Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بجلیاں پوشیدہ ہیں آستینوں میں!

April 24, 2013 0 1 min read
Election Commission
Election Commission
Election Commission

ملک کی فضا میں خاص کر شہرِ قائد میں دھماکہ خیزی کی سنسناہٹ جاری ہے اور نگرانوں کو ابھی تک ہوش ہی نہیں آ رہا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کو کہ جن کہ بقول الیکشن شفاف کروائیں گے؟ اس سوگوار فضا میں کس طرح الیکشن شفاف ہونگے؟ جب لوگوں کو تحفظ کی اشد ضرورت ہے اور یہاں عدم تحفظ کا رواج پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ گیارہ مئی 2013ء کچھ زیادہ دور نہیں وقت کی سیلِ رواں گزر رہا ہے اور وہ دن بھی آ ن پہنچے گا جس کا چرچا ہر ادارہ کر رہا ہے کہ الیکشن شفاف ہونگے۔ مگر عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ یہ دعوے ٰ صرف دکھاوا ہی ہیں کیونکہ اگر یہ ارباب مستقل مزاجی سے امن و امان کے مسئلے کو سلجھانا چاہیں تو کوئی بڑی نہیں کہ وہ اس پر قابو نہ پا سکیں۔

مگر کانوں میں روئی ڈال کر سوئی ہوئی نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو اس طرف توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ہے۔ایسے میں بڑی سیاسی پارٹیاں اپنی صفیں درست کرنے، پُر کشش ایشوز تلاش کرنے اور عوام کو بے مطلب کی بحثوں میں الجھانے کے راستے ڈھونڈ رہی ہیں۔ کیا کوئی جماعت بھی جو اپنے آپ کو قومی جماعت ہونے کے دعوے دار سمجھتے ہیں انہیں شہرِ قائد پر ہونے والے مظالم پر اور خاص کر الیکشن کمپیئن پر حملوں کے لئے آواز اٹھانے کی فرصت نہیں یا صرف آپسی سیاسی اَن بَن کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے لئے آواز بلند نہیں کر رہے ہیں۔ شہرِ قائد میں آج کی ہڑتال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام امن و امان چاہتے ہیں۔

سکون چاہتے ہیں، جینے کا حق چاہتے ہیں، کیا یہ سب کچھ مانگنا غلط ہے جو اربابِ اختیار ان بنیادی مسئلوں کی طرف سے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ بات کڑوی ضرور ہے مگر اس میں کہیں نہ کہیں حقیقت پوشیدہ ہے کہ لوگ یہ کہتے ہوئے پائے جا رہے ہیں کہ قاتل حملہ کرتے ہیں اور پھر سکون سے فرار ہو جاتے ہیں ایسے میں ہماری سیکوریٹی کیا کر رہی ہے ، کیا ان پریہ سوالیہ نشان نہیںہے کہ وہ کیا کر رہی ہے۔ صرف سڑکوں پر شریف النفس لوگوں کو روک کر تلاشی کے بہانے ان کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنا ہی ان کا وطیرہ رہے گا یا وہ آگے بھی کچھ کریں گے؟حالانکہ وہ بیچار ے بھی اس کام کے علاوہ امن و امان کے لئے کوششیں کرتے ہونگے مگر تاحال ناکام نظر آتے ہیں۔

Terrorist Pakistan
Terrorist Pakistan

ملزمان پکڑے بھی جاتے ہیں تو پتہ نہیں کیوں عدم ثبوت کی بناء پر چھوٹ جاتے ہیں۔ اگر اسی طرح یہ سارا سلسلہ جاری رہا تو پھر مختصراً صرف یہی کہا جا سکتا ہے کہ خدا خیر کرے عوام کے حال پر!امن و امان کی دگر گوں صورتحال میں بے قصور، معصوم نوجوانوں سمیت ہر عمر کے لوگ لقمۂ اجل بن رہے ہیں۔ شہرِ قائد میں ہر موج کے جال میں سینکڑوں مگر مچھ جیسے قاتل اپنے مہیب جبڑے کھولے شکار کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اور جہاں موقع ملتا ہے وہ کاروائی کر ڈالتے ہیں۔ اب بھی حکومت نہ جانے ابرِ بہار کے قطرے کب تلاش کرے جبکہ عوام سیپ کے منھ میں گہر بننے کے انتظار میں ہیں۔

کس کس جگہ اور کہاں کہاں کی بات کی جائے ۔ یہ معاملہ تو کسی شہر میں زیادہ اور کسی میں کم مگر دہشت گردانہ سرگرمیاں ہر جگہ موجود ہے۔ آج شہر کیا گائوں بھی انہیں مسائل سے دوچار ہے۔ جمہوریت کی کھیتی سے اب تک روزی نہ پا سکنے والے حُرماں نصیب لوگ اکٹھے ہوکر ہر خوشہ گندم کو جلانے کے دَر پے نظر آتے ہیں کیونکہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ سوکھے پتوں کی ڈھیر کی طرح ان کا مستقبل جلتا ہوا محسوس کیا جا رہا ہے۔ مگر کسی گوشہ سے تشویش و پریشانی کی لہر دکھائی نہیں دیتی، جو لوگ قیادت کے منصب پر بزعم خود فائز ہیں یا اس کا ارادہ رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ آنچ جتنی تیز ہوگی، آندھی جتنی بھیانک ہوگی۔

حالات جتنے دھماکہ خیز ہونگے ان کی قسمت کے ستارے اتنے ہی بلند ہوں گے اور جو سچ مچ آنے والے حالات سے پریشان ہیں وہ دنیا کے جھمیلوں میں پڑنا نہیں چاہتے کہ کہیں ان کی شخصیت کے تقدس کو ٹھیس نہ لگ جائے کیونکہ ایسے لوگوں کے تقدس کے آئینے بہت نازک ہوتے ہیں۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ یہاں کے عوام کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے ان کی سوچ غلط ہے کیونکہ عوام سیاست کے بازار میں خرید و فروخت کا حصہ نہیں ہیں، عوام کو ملک میں بے وقوف سمجھاجاتا ہے۔ اسے آئین کا پتہ نہیں سپریم کورٹ کی رولنگ سے بے خبر ہے۔

وہ قومی سیاست کے پیچ و خم سے ناواقف ہے، لہٰذا جو چاہے وعدہ کر لو، اپنے دامِ فریب میں پھنسا لو اور پھر پانچ سال تک وعدوں کو لاکر میںبند کر دو۔ ایسا نہیں ہے دوستو! عوام باشعور ہیں، اور سب کچھ سمجھتے اور جانتے ہیں ، خموشی صرف اس لئے ہے کہ وہ ملک میں افرا تفری کا بازار سجانے پر تیار نہیں کیونکہ پہلے ہی ملک میں کم افر ا تفری ہے کیا۔انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ یہاں کوئی انہیں بہترین مستقبل کی نوید نہیں دے سکتا ، اقتدار کی مچھلی کا شکار کرنے کے لیے سب سے آسان چارہ ہے اکثریت اور جس دن ملک میں لوگوں کی اکثریت نے کچھ سوچنا شروع کر دیا تو پھر۔۔۔۔۔۔۔؟اس وقت ملکی سیاست میں ایک بھونچال برپا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اداروں میں بھی سیاسی پارہ حدت کی حد تک پیوست ہے۔

Vote
Vote

آج بھی کہا جا رہا ہے کہ گیارہ مئی کو الیکشن شفاف ہونگے، ضرور شفاف الیکشن کروایئے جناب، مگر شفافیت صرف اخباروں اور میڈیا پر نظر نہیں آنا چاہیئے بلکہ اس شفافیت کا دارومدار ملک کے کونے کونے میں امن و امان کو فراہم کرکے ہی بنایا جا سکتا ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں، اگر حالات ایسے ہی رہے تو کون ووٹ ڈالنے نکلے گا، ظاہر ہے کہ ہر کسی کو اپنی زندگی پیاری ہوتی ہے، آپ تو سیکوریٹی کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے شفافیت اور امن و امان کو کامیاب قرار دے سکتے ہیں مگر عوام کے پاس تو کوئی سیکوریٹی نہیں ہے پھر وہ بھلا کس بَل بوطے پر ووٹ ڈالنے نکلیں گے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ابھی سولہ روز الیکشن میں باقی ہیں اور کسی کام کو سر انجام دینے کے لئے اتنے دن بہت ہوتے ہیں۔ اب بھی جاگ جائیں اور اپنے فرائض کو ذمہ دارانہ طریقے سے ادا کریں تاکہ شفافیت اور امن و امان دونوں برقرار رہیں۔

اسلام کا واضح اصول ہے کہ ایک نفس کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، بالکل ایسے ہی جیسے ایک نفس کا احیاء پوری انسانیت کے احیاء کے مترادف ہے۔ پھر یہاں تولوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور ایسا منظر دیکھ کر روح کانپ اٹھتا ہے اور کلیجہ منہ کو آجاتا ہے مگر کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ ہاں کیئے جاتے ہیں تو ایک مذمتی بیان داغا جاتا ہے اور فوری نوٹس لے لیا جاتا ہے، اور بس!البتہ ایسے لوگ جو پاکستان کو بے امن و امانی کا نشان بنانے کا خواب دیکھتے ہیں ان کا یہ خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہ ہوگا ان کو ہماری نصیحت ہے کہ وہ اس دیوانے کے خواب کو نہ پالیں جو کبھی شرمندۂ تعبیر نہ ہو۔

ساتھ ہی حکومتِ وقت کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جو ملک میں امن و امان کے لئے بے حد ضروری ہے۔ اور اس راستے میں روڑے اٹکانے والے بیورو کریسی کے لوگوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ ہمارے ملک میں صاف شفاف اور امن و امان کی فضا میں الیکشن ہو سکے۔ وگرنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ جن کہ آستینوں میں بجلیاں پوشیدہ ہیں وہ بجلیاں سرِ عام نمودار ہونا شروع ہو جائیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمارے ملک کو امن و امان عطا فرمائے اور نیک نیت حکمران بھی تاکہ عوام اور ملک دونوں ہی ترقی کے منازل میں ہم قدم ہو جائیں۔
لے گا زمانہ خون کی ہر بوند کا حساب
قاتل کو قتلِ عام سے تھکنے تو دیجئے
تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:
Tags:
election commission India invisible Mohammad Javed Iqbal Siddiqui الیکشن کمیشن پوشیدہ محمد جاوید اقبال صدیقی ملک
Islamabad
Previous Post عدالتی کمشین کی ہائی کورٹس کے8 جج مستقل کرنیکی سفارش
Next Post انتخابات کا انعقاد شفافیت تحفظات خدشات خطرات سیاسی حالات اور پاکستان کا مستقبل
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close