
کراچی (جیوڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بے شمار کامیابیاں ملی ہیں، دنیا کی کوئی بھی فوج اتنی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔
یہ بات انہوں نے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر دفاع نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منتخب حکومت ہے ہمیں اپنی ذمے داری پوری کرنی ہے۔
