
ٹورنٹو (جیوڈیسک) پہلے سے کئی مقدمات کا سامنا کرنے والے کینیڈین گلوکار جسٹن بائبر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ جسٹن بائبر کی جانب سے نسلی امتیاز پر دئیے گئے بیان کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو میں جسٹن بائبر سیاہ فام لوگوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیاہ فام لوگوں کو آری سے ڈر کیوں لگتا ہے۔
بائبر کے نمائندوں نے ویڈیو کو منظر عام پر آنے سے روکنے کیلئے بہت بڑی رقم ادا کی تاہم اسکے باوجود اس کا کچھ حصہ منظر عام پر آ گیا۔ اس ویڈیو کے بعد جسٹن بائبر کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ جسٹن بائبر پر گزشتہ ماہ ایک خاتون کا موبائل فون چھیننے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
