
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں قومی اثاثوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا حملہ آوروں اور پناہ لینے والے دہشت گردوں کو ان کے اڈوں میں شکست دی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا دہشت گردی کا یہ عمل ناقابل معافی ہے۔ ریاست بھرپور جواب دے گی۔ مستقبل میں اس طرح کی بزدلانہ کارروائی کی کوئی بھی جرات نہیں کر سکے گا۔
