
برازیلیا (جیوڈیسک) دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہیں اور ٹرافی جیت کر قوم کو تیسری بار تحفہ دیں گے۔
لائنل میسی نے کہا کہ وہ فائنل میں حریف ٹیم جرمنی کو آسان نہیں لیں گے اور فائنل میں اس کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
