Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وقت کا ریلہ

February 5, 2019 0 1 min read
Politics Power
Politics Power
Politics Power

تحریر : طارق حسین بٹ شان

ہمارے ہاں روائت ہے کہ ایک عمل کسی مخالف جماعت اور لیڈر سے سر زد ہو تو باعثِ تنقید لیکن وہی عمل اپنی جماعت اور ذات سے سرزد ہو تومستحسن قرار پاتا ہے ۔ حکومت کی مسند پرجلوہ افروز جماعت اپوزیشن کے ہر مشورہ اور رائے کو غیر اہم سمجھ کر بے اعتنائی کا مظاہرہ کرتی ہے اور پھر جب خود اپوزیشن میں بیٹھنا پڑتا ہے تو اسے خود بھی اسی رویہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس نے اپنے وقت کی اپوزیشن کے ساتھ روا رکھا ہوا تھا تو اسے بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن یہ تو کرنی کی بھرنی ہوتی ہے ۔وہ اس وقت بہت سٹپٹاتی ہے لیکن اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت ۔ اقتدارکے دنوں میں جب اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا تھا تو اس وقت تو بڑے اکڑ اکڑ کر اور کندھے اچک اچک کر چلتے تھے اور ان کی بے بسی کا خوب ٹھٹھہ کرتے تھے لیکن جب خود دیوار کے ساتھ لگنے کا مرحلہ آیا تو چیخ و پکار شروع ہو گئی (رو ہ نوں کو ہ ہون روہ محمد ہون جے روے تاں مناں)۔ایک زمانہ تھا کہ پی پی پی کو سارے مل کر خوب مارا کرتے تھے۔اسے سیکورٹی رسک قرار دے کر اس کی حکومت کا خاتمہ کر دیا جاتا تھا ۔ ٥٨ ٹو بی کی تلوار کو بڑی فراخدلی سے اس کے خلاف استعمال کیا جاتا تھا اور اس کامزہ لیا جاتا تھا۔

ایک نہتی لڑکی کے ساتھ جو ظلم روا رکھا گیا تھا وہ سب کیلئے شرم کا مقام تھا لیکن مقتدر حلقے پھر بھی اسے تختہِ مشق بنانے سے باز نہیں آتے تھے لیکن پی پی پی جمہوریت کی بقا کی خاطر سب کچھ برداشت کر جاتی تھی ۔آصف علی زرداری کی گرفتاری اور گیارہ سالہ قیدِ تنہائی اسی دور کا تحفہ تھا۔ اب ایک نئی قید خفیہ ہاتھوں کی زنبیل کے ساتھ لٹک رہی ہے دیکھتے ہیں اسے کب حقیقت کا جامہ پہنایا جاتا ہے۔مسلم لیگ(ن) گزرے زمانوں میں اسٹیبلشمنٹ کی محبوبہ تھی لہذا اس رومانس کے ہر سو چرچے ہوا کرتے تھے۔میاں برادران بھی خوش تھے کہ ان کے حریف زندانوں اور عدالتوں کی گردشوں میں مصروفِ جادہ پیمائی ہیں اور ایک انجانی مشکل میں پھنے ہوئے ہیں۔

دائروں کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا لہذا زندانوں اور عدالتوں کا دائرے والا سفر پی پی پی کے مقدر کا حصہ بنا دیا گیا تھا تاکہ وہ انہی دائرو ں میں دم گھٹ کر مر جائے ۔پی پی پی ان کھینچے گے دائروں سے باہر نکل کر عوام کی خدمت سے سرفراز ہونا چاہتی تھی لیکن اس کی آوازنقار خانے میں طوطی کی آواز تھی لہذا کسی کو سنائی نہیں دیتی تھی۔وقت گزرتا گیا اور ایک دن صیاد نے خود ہی قفس میں بند پنچھی کی فریاد پرشنوائی کا ارادہ کیا اور اس کو رہائی دینے کاقصد کیا تاکہ اس کا اپنا اقتدار محفوظ ہو جائے ۔یاد رہے رہائی کا فیصلہ بھی ذاتی اقتدار کی خاطر تھا انسانی اقدار کی خاطر نہیں تھا ۔لیکن مانگے کا اقتدار کبھی پائیدار نہیں ہوا کرتا لہذا اس صیاد کے ساتھ بھی یہی ہوا ۔پنچھی کو رہائی تو دے دی لیکن اسے خود اقتدار کے ایوانوں سے بڑی رسوائی کے ساتھ رخصت ہو نا پڑا ۔،۔

اس زمانے میں پی پی پی سب کا آسان شکار تھی کیونکہ پی پی پی کی عوامی مقبولیت سب کو بے چین کئے رکھتی تھی۔عوامی طاقت اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے پہرے داروں کو کو لرزہ بر اندام کرنے کا سبب بنی رہتی تھی کیونکہ ووٹ کی پرچی پی پی پی کو اقتدار کی مسند پر بٹھانے سے باز نہیں آتی تھی اور یہی چیز پہرے داروں کو پسند نہیں تھی ۔اس وقت اسٹیبلشمنٹ اور اس کے حواری پی پی پی کو دبا کر رکھتے تھے اور اس کے خلاف اپنے عناد کا کھلے عام مظاہرہ کرنے میں کوئی شرم اور عار محسوس نہیں کرتے تھے۔وہ زمانہ جبر کا زمانہ تھا،زبان بندی کا زمانہ تھا لہذاایسے اوچھے ہتھکنڈے چل جایا کرتے تھے۔

یہ تو میڈیا کی طاقت ہے جس نے منہ زور گھوڑوں کو قدرے قابو میں کیا ہوا ہے لہذا آج وہ کھل کر اپنا کھیل نہیں کھیل سکتے اور شائد یہی وجہ ہے کہ انھیں آج اپنی سپرمیسی کیلئے عدلیہ اور دوسرے اداروں کا سہارا لینا پڑتا ہے تا کہ ان کاایجنڈہ آگے بڑھ سکے ۔ عوامی دبائو اور میڈیا کی طاقت نے جبر کی فضا کو قدرے کمزور ضرورکیا ہے لیکن پھر بھی پہرے داروں کی سپر میسی قائم و دائم ہے جس کا مظاہرہ ہر سو دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن باعثِ حیرت ہے کہ زرد صحافت کے پروردہ کچھ صحافی آج بھی جبر کے بیانیہ کو جاری رکھنے میں حجل محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی آمریت کی نغمہ سرائی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت کرتے ہیں ۔وہ اب بھی جمہوریت کو محض ایک بیانیہ کے طور پر لیتے ہیں جبکہ اس کی روح اور اس کی افادیت ان کی نظروں میں کوئی وقعت نہیں رکھتی۔آمروں کی حاشیہ برداری نے جمہوریت سے لگائو اور اس سے وابستگی کو ان کی نگاہوں سے یکسر معدوم کر رکھا ہے۔ مفاداتِ عاجلہ کے حصول نے ان سے عوامی حاکمیت کے تصور کو دیکھنے کی ساری صلاحیتیں چھین رکھی ہیں۔

ایسے دانشوروں،لکھاریوں، صحافیوں اور ادباء کی عوام کے دربار میں کوئی ساکھ ، عزت اور وقار نہیں ہے کیونکہ عوام سوشل میڈیا کے ذریعے سارے حقائق سے آگاہ ہو جاتے ہیں ۔ پہلے پی پی پی نشانے پر تھی جبکہ اب مسلم لیگ (ن) بھی جرم و سزا کے اس ہدف میں شامل ہو گئی ہے لہذا اس کی صفِ ِ اول کی ساری قیادت مختلف الزامات کے تحت زندانوں کی قید ی ہے۔ملکی مفادات ایک ایسا نعرہ ہے جس سے کسی کو بھی کوئی مفر نہیں ہے ۔ کون ہو گا جو یہ کہے گا کہ کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو نا چائیے؟ کون ہو گا جو یہ کہے گا کہ احتساب نہیں ہو نا چائیے؟ کون ہو گا جو یہ کہے گا کہ لوٹی ہوئی دولت کا حساب نہیں ہو نا چائیے؟ کون ہو گا جو یہ کہے گاکہ ملزمان کو زندانوں کی ہوا نہیں کھانی چائیے؟ کون ہو گا جو قانون کی بالا دستی کا انکاری ہو گا؟ کون ہو گا جو شفافیت کا ورد نہیں کرے گا ؟ کون ہو گا جو انصاف سے رو گردانی کا پرچار کرے گا؟ کون ہو گا جو جزا و سزا کے عمل سے بغاوت کرنے کی جرات کرے گا؟ کون ہو گا جو ملکی ترقی اور اس کی عظمت کا منکر ہوگا؟کون ہو گا جو جوابدہی سے فرار کا درس دے گا ؟ ایساکوئی شخص پاکستان کی سر زمین پر تو شائد نہ ملے لیکن کیا جو کچھ سنایا اور دکھایا جاتا ہے وہ سارا سچ ہے یا اپنے مخالفین کو کچلنے کیلئے کچھ نعرے ایجاد کر لئے گے ہیں؟

صحافت کا کام سچ کا کھوج لگانا اور بے گناہوں کی گردنوں کو جبر کے شکنجے میں کسے جانے کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو تا ہے اور جو کوئی بھی ایسا کرے گا عوامی عدالت میں وہی سرخرو ٹھہرے گا۔(جو چپ رہے گی زبانِ خنجر تو لہو پکارے کا آستیں کا) ۔عدلیہ کے بے شمار ایسے فیصلے ہیں جن کی آج خود عدلیہ بھی پیروی کرنے سے ہچکچاتی ہے کیونکہ ان سب کی بنیاد دبائو اور جبر پر رکھی گئی تھی۔ کیا اس ساری مشق کا مقصد کسی با جبروت قوت کو خوش کرنا تھا، مخالفین کو مزہ چکھانا تھا اور اندھی قوت کو ضعف سے بچانا تھا؟یا ایسے فیصلوں کے پیچھے قانون کی حکمرانی کا جذبہ کارفرما تھا؟اگر مان لیا جائے کہ قانون کی حکمرانی کاجنون انھیں بے چین کئے رکھتا تھا تو پھر اس کا اطلاق تو سب پر ہونا چائیے تھا ۔لکیر کی ایک جانب والے ملزم اور لکیر کی دوست جانب کھڑے پارساء بن جائیں تو قانون کی محبت کا سارا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں تواتر سے یہی ہوتا رہا ہے اور اب بھی یہی ہو رہا ہے۔کچھ تنگ نظر میرے تجزیہ سے چیں بچیں ہوں گے کیونکہ ایسی باتیں ان کی طبعِ نازک پر ناگوار گزرتی ہیں ۔یاد رکھو وقت کا ریلہ گزر جا تا ہے۔

کوئی اس میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے،کوئی سالہا سال زندانوں کی اذیتیں برداشت کرتا ہے اور کوئی اس میں فاتح بن کر نکل آتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ اپنی ذاتی حوا ہش کی تکمیل کی خاطر کوئی بھی تاریخ کے فیصلہ کوئی بدل نہیں سکتا کیونکہ تاریخ کا پہیہ خاموشی سے سب کچھ رقم کرتا جاتا ہے ۔جنرل پرویز مشرف کے حواری تو یہی سمجھتے تھے کہ جنرل پر ویز مشرف اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک پاکستان کے حکمران رہیں گے اور وہ اقتدار کی گنگا میں سدا اشنان کرتے رہیں گے لہذا انھوں نے مخالفین کو کچل دینے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشتہ نہ کیا ۔تاریخ نے کیا فیصلہ صادر کیا شائد اسے یہاں بیان کرنے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ ہر شخص جنرل پرویز مشرف کی بے بسی کا عینی شاہد ہے۔وہ دیکھ رہا ہے کہ جبر کے علمبرداروں کا حشر عبرتناک ہواجبکہ عوام کی خاطر موت کو سینے سے لگانے والے عوام کے دلوں میں دھڑکنوں کی طرح زندہ ہیں۔فتح اصولوں کی ہوتی ہے جبکہ ظلم، نا انصافی اور جبر بے ثمر ٹھہرتے ہیں لہذا حاکموں کو انتقام کا نہیں بلکہ انصاف کا داعی ہونا چائیے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
Arrest endurance government Isolation Tariq Hussain Butt Shan time آصف علی زرداری برداشت تنہائی حکومت گرفتاری وقت
Dollars
Previous Post سیریز ڈی سرمایہ کاری راونڈ میں ای ایم پی جی نے 100 ملین ڈالرز حاصل کر لئے
Next Post شہ رگ پاکستان
Kashmir Solidarity Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close