Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کہیں آپ بھی فکر و نظر سے محروم تو نہیں

January 25, 2016January 25, 2016 0 1 min read
Rohit Vemula
Rohit Vemula
Rohit Vemula

تحریر : محمد آصف اقبال
بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے حیدر آباد یونیورسٹی میں دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے معاملے میں تحریک چلانے والے طالب علموں کے بارے میں قابل اعتراض رائے زنی کی ہے۔سوامی نے مخالفت کرنے والے والوں پر ہی متنازعہ بیان دے ڈالا ہے۔ مخالفت کرنے والوں کا موازنہ انہوں نے نظام کا پیچھا کرنے والے کتوں سے کیا ہے۔ٹویٹ میں سوامی نے لکھا ہے حیدر آباد میں چل رہی مخالفت ڈرامہ بن گئی ہے۔اقتدار مخالف لیفٹ اور دیگر ڈرامہ کر رہے ہیں۔یہ اقتدار کی مخالفت کے پیچھے ریسرچ والے کتوں کی طرح ہے۔دوسری جانب ویمولا کی خودکشی کے خلاف اٹھ رہی آوازوںکے درمیان آر ایس ایس نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے طلباکسی غدار وطن کی حمایت میں تحریک کس طرح کر سکتے ہیں؟پرچارک ڈاکٹرمنموہن وید نے ناگپور کے ریشمی باغ واقع سنگھ آفس میں یہ سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کی مخالفت کرنے والے عناصر یونیورسٹی میں کس طرح ہو سکتے ہیں؟معاملہ یہ ہے کہ روہت ویمولا حیدرآباد مرکزی یونیورسٹی کے تحقیق کے طالب علم تھے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں اور ان کے چار ساتھیوں کو معطل کر دیا تھا۔اس کی مخالفت میں وہ تحریک چلا رہے تھے۔17جنوری کو روہت نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔روہت کی خودکشی کے سوال پر وید نے اس واقعہ کو ذات کے نام پر معاشرے میں امتیاز کھڑے کرنے کی بدقسمت کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ روہت ویمولا کی خودکشی نے ،اخلاق کی موت اورایوارڈ واپسی کے بعد ایک بار پھر بڑے سوالا ت پیدا کر دیے ہیں۔سوالات میں سب سے بڑا سوال منووادی نظام ہے۔جس نے انسانوں کو انسانوں ہی کے درمیان چھوٹا بڑا اورعزت و ذلت گروہوںمیں تقسیم کیا ہے۔وہیں موجودہ واقعہ کے پس منظر میں ہندوسماج کے غیر منصفانہ ذات پات کے نظام کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ایک انسان اور اسی کے طرح کے دوسرے انسان کے درمیان اعلیٰ و ادنیٰ کا فر ق صرف اس بنا پر کیسے ممکن ہے کہ وہ دہ الگ الگ خاندانوں میں پیدا ہوئے؟کیا ایک دلت کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ اور برہمن یا کسی اور بڑی ذات کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ ،صرف گھروں یا خاندانوں کی تبدیلی سے عزت و ذلت کے مقام پر فائز ہو سکتے ہیں؟یا ا سلام کے دیئے گئے اصول کے مطابق ہی کوئی انسان دوسرے سے اعلیٰ و ادنیٰ ہوگا جبکہ وہ اخلاق و کردارکے پیمانہ پر بھی اعلیٰ ہو۔

حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں آریوں کی آمد ہی نے ہندوسماج کو طبقاتی کشمکش میں مبتلا کیا ہے۔اس کے باوجود آزادی کے بعد اور اس سے قبل ہی دلت سماج کو یہ احساس ہو چکا تھا کہ وہ منو وادی سماج کا حصہ نہیں بن سکتا۔لہذا اپنی مخصوص شناخت کو برقرار رکھنے یا ذ لت سے اٹھ کر عزت کی زندگی جینے کے لیے ایک جانب جہاں انہوںنے علم و حرفت میں مقام بنانے کی سعی و جہد کی ۔وہیں ساتھ ہی ساتھ حصول اقتدار میں بھی منظم و منصوبہ بند جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔اس لحاظ سے انہیں جو سب سے بڑا دشمن نظر آیا وہ ‘ہندوتو’کے حاملین تھے اور ہیں۔اس پورے پس منظر میں آزادی کے بعد کے ہندوستان کو چار بڑے افکار و نظریات میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ایک ہندوتو کے حاملین،دوسرے کانگریسی فکر کے حاملین،تیسرے اشتراکیت کے حاملین یا لیفٹ پارٹیاں اور چوتھے بہوجن سماج یا دلت طبقات۔اور دیکھا جائے تو ان چاروں ہی طبقات کو آزادی کے بعد دو بنیادی چلینجز کا سامنا ہوا ہے۔ایک،نئے حالات میں ذات پات کے نظام کو برقرار رکھنا اور دوسرا،ہندوسماج کے جذباتی اتحاد کے لیے مذہب کی بجائے کوئی متبادل بنیاد فراہم کرنا۔پروفیسر محمد رفعت اپنی کتاب فرد،معاشرہ اور ریاست میں لکھتے ہیں ملک کی تحریک آزادی کی قائد کانگریسی فکر نے پہلے چیلنج کا جواب اس طرح دیا کہ ذات پات کے نظام میں بعض سطحی اور ضمنی اصلاحات کیں۔اور دوسرے چیلنج میں انہوں نے نیشنلزم کو اتحاد کی نئی بنیاد کے طور پر اختیار کیا۔

India
India

ہندوتو کے حاملین نے بھی ان دونوں چیلنجوں کا جواب دیا۔پہلے چیلنج کے سلسلے میں ان کا رویہ کانگریسی فکر کے حاملین کے رویہ سے ہم آہنگ تھا۔فرق صرف اتنا تھا کہ کانگریسی چھوت چھات کے خاتمہ اور ہریجن کی نئی اصلاح کے رواج کے کاموں کو زور وشور سے کرتے تھے،جب کہ ہندتو کے علم برداروں نے عام طور پر ذات پات کے مسئلہ پر خاموشی اختیار کی۔درحقیقت ذات پات کے نظام کے مکمل خاتمہ کے قائل کانگریسی تھے نہ ہی ہندوتو کے علم بردار،البتہ ضمنی اصلاحات کے رواداردونوں تھے۔وہیں دوسرے چیلنج کے جواب میں ہندوتو کے علم برداروں کا یہ خیال تھا اور ہے کہ کانگریس کا مبہم’نیشنلزم’ ایک بے جان تصور ہے اور ہندوسماج کے اندر نیا حوصلہ،امنگ اور ولولہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔مزید برآں یہ خرابی بھی ہے کہ تہذیبی اقلیتوں کی انفرادیت باقی رہتی ہے اور وہ کسی وقت بھی مضبوط ہوکر ہندوسماج کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔چناں چہ ہندتو کے حاملین محض نیشنلزم کو کافی نہیں سمجھتے،بلکہ ‘کلچرل نیشنلزم’ کا تصور پیش کرتے ہیں۔

کلچر ل نیشنلزم کا تقاضہ ہے کہ ملک کے ایک ایک فرد کے اندر اس ملک کی روایتی تہذیب و تاریخ ،بزرگوںو رسوم و رواج سے گہری جذباتی وابستگی پیدا کی جائے۔یہ باشندے محض ایک سیاسی وحدت نہ بنیں بلکہ ان کے جذبات بھی اس ملک کے روایتی ڈھانچے میں ڈھل جائیں۔کلچرل نیشنلزم کے اس پروگرام کو بروئے کار لانے کے لیے وہ یہ بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ تہذیبی انفرادیت ختم ہو جائے۔اور واقعہ بھی یہی ہے کہ اس کلچرل نیشنلزم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو وہ بہت ہی حقارت آمیز سمجھتے ہیں۔

حقارت آمیزی کے پس منظر ہی میں دیا جانے والا وہ بیان ہے جسے فی الوقت سبرامنیم سوامی نے اقتدار کی مخالفت کے پیچھے ریسرچ والے کتوں سے تشبیہ دی ہے۔اور یہ حقیر جاننا اور اس پر بیان بازیاںپہلی مرتبہ نہیں ہیں بلکہ گزشتہ سالوں میں یہ ذہنیت بہت کھل کر سامنے آئی ہے۔نتیجہ میں کبھی دلتوں کو کتے سے تعبیرکیا گیا تو کبھی ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو کتے کے پلّوں سے موازنہ کیا گیا۔

Stop Victimhood
Stop Victimhood

گفتگو کے پس منظر میں سوال اٹھتا ہے کہ امبیڈ کر وادی مظلوم طبقہ کے پاس مظلومیت سے نکلنے کا واحد حل کیا صرف حصول اقتدار ہے؟اوراگر وہ کسی بھی سطح پر اقتدار حاصل بھی کر لیں تو کون سا نظریہ اورideologyنافذکریں گے؟دوسری جانب معاملہ یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک اس پہلو سے چیلنج کو قبول کیا ہی نہیں ہے۔اور چونکہ سارازور مظلومیت سے تعلق رکھتا ہے لہذا مظلومیت کے شکار فکری اعتبار سے انتقامی جذبہ رکھتے ہیں اور وہ کوئی متبادل نظام یا نظریہ تجویز نہیں کرتے۔البتہ وہ چاہتے ہیں کہ اب تک جو طبقات محروم رہے ہیں،انہیں اقتدار حاصل ہونا چاہیے۔اور جب انہیں اقتدار حاصل ہو جائے گا تو ظالم سے ظلم کا بدلہ لینا آسان ہوگا۔ظلم و ستم سے چور ان طبقات میں اقتدار کا نشہ ہی ہے کہ وہ انہیں مقصد سے وقتاً فوقتاً بھٹکاتا بھی رہتا ہے۔

جس کے نتیجہ میں بے شمار دلت رہنما اُسی ہندوتو وادی فکر کے حاملین کا لقمہ اجل بن جاتے ہیںجن سے نجات کے لیے وہ کبھی کھڑے ہوئے تھے۔ہندوستانی سیاست میںیہ نظارہ بارہا دیکھنے میں آیا ہے کہ اقتدار پر مبنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی جسے عرف عام میں بی جے پی کہا جاتا ہے ،وقتی حصول اقتدار کے نشہ میں ،وہ اپنی منزل مقصود کو بھول کر قلیل مدت کامیابی وعزت و منزلت کے لیے وہ اسی کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں،جس کے خلاف وہ کبھی کھڑے ہوئے تھے۔

سوال مسلمانوں سے بھی ہونا چاہیے،وہی سوال جو امبیڈ کر وادیوں سے تعلق رکھتا ہے۔کہ آیا آپ کی سعی و جہد جو کچھ بھی آپ انجام دے رہے ہیں اس کا حاصل اور منزل مقصود کیا ہے؟اگر آپ اور وہ دونوں ہی کنفیوژن کا شکار ہوں تو پھر ان میں اور آپ میں فرق کیا رہ جاتا ہے؟ظلم کا شکار آپ بھی ہیں،بے مقصدیت سے آپ بھی نبرد آزما ہیں،حصول اقتدار کے لیے آپ بھی کوشاںہیں۔اس کے باوجودکہیں آپ بھی فکر و نظر سے محروم تو نہیں۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
Hyderabad look lose power Scholarship suicides Thought university اسکالر اقتدار حیدر آباد خودکشی فکرِ محروم نظر یونیورسٹی
Knife
Previous Post پنجاب میں لاٹھی، ڈنڈا، چاقو، خنجر کی نمائش پر بھی پابندی
Next Post تائیوان : غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک
Taiwan Snowfall

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close