
کروڑ لعل عیسن (حسن طارق) ٹی ایم اے حکام شہر کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ شہر کے بہت سے وارڈز میں سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے گلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ کئی کئی ماہ سے ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
ورک آڈر جاری شدہ منصوبوں پر ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے۔ ٹی ایم او کمرہ بند کر کے بیٹھا ہے۔ ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کے باعث سارا شہر گندا ہو رہا ہے اور شہر میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ کروڑ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ٹی ایم اے حکام سے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
