
گال (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک تین وکٹ پر 338 رنز بنالئے تھے۔ گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 252 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔
اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد جنید خان نے مہیلا جے وردنے کو آوٹ کر دیا۔ وہ 59 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، لیکن چوتھے دن بھی کمار سنگا کارا چھائے رہے کھانے وقفے تک وہ 140 رنز بنا چکے تھے۔
گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم نے آج 252 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سےاپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ اس وقت سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
