Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شیر خدا، امیر المومنین حضرت علی کی حیات طیبہ

June 25, 2016 0 1 min read
Hazrat Ali As
Hazrat Ali  As
Hazrat Ali As

تحریر : کرن ناز
اکیس رمضان یوم ِشہادتِ شیر خدا،امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ ابن ابی طالب ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ابن ابی طالب کی ولادت ہجرت نبوی سے 23 سال قبل یعنی 30 عام الفیل مطابق ٦٠٠ عیسوی تیرہ رجب یوم جمعہ خانہئ کعبہ میں ہوئی۔آپ کے والد حضرت ابوطالب بن عبدالمطلب اور والدہ فاطمہ بنت اسد تھیں۔والدہ نے آپ ? کا نام حیدرو اسد اور والد نے اپنے جد اعلیٰ قصی کے نام پر زید رکھاجبکہ سرورکائنات نے علی رکھا۔لقب مرتضٰی ہے۔آپ ? نے کبھی بت برستی نہیں کی اور آپ ? کی پیشانی کبھی بت کے سامنے نہیں جھکی۔اسی لئے آپ? کے نام کے ساتھ ‘کرم اللہ و جہہ ‘ کہاجاتاہے۔(نورالابصارص ٧٦ ، صواعق محرقہ ص ١٧٢) حضرت خدیجہ ? کے بعد آپ پہلے تھے جنہیں حضرت محمد ? کی رسالت کی تصدیق کا شرف حاصل ہوا۔عفیف کندی کی روایت سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ میں نے رسول خدا ?کونماز پڑھتے ہوئے بعثت کے فورا بعد اس عالم میں دیکھا کہ ان کے پیچھے جناب خدیجہ ? اور حضرت علی ? کھڑے تھے ، اس وقت کوئی اور اسلام نہیں لایا تھا۔(استیعاب علامہ بن عبد البر قرطبی جلد ٢ صفحہ٥٢٢ طبع حید ر آباد دکن، اسد القابہ جلد ٣ ص٤١٤طبع مصر،تاریخ کبیر علامہ ابن جزیر طبری جلد٢ ص ٢١٢ طبع مصر ،تاریخ کامل ابن اثیر جلد٢ص٢٠)۔

بعثت کے تین سال بعد آنحضرت ? نے جب اعزائ واقارب کو دعوت ذوالعشیرہ دی تو اس سلسلے میں کی جانے والی ضیافت کا اہتمام اور لوگوں کو بلانے کی ذمہ داری حضرت علی مرتضٰی کے سپرد ہوئی۔ حضرت محمد ? نے اپنی رسالت کا اعلان کیا اور پوچھا کہ تم میں سے کون ہے جو میری اقتدائ اور مدد کرکے میرا بھائی،وصی اور خلیفہ بننا چاہتا ہے تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ ابن ابی طالب نے آگے بڑھ کر آپ کی نصرت کا وعدہ فرمایا۔ نبوت کے ساتویں سال جب کفار مکہ نے بنو ہاشم کا سوشل بائیکاٹ کیا تو آپ ? بھی قبیلے کے دیگر افراد کے ہمراہ تین سال تک شعب ابی طالب میں محصور رہے۔ اس دوران بنو ہاشم کیلئے غلے کی فراہمی آپ ? کے ذمے تھی۔(سیر ت النبی جلد اول ص١٠٩) بعثت کے تیرہویں سال شب ہجرت چالیس تلواروں کے سائے میں سو کر محسن رسالت نے نبی? کا حقیقی مددگار ہونے کا ثبوت دیا۔ جب رسول اللہ نے انصار و مہاجرین میں رشتہئ اخوت قائم کیا تو حضرت علی? کو اپنا بھائی قرار دیا۔ ہجرت کے دوسرے سال پیغمبر خدا نے اپنی لخت جگر سیدہ النسائ العالمین حضرت فاطمہ زہرا ?کا عقد مولائے کائنات سے کیا۔ ماہ شعبان ٢ ہجری میںتحویل کعبہ ہوئی یعنی بیت القدس کی طرف سے قبلہ کا رخ کعبے کی طرف موڑدیاگیا۔قبلہ چونکہ عالم نماز میں بدلاگیا اسلئے آنحضرت کاساتھ حضرت علی ? کے سوا اورکسی نے نہیں دیا۔ آپ ? مقام فخر میں فرمایا کرتے تھے’انامصلی القبلتین’ ‘ میں ہی ہوں جس نے ایک نماز بیک وقت دو قبلوں کی طرف پڑھی۔’

ہجرت کے بعد غزوات کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا۔ بدر ہویااحد ،خندق ہویا خیبر ،حنین ہو یا کوئی اور معرکہ ،ہر جنگ میں مولائے کائنات ? نے اپنی شجاعت و بہادری کے جوہر دکھائے اور مسلمانوں کو فتح و کامرانی سے ہمکنار کیا۔ ہر جنگ کے علمبردار حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ تھے۔ احد کے معرکہ میں فتح ہونے کو ہی تھی کہ تیر اندازوں کا دستہ خلاف حکم رسول? مال غنیمت کی لالچ میں اپنی جگہ سے ہٹ گیا۔ بروایت الیعقوبی صرف تین صحابی میدان میں رہ گئے جن میں مولاعلی? بھی تھے۔اسی بھگدڑمیں ایک شخص نے آنحضرت کی طرف پتھر مارا جس سے آپ کے دو دانت شہید ہوگئے اور پیشانی ئ مبارک مجروح ہوگئی۔ حضرت علی ? اس موقع پر زخمی حالت میں بھی بیک وقت جہاد اور تحفظ رسالت کرتے ہوئے آپ کو بچا کر پہاڑ پر لے گئے۔ ( سیرت النبی جلد اول صفحہ ٢٧٧) حضرت محمد مصطفیٰ نے فرمایا’علی ? تم کیوں نہیں بھاگے ؟’عرض کی مولا ‘ کیا ایمان کے بعد کفر اختیار کرلوں ‘۔ (مدارج النبوت ) اسی موقع پر حضرت علی? کی تلوار ٹوٹی تھی اور ذوالفقار دستیاب ہوئی تھی۔(تاریخ طبری جلد ٤ص ٤٠٦ و تاریخ کامل جلد ٢ص٥٨) ذیقعدہ ٥ہجری کو غزوہ خندق کا معرکہ گرم ہو گیا۔ عمر بن عبدودجو عرب میں ایک ہزار بہادروں کے برابر مانا جاتاتھا۔خندق پھاند کر لشکر اسلام تک آن پہنچا اور ‘ھل من مبارز’ کی صدادی۔روضة الاحباب اورروضة الصفا میں ہے کہ تین مرتبہ حضور نے اپنے اصحاب کو مقابلہ کے لئے نکلنے کی دعوت دی مگر حضرت علی ? کے سوا کوئی نہ بولا۔ حیٰو ة الحیوان ج ١ ص ٢٣٨ اور سیرت محمدیہ ج ٢ ص ١٠٢ میں ہے کہ ?انحضرت ? نے علی? کو میدان میں نکلنے کے لئے خود تیار کیا۔اپنی زرہ پہنائی ، اپنی تلوار کمر میں حمائل کی اور کہا’آج کل ایمان ، کل کفر کے مقابلے میں جا رہا ہے۔بالآخر کامیابی پانے کے بعد آپ نے فرمایا ‘آج علی ? کی ایک ضربت عبادت ثقلین سے بہتر ہے۔’

Qila Khyber
Qila Khyber

ذیقعد ٦ ہجری کو حدیبیہ کا صلح نامہ لکھنے کا اعزاز بھی حضرت علی ? کے حصے میں آیا۔ آپ? کو انحضرت کے فرامین لکھنے کا شرف بھی حاصل ہے۔ ٧ ہجری میںخیبر کے مقام پر تاریخ کا مشہور اور طویل ترین غزوہ پیش آیا۔یہ جنگ چالیس روز تک لڑی گئی۔مسلمانوں کے لشکر کی تعداد چودہ سو ہونے کے باوجود انتالیس دن تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ بوجہئ بخارو آشوب چشم مدینہ میں موجود تھے لیکن جب محاصرہ طول پکڑگیا تو آپ نے حضرت علی ? کو طلب کیا۔ حضرت علی ? کے ہاتھوں مرحب کا بھائی حارث اور پھر مرحب واصل جہنم ہوئے۔ اس کے بعد عنتر ،ربیع اور یاسر جیسے پہلوان حضرت علی ? کے مقابلے میں آئے اور فنا کے گھاٹ اترتے رہے اور بالآخر خیبر کا قلعہ فتح ہو ا۔ مولائے کائنات نے یہودیوں کے سب سے مضبوط قلعہ’قموص’ کو فتح کرکے یہودیوں کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا۔ جنگ خیبر سے مولائے متقیان کو بے بہا مال غنیمت ملا لیکن سخیوں کے سردار حضرت علی ? نے اسے راہ خدا میں دیدیااور خود ذکر خدا کرتے ہوئے خالی ہاتھ در فاطمہ زہرا? پر تشریف لے آئے۔

٨ ہجری کو فتح مکہ کے موقع پر داخل حرم ہونے کے بعد پیغمبر خدا نے ان تمام بتوں کو اپنے ہاتھوں سے توڑا جو نیچے تھے اور بلندی پر موجود بتوں کو توڑنے کیلئے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو اپنے کاندھوں پر سوار کیا۔ (تاریخ اسلام امتیاز پراچہ ص١٧١) جنگ حنین بھی ٨ ہجری کو پیش آئی۔ اس جنگ میں ابو جردل سمیت چالیس کفار حضرت علی ? کے ہاتھوں مارے گئے۔ ٩ ہجری میں تبوک کا معرکہ پیش آیا۔ آنحضرت کو اطلاع ملی کہ نصاریٰ شام نے ہرقل بادشاہ روم سے چالیس ہزار فوج منگوا کر مدینہ پرحملے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آپ حفظ ماتقدم کے طور پر مدینہ کا نظام حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سپرد کرکے ٣٠ہزار کے لشکر کے ساتھ شام کی جانب روانہ ہوئے۔ روانگی کے وقت آپ نے فرمایا ‘ کیا تم اس پر راضی نہیں ہوکہ میں تمہیں اسی طرح اپنا جانشین بناکر جا?ں جس طرح جناب موسی ? اپنے بھائی ہارون ? کو بناکر جایاکرتے تھے۔ (صحیح بخاری ، کتاب المغازی ) ٩ہجری کو ہی تبلیغ سورئہ برات کی ذمے داری بھی آپ ? کے سپرد کی گئی۔(صحیح بخاری،کنزالعمال ،درمنشور،تاریخ خمیس، خصائص نسائی، طبری، ریاض النضرہ وغیرہم)

١٠ ہجری کو آنحضرت ? نے ایک لاکھ چوبیس ہزار اصحاب کے ہمراہ حج ادا کیا۔١٨ذوالحجہ کو مدینہ واپسی پر مقام غدیر پر پہنچ کر آپ نے ایک فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرمایا۔جس میں بعد حمد و ثنائ اپنی فضیلت کا اقرار لیااور فرمایا ”میں تم میں دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جاتا ہوں، ایک قرآن دوسرے میرے اہلبیت “۔پھر فرمایا”من کنت مولا فہٰذا علی مولا”یعنی جس جس کا میں مولا ہوں اس کا یہ علی بھی مولا ہے۔لوگوں نے حضرت علی کی جانشینی پر آپ کو مبارکباد پیش کی۔اس واقعہ غدیر خم کو امام المحدثین حافظ ابن عبدہ نے ایک سو صحابہ سے روایت کیا ہے۔امام جزری و شافعی نے ٨٠ صحابیوںسے، امام حنبل نے ٣٠ صحابیوں اور طبری نے ٧٥ صحابیوں سے حدیث غدیر خم روایت کی ہے۔اس کے علاوہ تمام اکابر اسلام مثلا ذھبی، صنعائی اور علی القاری وغیرہ اسے مشہور اور متواتر مانتے ہیں۔٢٤ ذوالہجہ ١٠ ہجری کو نجران کے عیسائیوں سے مباہلہ پیش آیا۔ سورئہ آل عمران کی آیت ٦١ نصاریٰ سے مباہلے کیلئے نازل ہوئی جس میں مولائے کائنات ? بھی شامل ہیں۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

جب حضرت محمد مصطفی،خاتم النبیین ? کا وقت آخر قریب آیا تو آپ نے حضرت علی ? کو بلاکر وصیت کی اور فرمایا : اے علی میرے بعد تمہیں سخت صدمے پہنچیں گے،تم صبر کرنا اور دیکھو جب اہل دنیا دنیا پرستی کریں تو تم دین اختیار کئے رہنا۔(روضة الاحباب ج١ ص ٥٥٩، مدارج النبوة ج٢ ص ٥١١، تاریخ بغداد ج١ ص ٢١٩) آنحضرت کے انتقال کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور ان کے عیال پر مصائب و آلام کے پہاڑ ٹوٹ پڑے اور صرف ٧٥ دن بعد آپ ? کی زوجہ بی بی فاطمہ زہرا ? بھی آپ ? کو داغ مفارقت دے گئیں۔یہ عرصہ آپ نے سکوت اور گوشہ نشینی میں میں بسر کیا۔گوشہ نشینی کے اس دور میں بھی حضرت علی? نے اپنے مفید مشوروںاور جانی امداد سے دیگر خلافتوں کی مدد کی۔لوگوں کی مشکل کشائی اور حاجت روائی کرتے رہے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ علم لدنی سے مالا مال تھے۔ آنحضرت ? نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں ارشاد فرمایا” انا مدینة العلم و علی بابھا ” یعنی میں شہر علم ہوں اور علی? اس کا دروازہ۔ محب طبری فرماتے ہیں کہ سرور عالم کا ارشاد ہے :جو شخص علم آدم ،فہم نوح ،حلم ابراہیم ،زہد یحیٰ،صولت موسیٰ کو ان حضرات سمیت دیکھنا چاہے اسے چاہیے کہ وہ علی ابن ابی طالب ? کے چہرئہ انور کو دیکھے۔( ملاحظہ ہو نو رالابصار،شرح مواقف،مطالب الس?ل، صواعق محرقہ،شواہد النبوة، ابو الفدا، کشف الغمہ، نیابیع المودت، مناقب ابن شہر آشوب، ریاض النضرہ ، ارحج المطالب،انوار اللغة) علمائے اسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام میں سب سے پہلے مصنف حضرت علی ? ہیں۔ آپ کی کتابوں میں سے کچھ کے نام ” کتاب علی، کتاب جامعہ، صحیفہ علویہ ، کتاب الجفر ، زکوٰة النعم ، ابواب فقہ ،کتاب فی الفقہ ”ہیں۔آپ ? کے اشعار کا مجموعہ ”دیوان علی ” کے نام سے حضرت علی ? کی طرف منسوب ہے۔ یہ بھی مسلم ہے کہ سب سے پہلے جامع قرآن مجید بھی حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہی ہیںجنہوں نے قرآن پاک کو تنزیل کے مطابق جمع کیا۔ ( ملاحظہ ہو نو رالابصار امام شبلخجیص٧٣طبع مصر ، اعیان الشیعہ ) نہج البلاغہ امیر المومنین حضرت علی مراتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے فصیح و بلیغ خطبات و ارشادات کا مجموعہ ہے جسے جناب سید رضی ? نے چوتھی صدی ہجری کے آخر میں جمع کیا۔

١٨ذوالحجہ ٣٥ ہجری کو خلیفہ سوم کے قتل کے بعد تخت خلافت خالی ہوا توطلحہ و زبیر کے ہمراہ مہاجرین و انصار کی ایک بڑی جماعت حضرت علی ? کی خدمت میں بیعیت کرنے کے لئے حاضر ہوئی۔آپ ? کو بار خلافت اٹھانے میں تامل ہو ا توان لوگوں نے بلا شرط تخت خلافت قبول کرنے کی استدعا کی جسے آپ ? نے قبول کیا۔ مولائے کائنات کا زمانہئ خلافت ٣٥ ہجری تا ٤٠ ہجری ہے۔تخت خلافت پر متمکن ہوتے ہی مخالفین نے آپ ? کے خلاف سازشوں اور شورشوں کا بازار گرم کردیا۔چنانچہ جنگ جمل، صفین، خوارج و نہروان پیش آئیں۔ صفین کے سازشی فیصلہئ حکمین کے بعد حضرت علی ? اس نتیجہ پر پہنچے کہ اب ایک فیصلہ کن حملہ کرنا چاہیے۔چنانچہ صفین و نہروان کے بعد ہی سے آپ ? اس طرف متوجہ ہوگئے۔چالیس ہزار کا لشکر تیار تھا لیکن کوچ کا دن آنے سے قبل ہی ایک خارجی ابن ملجم بن عبدالرحمٰن نے ١٩ رمضان کو مسجد کوفہ میں نماز فجر کے دوران آپ ? کے سر پر زہر آلود تلوار سے ایسا کاری وار کیا جس سے آپ جانبر نہ ہوسکے۔دو دن شدید زخمی حالت میں رہنے کے بعد ٢١ رمضان المبارک کو شہید ہوگئے۔ صواعق محرقہ ص٨٠میں ہے کہ شہادت کے وقت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی عمر ٦٣ برس تھی۔تاریخ ابوالفدائ میں ہے کہ آپ ? نجف اشرف میں سپرد خاک کئے گئے،جو اب بھی زیارت گاہِ عالم ہے۔ کتاب انوار الحسینیہ ج ٢ ص ٣٦ اور مسٹر گبن کی تاریخ ڈیگائن اینڈ ہال آف دی رومن ایمپائر میں ہے کہ ظالم بنو امیہ کی وجہ سے حضرت علی ? کی قبر مخفی رکھی گئی تھی۔ تاریخ الیعقوبی جلد صفحہ ٢٠٣ میں ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دفن کے بعد ان کی قبر پر قعقاع بن زرارہ نے ایک تقریر کی جس میں نہایت غم و اندوہ کے ساتھ کہا کہ اے مولا آپ ? کی زندگی خیر و برکت کی کلید تھی۔اگر لوگ آپ ? کو صحیح طریقہ پر مانتے تو خیر ہی خیر پاتے لیکن دنیا داروں نے دنیا کو دین پر ترجیح دی۔
جو کعبہ میں ہوا پیدا ، شہادت پائی مسجد میں
نہیں کوئی بجز شیر خدا ? دنیائے خالق میں

Kiran Khan
Kiran Khan

تحریر : کرن ناز

Share this:
Tags:
faithful God Tiger اللہ خدا شیر علی
Ramadan Bazar
Previous Post تلہار کی خبریں 25/6/2016
Next Post یوم علی کے موقع پر حکومت فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے: آئی ایس او پاکستان
Hazrat Ali

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close