
دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، تین وکٹوں پر 118 رنز بنا لیے ہیں. احمد شہزاد تین , محمد حفیظ صفر اور اظہرعلی 53 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
17 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے تھے۔ اظہر علی نے 53 رنز کی شاندار اننگ کھلی اور جانسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے. یونس خان 52 اور مصباح الحق 1 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ وکٹ مزید سلو ہو گی جس سے پورا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ آسٹریلوی بائولرز کسی بھی وکٹ پر اچھی بائولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حریف ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
