
لاہور (جیوڈیسک) قومی بچت انعامی سکیم کے تحت 15 ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 اپریل کو منعقد ہو گی۔
قرعہ اندازی میں 15 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
