
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے سال نو پر عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ آج سے پیٹرول 6 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔
