
بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں فوج نے مارشل لا نافذ کر دیا، فوج کی جانب سے ٹی وی پر جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ مارشل لا کو بغاوت نہ سمجھا جائے۔ تھائی لینڈ میں کئی ماہ سے جاری سیاسی کشیدگی اور مظاہروں میں 28 افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد منگل کو تھائی لینڈ کی فوج نے مارشل لا نافذ کر دیا۔
فوجی ٹی وی پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مارشل لا ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے نافذ کیا گیا ہے، اسے بغاوت نہ سمجھا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی صورت بھی گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔
دوسری جانب تھائی لینڈ کے نگراں وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے مارشل لا کے نفاذ سے پہلے حکومت سے رائے نہیں لی تاہم ملک میں اب بھی قائم مقام حکومت اقتدار میں ہے۔
