
کراچی (جیوڈیسک) کراچی رواں سال عالمی ترسیلات زر کا حجم پانچ سو پچاس ارب ڈالر رہے گا، ترقی پذیر ممالک کے حصہ میں چار سو چودہ ارب ڈالر آئیں گے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ملک اس سال چھ فیصد اضافی ترسیلات وصول کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق رقم ترسیل کرنے کا اوسط خرچ بھیجی جانے والی رقم کا تقریبا نو فیصد ہے۔بلند اخرجات کے سبب غیر روایتی چینل کو استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں نے ترسیلات پر اضافی فیس لے رہے ہیں۔
جس سے غیر رسمی چینل کو فروغ مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند عالمی بینکوں نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ خدشات کے سبب منی ٹرانسفر اکاونٹس کی خدمات دینا بند کر دی ہیں تاہم اس کے باوجود اندازے ہیں کہ 2016 تک عالمی ترسیلات کا حجم 700 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔
