Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سر اٹھاتی دہشت گردی

February 25, 2017 0 1 min read
Terrorism
Terrorism
Terrorism

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
پچھلے کئی دنوں سے پاکستان میں دہشت گردی ایک دفعہ پھر سَر اُٹھا رہی ہے۔ لاہور کے بعد سب سے زیادہ خوفناک حملہ شہباز قلندر کے دربار پر ہوا جہاں لگ بھگ 100 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔ زخمیوں کی تعداد اڑھائی سو سے بھی زیادہ تھی۔ اب تو یہ صورتِ حال ہے کہ تقریباََ ہر روز کہیں نہ کہیں دھماکہ ہو جاتا ہے۔ 21 فروری کو خود کُش بمباروں نے چار سدہ کی کچہری میں گھُسنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے بہادر نوجوان اُن کی راہ میں سَدّ ِ سکندری بن گئے۔ آٹھ جوان شہید ہوئے اور چار سدّہ بہت بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔ صدرِ مملکت، وزیرِاعظم، آرمی چیف اور عمران خاں نے پولیس کے اِن جوانوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ پوری قوم بھی اُن کی عظمتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے دَور میں جس انداز سے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا ، وہ یقیناََ لائقِ تحسین ہے ۔ جنرل صاحب نے کہا تھا کہ 2016ء دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔اگر اِن دہشت گردوں کو بھارت کی بھرپور مدد حاصل نہ ہوتی اور افغانستان اِن کا ٹھکانہ نہ ہوتا تو پاکستان سے دہشت گردی کا نام و نشان بہت پہلے مِٹ چکا ہوتا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” افغانستان کے ذریعے پاکستان میں تخریب کاری کروا رہی ہے جس کے مکمل ثبوت اقوامِ عالم کو دیئے جا چکے لیکن عالمی سطح پر خاموشی ہی ہے ۔ یہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہیں اور پھر یا تو دہشت گردی کی تکمیل کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں یا پھر کتّے کی موت مارے جاتے ہیں۔ یقیناََ پاکستان میں بھی اِن کے سہولت کار موجود ہیں جو سوائے افغان پناہ گزینوں کے اور کون ہو سکتا ہے۔

اِن دہشت گردوں کا دینِ مبیں سے دور کا بھی واسطہ نہیں لیکن بھارت اور اقوامِ مغرب کے ہاتھ اسلام کو بدنام کرنے کا بہانہ ضرورآ جاتا ہے۔ امریکی نَومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے ”اسلامی دہشت گردی” کی اصطلاح گھڑی اور سات اسلامی ممالک پر ویزے کی پابندی لگا دی جس کے خلاف نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا میں شدید احتجاج ہوا اور امریکی عدالت نے بھی اِس پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔ اب شنید ہے کہ ٹرمپ ایک نیا ایگزیکٹوآرڈر جاری کرنے والے ہیں اور اِس بار بھی اُن کا فوکس عالمِ اسلام ہی ہوگا ۔ سوال مگر یہ ہے کہ ہم اپنی اداؤں پر غور کیوں نہیں کرتے؟۔ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار تو ضرور کرتی ہیں لیکن اُن کے افعال اُن کے اعمال کی گواہی نہیں دیتے ۔ ایک طرف دہشت گردی کے خاتمے کا عزم بالجزم اور دوسری طرف الزامات کی بارش ، طعنہ زَنی اور غیر پارلیمانی زبان ۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ جوتیوں میں دال بَٹ رہی ہے اور ہوسِ اقتدار کے بھوکے یہ سیاستدان ایک دوسرے پر جھپٹ رہے ہیں ،یہ سوچے بغیر کہ دہشت گردی کی جو نئی لہر اُٹھی ہے وہ پہلے کبھی دیکھی نہ سُنی ، یہ دیکھے بغیر کہ کہ کتنے گھروں میں صفِ ماتم بِچھی ہے اور یہ سمجھے بغیر کہ ہمارا بَدترین دشمن بھارت ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے تاکہ اُس کا اَکھنڈ بھارت کا خواب پورا ہو سکے۔ وہ کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہا سکے اور عفت مآب بیٹیوں کی عزتیں تار تار کر سکے۔

India
India

اگر سبھی سیاسی رہنماؤں کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے،جس کا وہ گلی گلی ڈھنڈورا پیٹتی پھرتی ہیں ، تو پھرعدلیہ کو اپنا کام کیوں نہیں کرنے دیا جاتا اور ہر روز عدالت کے باہر عدالت کیوں لگائی جاتی ہے؟۔ ایسا کرتے ہوئے ہم اقوامِ عالم کو کیا پیغام دیتے ہیں؟ ۔ کیا ہمارے رہنماؤں کو یہ بھی ادراک نہیں کہ جو قومیں اندرونی طور پر افراتفری کا شکار ہوتی ہیں ، وہ کبھی بیرونی دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتیں لیکن ہم تو سپریم کورٹ سے بھی اپنی مرضی کا فیصلہ کروانا چاہتے ہیں۔ یاد آیا کہ اِدھر ہلاکو کی فوج بغداد کی فصیلوں پر کمندیں ڈال رہی تھی اور اُدھر بغداد میں پانچ سو جگہوں پر مناظروں کا بازار گرم تھا ۔ پھر بغداد کا جو حشر ہوا وہ اب تاریخ ہے ۔ کیا (خاکم بدہن) ہم بھی وہی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں؟۔

جب سے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کروانے کا فیصلہ ہوا ہے ، بھارت کے پیٹ میں مروڑ اُٹھنے لگے ہیں کیونکہ اگر یہ فائنل لاہور میں منعقد ہو گیا (جو انشاء اللہ ہو کر رہے گا) تو پاکستان میں نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھُل جائیں گے بلکہ پاکستان پر لگا دہشت گردی کا دَھبہ بھی بڑی حد تک دُھل جائے گا ،جو بھارت کو کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اِدھر پی ایس ایل لاہور میں کروانے کا اعلان ہوا اور اُدھر دہشت گرد حملوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا لیکن دِل خوش کُن خبر یہ ہے کہ یہ فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا اور پچاس سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں ، جن میں انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے کھلاڑی شامل ہیں ، نے لاہور میں کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ۔ اگر یہ فائنل لاہور میں منعقد کیا نہ جا سکتا تو یقیناََ یہ ہماری غیرتوں پر تازیانہ ہوتا ۔ یہ غیرت مندانہ فیصلہ ہے جسے پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے ۔

نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یہ ثابت کر دیا کہ

غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دَو میں
پہناتی ہے دُرویش کے تاجِ سرِ دارا

اُنہوں نے اپنے آہنی عزم کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو للکارا ، افغانستان کے اندر جا کر ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے بہت سے دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا ۔ ملک کے اندر بھی ایک ہی رات میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کے آپریشن سے 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور پاک افغان بارڈر مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ جنرل باجوہ نے پاک آرمی کو یہ حکم دیا ہے کہ رنگ و نسل کی تمیز کیے بغیر کارروائی کی جائے اور کسی بھی شخص کو بارڈر کراس کرتے دیکھ کر گولی مار دی جائے ۔ بھاری توپ خانہ افغان سرحد پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جنرل صاحب نے فرمایا ہے کہ قوم بھارتی سازشوں سے آگاہ ہے اور اُسے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب ملے گا ۔ کلبھوشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے بھی فرمایا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ، اُنہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

جنرل صاحب کی خواہش تو یہی ہے کہ پاک ، افغان افواج مشترکہ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں لیکن ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ نریندر مودی کی جھولی میں بیٹھا اشرف غنی وہی کرے گا جو مودی کا حکم ہو گا ۔ یہی وجہ ہے کہ افغان حکام نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اُسے بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے حملے بند ہونے چاہییں اور مسلے کا سفارتی سطح پر حل تلاش کیا جائے ۔ تاہم اگر ایسا نہ ہوا توافغانستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستانی اقدامات کے جواب میں اندرونی، علاقائی اور عالمی طاقت استعمال کی جائے گی۔ہم تو برادر اسلامی ملک افغانستان کے ساتھ اخوت و محبت کا رشتہ قائم رکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر وہ اپنی آستین میں بھارتی خنجر چھپائے بیٹھا ہے تو پھر اُس کو بھرپور جواب بھی ملے گا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
injured lahore pakistan Prof Riffat Mazhar terrorism Tribute پاکستان خراج تحسین دھماکہ دہشت گردی زخمیوں لاہور
Raja Zafar Iqbal
Previous Post پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ راجہ ظفر اقبال
Next Post مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/2/2017
Mustafa Abad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close