کراچی : سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان تھرو بال فیڈریشن، کراچی تھروبال ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان کے 66 ویں یوم آزادی کے موقع پر بوائر تھر بال ٹورنامنٹ کا نعقاد منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سندھ پولیس، منصور شہید کلب، اسٹوڈینٹ کلب اور ٹیلنٹ کلب شامل تھیں، ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران سندھ پولیس کی ٹیم نے منصور شہید کلب کو 2-1 ، اسٹوڈینٹ کلب نے اپنے مد مقابل ٹیلنٹ کلب کو 2-0 سیٹ سے شکست دی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ پولیس اور اسٹوڈینٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں سندھ پولیس نے 2-1 سے باآسانی شکست دیکر جشن آزادی تھروبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں اول سندھ پولیس ،دوئم اسٹوڈینٹ کلب اور سوئم منصور شہید کلب رہا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکریٹری ایس این اے اعجا زالحق نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور اسناد تقسیم کئے اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین انور احمد، جمال الدین، مسکان، اور یاسر جاوید دیگر مہمانوں میں سیکریٹری پی ٹی ایف مقبول آرائیں۔
سیکریٹری ایس ٹی اے ارشد صدیقی، سیکریٹری کے ٹی اے ارشد خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری ایس این اے اعجا زالحق نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہم اس پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ کے نعقاد کا مقصد آزادی کے جشن کو دوبالا کرنا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ تھرو بال ٹورنامنٹ کا انعقاد آئندہ پاکستان کے دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی کیا جائے گا۔
