Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شیر کی حکومت میں تیر کام آ گیا

August 19, 2013 0 1 min read
Aqeel Khan
Pakistan
Pakistan

برسات کا موسم اور اوپر سے بارش کی تیزی نے آج مجھے گھر سے باہر نکلنے کا موقع نہیں دیا اور میں گھر پر بیٹھا انٹرنیٹ پر کام کر رہا تھا۔ ٹی وی آن کیا ہوا تھا۔ یکدم میرے کان میں اسلام آباد میں فائرنگ کی خبر کی آواز آئی۔ میں نے اس خبر پر زیادہ توجہ نہ دی کیونکہ فائرنگ کا سلسلہ تو پاکستان میں ہر روز ہوتا رہتاہے مگر تھوڑی ہی دیر میں تمام ٹی وی چینل نے وہ نیوز براہ راست دکھانا شروع کر دی۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ایک شخص اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد کی انتہائی اہم شاہراہ پر سر عام اسلحہ لیکر پھر رہا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہا ہے۔ میں نے اس سین کی ایک جھلک دیکھی اور پھر اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ وہ نیوز لائیو کاسٹ ہورہی تھی۔ پولیس نے اس شخص کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ اس شخص کی ہٹ دھرمی دیکھو وہ انسپکٹر رینک کے بندے سے بات کرنا پسند نہیں کر رہا تھا۔ اس اکیلے شخص نے پورے اسلام آباد کو یرغمال بنا یا ہوا تھا۔

اب تو وہ نیوز پورے پاکستان میں فلمی سین کی طرح دیکھی جارہی تھی اور محسوس بھی یہی ہورہا تھا جیسے کہ ہم کوئی فلم دیکھ رہے ہیں اور فلمی ہیرو اپنے انداز سے بڑھکیں مار رہا ہے۔ کچھ ٹائم کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان موقع پر پہنچتے ہیں اور پھر اس کے ساتھ بات چیت کے لیے وہ شخص اپنی بیوی کو بھیجتا ہے۔ اس کے بعد ایس ایس پی خود نہتے ہاتھ جاکر اس مسلح شخص سے مذاکرات کرتا ہے۔اس طرح مذاکرات کا دور کئی بار ہوا اور ہر بار مذاکرات ناکام ہی ہوئے۔ اس طرح یہ ڈرامہ کئی گھنٹے چلتا رہا۔ وہ شخص وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلا رہا تھا۔ عوام کا رش کم ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے اور عوام اس کو دیکھنے آئی ہے۔ کسی کو یہ خوف نہیں تھا کہ وہ شخص ان کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس وقت کی صورتحال کا اگرجائزہ لیا جائے تو اس اکیلے شخص نے کیپٹل کی پوری پولیس کو آگے لگایا ہوا تھا۔

میں بڑے شوق سے اس ڈرامے کو دیکھ رہا تھا اور سوچ رہاتھا کہ دیکھو اس کا ڈراپ سین کیا ہو گا؟ کیا یہ شخص مارا جائے گایا زندہ پکڑا جائے گا؟ کہیں عوام کو تو نقصان نہیں پہنچائے گا؟ اس شخص کو پولیس پکڑے گی یا رینجر؟ کہیں ایسا تو نہیں اس اکیلے شخص کے لیے بھی فوج کو بلایا جائیگا؟ اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر اس ایشو پر بحث شروع ہو گئی۔ میں خود فیس بک پر آن لائن تھا اور بہت سے کالم نگار، تجزیہ نگار، سیاستدان اور میرے دوسرے دوست بھی آن لائن تھے ۔ جواپنی اپنی سوچ کے مطابق کمنٹس کررہے تھے۔ جس وقت اس شخص نے اپنا نام بتایا تو ایک دوست نے لکھا کہ انڈین فلم ”مقد ر کا سکندر” کا ہیرو ہے کیونکہ اس کا نام بھی سکندر تھا۔ کسی نے لکھا کہ یہ کوئی دہشت گرد ہے اور اس نے اپنی گاڑی بارود سے بھر رکھی ہے جس کے ڈر سے پولیس اس کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے کیونکہ وہ شخص بار بار گاڑی میں جا کر بیٹھ رہاتھا۔ کسی نے کہا کہ یہ طالبان کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔ کسی نے کہا یہ مذہبی دہشگرد تنظمیوں کا بندہ ہے۔ بحر حال جو جس کے دل میں آیا اس نے وہی فیس بک کی زینت بنایا۔

Terrorism
Terrorism

میرے ساتھ میرے ایک دوست جو تجزیہ نگار تھے وہ اس وقت گپ شپ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ اس وقت اسلام آباد کی پولیس ایک تماشا بنی ہوئی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہورہی ہے کہ اکیلے شخص نے پاکستان کے دارالحکومت کو ناکوں چنے چبوائے ہوئے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی میں بدنام ہے اور رہی سہی کسر اب پوری ہو جائے گی۔ میں نے کسی حد تک اس سے اتفاق کیا کہ یہ اتنا بڑا ایشو جو بنا دیاہے اس کو تو آناًفاناً حل ہونا چاہیے تھا۔ وقت گزرتا گیا اور عوام میں اس ڈرامے کا تجسس بڑھتا گیا۔ اس دوران ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص ایک کالعدم تنظیم کا رکن ہے۔ پھر اسی چینل کے اینکر نے اس سکندر نامی شخص سے لائیو بات کی۔ جس نے اپنے مطالبے میں کہا کہ” میں اسلامی شریعت کا نفاذ چاہتا ہے۔”اس کا یہ مطالبہ سن ایک بار تو یہ محسوس ہوا کہ یہ ضرور کسی مذہبی گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے بعد مختلف چینل نے اس سے لائیو بات کی اورہر چینل کو اس نے نئی سٹوری اور نیا مطالبہ کیا۔

کسی چینل کو کہا کہ اس کا بیٹا جیل میں ہے اس کی رہائی چاہتا ہے تو کسی کو کہا کہ یہ حکمرانوں سے نجات چاہتا ہوں اور ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ چاہتا ہوں۔ کسی سے کہا کہ میری فیملی کے ساتھ پولیس نے زیادتی کی ہے میں اس کا انصاف چاہتا ہوں۔ پھر ایک وقت آیا جب ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول اس موقع پر پہنچے اور انہوں نے بھی اس مسلح شخص کو مذاکرات کرنے کی پیش کش کی مگر اس نے نبیل گبول سے بات کرنے کے لیے پھر اپنی بیوی کو بھیجا۔ انتظامیہ اور نبیل گبول نے اس سکندر نامی شخص کو کہا کہ وہ ہتھیار ڈال کر بات کرے مگر اس نے ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کر دیا۔ نبیل گبول بھی میڈیا پر اپنا بیان دیکر اور پوائنٹ سکورنگ کرکے بیٹھ گئے۔ یہ سارا ڈرامہ تقریباً ساڑھے پانچ بجے سے شروع ہوا اور اب رات کے گیا رہ بج چکے تھے مگر پاکستان کی عوام ابھی تک اس اذیت میں مبتلا تھی؟ کسی کو معلوم بھی نہیں تھا کہ اس ڈرامے میں اصل ہیرو کی انٹری بھی ہو گی۔ رات کافی کالی ہوگئی تھی۔ کالے بادلوں میں گھرے اسلام آباد کے بلیو ایریا کی سڑ ک پر جاری ڈرامے میں ایک ہیرو داخل ہوتا ہے جس کا نام زمرد خان ہے۔ وہ اس مسلح شخص کے پاس جاتا ہے اور اس کے بیوی اور بچوں سے بات کرتا ہے۔ بچوں کے پیار کرنے کے بہانے زمرد خان بھوکے شیر کی طرح اس شخص (سکندر) کو دبوچنے کے لیے جھپٹتا ہے۔

اس کو پکڑتے ہوئے زمرد خان نیچے گر گئے اور اس طرح وہ شخص ان کے ہاتھوں بچ نکلا اور ساتھ ہی اس سکندرنے فائرنگ شروع کر دی۔ زمرد خان گرتے ہوئے فائرنگ سے بچ گئے جس کے جواب میں وہاں پر موجود کمانڈوں نے اس شخص پر فائرنگ کی۔ ایک فائر اس کی ٹانگ پر لگا اور دوسرا فائر اس کے پیٹ میں جس کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا اور انتظامیہ نے اس کو زندہ پکڑ لیا۔ اس کی بیوی بھی فائرنگ میں زخمی ہو گئی البتہ اس کے دونوں بچے محفوظ رہے۔ اس کے بعد وہاں پر موجود لوگوں نے زمرد خان کو اپنے کاندھوں پر اٹھا لیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ اور ساتھ ہی میڈیا پر زمرد خان کو مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ زمرد خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ”میں یہ سب کچھ ٹی وی پر دیکھ رہا تھا اور جب میں گھر سے نکلا تو یہ سوچ کر نکلاتھا کہ آج بے شک جان چلی جائے مگر اس شخص کو ضرور پکڑوں گا۔ اس ڈرامے کا ڈراپ سین تو زمرد خان نے کردیا مگر یہ ڈرامہ عوام کے ذہنوں میں چند سوالات ضرور چھوڑ گیا۔ کیا ہماری اسلام آباد پولیس اس اکیلے شخص کو قابو نہیں کرسکتی تھی؟ مسلح شخص اور اس کی بیوی مسلسل فون پر کسی سے رابطے میں تھے تو جب عام پبلک کے لیے فون سروس بند کی جا سکتی ہے تو کل اسلام آبا د کی فون سروس کیوں بند نہیں کی گئی۔

جب ایلٹ فورس اور رینجر موجود تھی تو پھر چھ گھنٹے تک یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟ اگر وہ شخص بچوں کو ڈھال بنا رہا تھا تو ایک موقع ایسا بھی آیا۔ جب اسکی بیوی دونوں بچوں کو گاڑی سے نکال کر باہر جھاڑیوں کی طرف لیکر گئی تھی تو اس وقت کاروائی کیوں نہیں کی؟ شیر کی حکومت میں کوئی شیر یا اس کا بچہ میدان میں کیوں نہیں آیا جبکہ ویسے وہ ہر میدان میں دھاڑتے پھرتے ہیں۔ آخر اس میدان جنگ میں تیر ہی نے اپنا کام دکھایا۔ زمرد خان پر ہمیں فخر کرنا چاہیے کہ اس نے پاکستان کی عزت بچا لی اور اپنا نام بھی روشن کر لیا۔ (بشکریہ پی ایل آئی)

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان

Share this:
Tags:
ammunition aqeel khan fire home islamabad rain اسلام آباد اسلحہ برسات عقیل خان فائرنگ گھر
People
Previous Post غریبوں ڈرنا مت! ہوا پی کے جینا
Next Post پاکستان ہماری پہچان
Imtiaz Ali Shakir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close