
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی۔
گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات بائیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم اڑتالیس لاکھ ڈالر رہا۔
