
بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے دو فروری میں ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ابھیسٹ ویجاجیوا نے ہفتے کے دن پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ وہ دو فروری کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سیاسی اصلاحات کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔
اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کا مقف ہے کہ الیکشن سے قبل وزیر اعظم ینگ لک شناواترا اقتدار سے الگ ہوتے ہوئے ایک عبوری حکومت تشکیل دیں۔
قبل ازیں ینگ لک شناواترا نے آج ہی کہا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد سیاسی اصلاحات کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
