوئٹہ کے تربیتی مرکز میں ہونے والی دہشتگردی کے بارئے کہا کہ لوگ روز جنازے اٹھا کر تنگ آگئے ہیں۔ عوام میں مایوسی ہے، ناقص سکیورٹی کے ذمہ داروں کو برطرف کر دینا چاہئے، صوبائی حکومت سے اس حوالے سے پوچھوں گا۔ چوہدری نثار دہشتگردوں کے ہر حملے کے بعد پوری پاکستانی قوم پر اپنا اور اپنی حکومت کاایک احسان ضرور دہراتے ہیں کہ ‘‘ملک میں پہلے روزانہ 5 یا 7دھماکے ہوتے تھے لیکن اب 5 یا 7 ہفتوں کے بعد کوئی دھماکہ ہوتا ہے’’۔اگلی مرتبہ چوہدری نثار کواپنے احسان کو بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہنا چاہیے کہ گذشتہ مرتبہ آٹھ اگست2016 کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں خود کش بم حملے میں 70 افراد جاں بحق اور120سے زائد زخمی ہوئے تھے، جبکہ اس تازہ حملے میں جو 24 اکتوبرکی رات سریاب روڈ پر واقع پولیس تربیتی مرکز میں تین مسلح دہشت گردوں نے کیا تھا اس میں صرف 61 اہلکار جاں بحق ہوئے اور100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جو زیادہ تر پولیس ٹرینی تھے۔اس طرح دیکھا جائے تو جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جو ہماری حکومت کا کارنامہ ہے۔

دہشتگرد ذمہ داروں کی لاپرواہی اور غیرذمہ داری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے مطابق کوئٹہ کئی روز سے ہائی الرٹ پر تھا کیونکہ بعض خفیہ ایجنسیوں نے وارننگ دی تھی کہ شہر میں کچھ دہشتگرد داخل ہوچکے ہیں جن میں خود کش بمبار بھی شامل ہیں، اس کے باوجود اتنا بڑا سانحہ ہوجانا عجیب سا لگتا ہے۔ اپنی غیرذمہ داری کا اقرار کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تربیتی مرکز کو سیکیورٹی دینا ہماری ذمہ داری تھی، دہشتگرد حملے کی دھمکی موصول ہونے کے باوجود تربیتی مرکز کو سیکیورٹی نہ دے سکے جس کا کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے پولیس تربیتی مرکزمیں سیکیورٹی کی صورتحال مثالی نہیں تھی، تربیتی مرکزکی سکیورٹی کےانتظامات پرخصوصی توجہ نہیں دی گئی تھی کیوں کہ موجود خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی انہتائی سخت اور غیرمعمولی ہونی چاہئے۔مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، انہیں سکیورٹی انتظامات پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ دہشت گرد خواہ کوئی بھی ہوں، داعش، طالبان، کالعدم تنظیمیں یا ’را‘، لیکن ہر دہشتگردی کو روکنے کی ذمہ داری حکمرانوں پر آتی ہے جو انہیں پوری کرنی چاہیے کیونکہ دہشتگردی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
claimed finishing Operation pakistan Prime Minister terrorism Zarb e AZAB اپریشن پاکستان ختم دعویٰ دہشتگردی ضرب عضب وزیراعظم
Quetta Police Academy Attack
Previous Post کوئٹہ پھر لہو لہو
Next Post ایمبولینس
Ambulance

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close