
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق درخواست پر سماعت اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس ثاقب نثار نےریمارکس دیئے کہ مارچ تک انتخابی عذر داری سے متعلق کیسز کم ہو جائیں گے، اپریل میں سماعت کریں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی جانب سے 4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ترتیب وار مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ مارچ تک ہمارے پاس انتخابی عذر داری سے متعلق کیسز کا بوجھ کم ہو جائے گا۔کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
