
نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے تھائی لینڈ کے جنوب میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران ایک ہسپتال پر مسلم شدت پسند علیحدگی پسندوں کے قبضے اور اسے عسکری مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی حصوں میں گزشتہ بارہ برس سے باغی کارروائیوں میں اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔
