Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دنیا نفرتوں کی آخری اسٹیج پر

August 20, 2019 0 1 min read
Suicide Attack Kabul Wedding Hall
Suicide Attack Kabul Wedding Hall
Suicide Attack Kabul Wedding Hall

تحریر : قادر خان یوسف زئی

افغانستان میں شادی کی ایک تقریب میں خود کش حملے سے ایک بڑی تعداد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے فوری طور پر ہزارہ گروپ پر خود کش حملے کے تردید کی لیکن اشرف غنی نے حملے کا الزام افغان طالبان پر عاید کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ اشرف غنی28ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار بھی ہیں اور ان کے پینل میں سابق انٹلیجنس چیف امراللہ صالح اور سرور دانش شامل ہیں۔ صالح ایک ممتاز نسلی تاجک ہے، جو افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا نسلی گروپ ہے،اشرف غنی کے دوسرے موجودہ ساتھی سابق وزیر انصاف سرور دانش ہیں، جو ہزارہ گروپ میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ ہزارہ کیمونٹی افغانستان کا تیسرا سب سے بڑا نسلی گروپ ہے۔پشتون کیمونٹی افغانستان کا سب سے بڑا نسلی گروپ ہے جو تمام نسلی گروپوں میں افغانستان کی مجموعی آبادی کے نصف سے بھی زیادہ تعداد میں ہیں، جبکہ ہزارہ، تاجک کیمونٹی بالترتیب 20/20فیصد ہیں اور دیگر نسلی گروپوں میں ایماق،ترکمان،بلوچ،پاشایی، نورستانی، عرب، براہوی، پامیری، گرجر، وغیرہ شامل ہیں۔افغانستان میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت کے واقعات کبھی اس نوعیت کے رونما نہیں ہوئے جس طرح موجودہ حالات میں وقوع پزیر ہو رہے ہیں۔ یہ ضرور ہے کہ سوویت یونین کے انخلا کے بعد خانہ جنگیوں میں شمالی اتحاد (کئی ممالک کا حمایت یافتہ گروپ) اور افغان طالبان کے درمیان انتہائی خراب تعلقات تھے اور دونوں گروپوں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں بھی ہوا کرتی تھی۔ لیکن افغان طالبان کی حکومت قائم ہونے اور امریکی حملے کے بعد،خاتمے تک بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر خانہ جنگیاں نہیں ہوئی۔ نسلی بنیادوں پر افغانستان میں نسلی تفریق و نااتفاقی ضرور پائی جاتی ہے۔

موجودہ حالات میں ماضی کے برعکس افغان طالبان کے تعلقات ایران کے ساتھ بہتر ہوچکے ہیں اور ایران امریکی اثر رسوخ کو کم اور ختم کرنے کے لئے افغان طالبان کی کھلی اور درپردہ ہمہ قسم حمایت و مدد بھی کرتا ہے۔تاہم ایران، افغان طالبان کو افغانستان کا مکمل اقتدار دیئے جانے کے حق میں نہیں۔دوسری جانب افغان طالبان عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ پورے افغانستان پر امارات اسلامیہ کا جبراََ اقتدار بھی نہیں چاہتے۔ تو پھر قابل غور بات یہ ہے کہ عام شہریوں اور نسلی گروپوں پر خودکش حملوں سے کس فریق کو زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ کیا افغان طالبان، جنہیں اس بات کی قوی امید ہے کہ امریکا انخلا کے بعد اقتدار ان کے ہی ’حوالے‘ ہوگا تو وہ عام شہریوں کو نشانہ کیوں بنائیں گے؟۔ جب کہ افغان سیکورٹی فورسز پر پہلے ہی ان کے مسلح مزاحمت کار،حملوں میں کئی گنا اضافہ کرچکے ہیں اور اپنی کاروائیوں کی ذمے داری بھی قبول اور اُن کاروائیوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا بھی جاری کرتے ہیں۔ یا پھر یہ گمان کیا جائے کہ کابل انتظامیہ یعنی اشرف غنی، امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور عام شہریوں کو نشانہ بنوا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ افغان طالبان کے ساتھ امریکا کا معاہدہ درست نہیں ہوگا کیونکہ افغان طالبان، عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔یہ دونوں نظریئے صرف گمان ہیں، ان کی حقیقت و زمینی حقائق کے حوالے سے کوئی بات وثوق سے کہنا قبل از وقت ہے۔ دیگر صدارتی انتخابات میں ایک ایسا با اثر گروپ بھی حصہ لے رہا ہے جو افغان امن مذاکراتی عمل کا شدید ترین مخالف ہے۔یہ گروپ قومی سلامتی کے سابق مشیر حنیف اتمر کا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے گذشتہ برس غیر متوقع طور پر افغان صدر کے ساتھ پالیسی اختلافات کے سبب استعفیٰ دے دیا تھا۔حنیف اتمر کا ماضی شاندار نہیں بلکہ انتہائی داغ دار ہے۔اتمر افغانستان میں کمیونسٹ حکمرانی کے دوران بدنام زمانہ جاسوس ایجنسی خادانٹیلی جنس افسر رہ چکے ہیں۔ ان پر سوویت کے جی بی کے ذریعہ تربیت یافتہ، ایچ ایچ ڈی پر ہزاروں افغانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کا قتل کرنے کا الزام ہے۔ افغانستان پر سوویت یونین کے قبضہ کے دوران(1979-89) اتمر نے مجاہدین کے خلاف جنگ لڑی اور 1988 میں مشرقی شہر جلال آباد میں لڑتے ہوئے اپنی ایک ٹانگ بھی گنوا بیٹھے تھے۔افغان سیاسی امور کے ماہرین، حنیف اتمر کو اشرف غنی کا سخت حریف قرار دے رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا گروپ بھی اشرف غنی کے سخت حریف میں شمار کئے جا رہے ہیں۔یہاں اس بات پر کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ اقتدار کے حصول کے لئے کوئی نسلی گروپ پُر تشدد کاروائیاں نہیں کرتا۔ کیونکہ ماضی میں اقتدار کے لئے افغانستان کو سوویت یونین کی جنگ سے زیادہ نقصان آپسی خانہ جنگیوں سے پہنچا تھا۔

یہاں یہ نکتہ ضرور غور طلب ہے کہ کیا امریکا، اپنے نامکمل انخلا سے قبل افغانستان کو نسلی بنیادوں پر تقسیم کرنا تو نہیں چاہتا، کیونکہ افغانستان کی تقسیم کی سازشیں منظر عام پر ہیں کہ افغانستان کو تین حصوں میں نسلی و مذہبی اعتبار سے منقسم کیا جاسکتا ہے۔امریکا اپنے فروعی مفادات کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے اور باوثو ق شکوک کے ساتھ کئی موقرثبوت بھی عالمی ذرائع ابلاغ میں سابق صدر حامد کرزئی کے اس الزام کے ساتھ موجود ہیں کہ امریکا ’داعش‘ (خراسان شاخ) کو افغانستان میں قدم جمانے میں تواتر سے مدد فراہم کررہاہے۔داعش نے مسلکی بنیادوں پر عام شہریوں، مساجد، امام بارگاہوں پر خود کش حملے بھی کئے اور کئی واقعات کی ذمے داریاں بھی قبول کرچکا ہے۔ اس کے بعد سوچ کا دائرہ ازخود اس جانب مڑ جاتا ہے کہ داعش (خراساں شاخ) یا کرائے کے قاتل (بلیک واٹر) افغانستان میں کسی بھی نسلی یا فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کے لئے کاروائیاں کرسکتے ہیں جس کا براہ راست فایدہ صرف دو ممالک کو پہنچتا ہے۔ ان دو ممالک میں ایک امریکا تو دوسرا بھارت ہے۔ امریکا کے معاشی مفادات کو چین کے عالمی اقتصادی پروگرام ون بیلٹ ون روڈ سے شدید خطرات ہیں۔

جب کہ بھارت نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررکھی ہے اور افغانستا ن کے زیادہ تر بڑے منصوبے بھارت کے پاس ہیں۔غالب امکان یہی ہے کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ افغانستان کے قدرتی وسائل پر اُس کے ناجائز قبضوں پر اجارہ داری خطرے میں پڑ جائے گی۔ اسی لئے افغانستان میں امن کے قیام کی راہ میں بھارت سب سے زیادہ حائل نظر آتا ہے کیونکہ کٹھ پتلی اور محدود خطے پر صدارتی انتخابات کا مکمل فائدہ بھارت(امریکا) کو ہی پہنچتا ہے اور’را، این ڈی ایس،موساد، سی آئی اے‘ ایجنٹس کی عام شہریوں کے خلاف کاروائیاں خارج ازامکان نہیں ہے کیونکہ افغانستان کی سرزمین پر کالعدم تنظیموں و شدت پسند جماعتوں کی موجودگی بد نام زمانہ ایجنسیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ جن کا مقصد جہاں پاکستان و چین کو نقصان پہنچانا ہے تو دوسری جانب قیام امن کے لئے تمام کوششوں کو بھی سبوتاژ کرنا ہے۔

افغانستان میں امن کا استحکام سب سے بڑا چیلنج ہے۔امریکی افواج کا انخلا تو بہرصورت ہونا ہے لیکن افغانستان میں کسی بھی حکومت کو اپنے پیروں پر کھڑا نہ کرنے کی عالمی سازش بھی عیاں ہے کیونکہ افغانستان میں اگر امن قیام ہوجاتا ہے تو چین کے عظیم عالمی اقتصادی منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہونے پر مغرب کی معاشی اجارہ داری کے خاتمے کے دن شروع ہونے کے تحفظات مخفی نہیں ہیں۔کابل میں ہونے والے عام شہریوں پر حملوں کی دہشت گردی کے واقعات کو عالمی سیاسی مفادات کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ عام شہریوں کی ہلاکتوں پر فضائی حملوں میں حکومتی فورسز کے ملوث ہونے کی یوناما رپورٹ کھلی کتاب ہے۔ نسلی، فرقہ وارانہ بنیادوں پر خانہ جنگیوں کی سلسلے کو شروع کرنے کی سازشوں کو افغان عوام نے ہی ناکام بنانا ہوگا۔ انہیں کسی ایک فریق کے خلاف بھڑکانے کے لئے عالمی سازش کے تانے بانے کو بھی دیکھنا ہوگا اور سوچنا ہوگا کہ افغانستان میں بے امنی کا فایدہ کس کے پلڑے میں جاتا ہے۔ بہرحال یہ بات طے ہے کہ افغانستان میں امن افغان عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
afghanistan attacks citizens Economic people Qadir Khan Yousafzai terrorism افغانستان حملوں دہشت گردی شہریوں عوام معاشی
Pak Army
Previous Post پاک فوج کی قربانیوں سے امن ہوا ممکن
Next Post آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل کی توثیق کر دی
General Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close