
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات پانچ فیصد کم ہوئیں۔ جبکہ اس عرصے میں در آمدات میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک نے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی تجارت، خدمات اور آمدنی کا خسارہ انیس فیصد اضافے سے سات ارب تیرہ کروڑ ڈالر رہا۔ خسارے کی فنانسنگ کے لئے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر میسر آئے۔
