
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماوں اور سرکاری افسران پر حملوں اور دہشت گردی کے منصوبوں کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماوں اور سرکاری افسران پر حملوں اور دہشت گردی کے منصوبوں کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی اور متعدد عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کی جاچکی ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے۔
کہ ان دہشت گردوں کاقلعہ قمع کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی اوراب پھرحساس اداروں کی جانب سے یہ رپورٹ آئی ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماوں اور سرکاری افسران پر حملوں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ اطلاعات نہایت تشویشناک ہیں لہذا حکومت کوچاہیے کہ ایم کیو ایم کے رہنماوں، منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کو موثر سیکوریٹی فراہم کی جائے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
