Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آج کی روحانیت

October 2, 2018 0 1 min read
Aaj Ki Rohaniat
Aaj Ki Rohaniat
Aaj Ki Rohaniat

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

شہر کے خوبصورت ترین مہنگے شادی ہال میں دعوت ولیمہ کا فنکشن جاری تھا ‘ موصوف کے معا شرے کے بااثر فرد کا چشم و چراغ ہو نے کی وجہ سے زندگی کے ہر طبقے کے لوگ فنکشن میں شامل تھے کھانے میں ابھی وقت تھا مہمانوں کی آمد جاری تھی ہم چند دوست روحانیت تصوف حقیقی تصوف موجودہ روحانیت پر با ت چیت کر رہے تھے ایک پڑھا لکھا امیر والدین کا بیٹا بھی ہما ری گفتگو میں شامل تھا جو بار بار ایک ہی بات پر اصرار کر رہا تھا کہ روحانیت موجودہ دور کے انسان کی مدد کس طرح کر سکتی ہے یا موجودہ دور کا انسان کس طرح روحانیت سے مدد لے کر معاشرے کا با اثر بندہ بن سکتا ہے یا کیا روحانیت پر عمل پیرا ہو کر کو ئی انسان دنیا کا ہر کام یہاں تک کہ اقتدار کے چبو ترے پر بھی فائز ہو سکتا ہے کہ نہیں یا روحانیت دنیاوی معا ملات میں کس حد تک معاون یا مدد گار ہو سکتی ہے یا روحانیت ما ورائی قصے کہانیوں کا ہی نام ہے۔

روحانیت ہر دور میں فطری رحجان رکھنے والوں کا مشغلہ رہا ہے یعنی وہ لوگ جو فطری طور پر عبادت کا زیا دہ ذوق رکھتے ہیں ‘ خالقِ کائنات سے حقیقی محبت اور پھر مخلوق خدا کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہوں لیکن موجودہ دور چونکہ خو د پر ستی اقتدار کی خواہش اور ما دیت پر ستی میں غرق ہو چکا ہے یعنی روحانیت کے حقیقی خدو خال پر ما دیت پرستی ‘اقتدار پرستی نے قبضہ جما لیا ہے اِس لیے آج کے دور کا انسان روحانیت کو بھی فنون لطیفہ کے دوسرے شعبوں کی طرح ایک آرٹ یا شعبہ قرار دے رہا ہے یا روحانیت کے اسباق مشقوں پر عمل پیرا ہو کر وہ ماورائی ما فوق الفطرت قوتیں حاصل کرنا چاہتا ہے جن کے بل بو تے پر اقتدار کی غلام گردشوں میں جھولے جھو لنے کا موقع مل سکے یا اقتدار کی دیوی آپ کے ہاتھ کی باندی بن سکے جس طرح موجودہ دور کے انسان کی ترجیحات ہر شعبہ زندگی کے بارے میں بدل چکی ہیں اِسی طرح روحانیت کو بھی دوسرے معنوں میں لیا جانے لگا ہے بہت سارے نوجوان روحانیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں سیکھنا چاہتے ہیں روحانیت حاصل کر نے میں باطنی نور اطمینان حاصل کر نا نہیں نہ ہی قلب و روح کے زنگ کو صاف کرنا نہ ہی جسمانی کثافتوں کو لطافتوں میں بدلنا ہے اصل میں روحانیت کا مطلب ایسی عبادات اشغال تزکیہ نفس مراقبہ جات ہیںجس پر عمل پیرا ہو کر طالب ظاہر و باطن کے رزائل سے چھٹکارا پا کر بارگاہِ الٰہی میں کھڑا ہو سکے تا کہ اِسے طالب کے شیشہ قلب پر انوار الٰہی کی تجلیات وارد ہوں طالب مشاہدے کی لذتوں سے ہمکنار ہو کر قربِ الٰہی کی منزل کی طرف بڑھ سکے آج روحانیت پر جو رنگ چڑھ گئے ہیں۔

تصوف کے طالب موجودہ دور کی روشوں سے اضطراب کا شکا ر ہو چکے ہیں آج کا انسان اقتدار شہرت دولت کے حصول کے لیے روحانیت کو ذریعہ بنا نا چاہتا ہے جب کہ تاریخ انسانی کے ورق ورق پر غیو ر صوفیا کرام کے روشن تذکرے بھرے پڑے ہیں جب حاکم وقت خود ننگے پائوں چل کر اِن بو ریاں نشینوں کے پاس آئے ہاتھ باند ھ کر درخواست کی ‘ جناب چیف جسٹس کا عہدہ قبول فرما کر ریاست پر احسان عظیم فرمائیں لیکن کردار کے ہمالیہ جیسے اِن عظیم نفوس قدسیہ نے ہمیشہ ہی انکار کیا ‘ کون بھو ل سکتا ہے امام ابو حنیفہ امام شافعی اور امام احمد بن حنبل جن کے افکار پر اسلام کی عظیم سلطنت پوری توانائی سے کھڑی ہے حاکم وقت نے ان سے جب کہا کہ عہدہ قبول فرمائیں اِن خاک نشینوں نے جب انکار کیا تو ان پر کوڑے برسائے گئے انہیں جیلوں میں بند کر دیا گیا پھر جیل سے ہی اِن کے جنازے نکلے ‘ اقتداراور چیف جسٹس کے عہدہ سے انکا ر پر سزا مل رہی ہے اور یہ لے رہے ہیں کہ میں حکومت وقت کے برے اعمال کا حصہ دار نہیں بن سکتا ‘ ہمیشہ انکار کیا ہر دور کے حقیقی صوفیا کا دامن لالچ حرص سے پاک رہا عہدے انہی کے قدموں میں نچھاور کئے گئے وسیع و عریض جاگیروں کے پروانے اِن کو پیش کئے گئے مراعات و وظائف کے کاغذ پیش کئے گئے ‘ ہیرے جوا ہرات کے ڈھیر لگا دئیے گئے شاید اِن خاک نشینوں کی آنکھوں میں چمک آجائے ‘ سلطان وقت کی پیشکش کو ٹھکرانے کی صورت میں بادشاہ کے عتاب سے ڈرایا بھی گیا ‘ للچایا گیا قریبی دوستوں رشتہ داروں لاڈلے مریدوں کو درمیان میں لا کر منانے کی کو شش کی گئیں لیکن بے نیازی کے یہ پہاڑ فقر کی غیرت نے انہیں کبھی بھی کسی چیز کی طرف آمادہ نہ کیا بو ریا نشینوں نے گھاس لکڑی کے جھونپڑوں کو ایوان شاہی ٹاٹ کی ٹوپی کو کلاہ خسروی پیوند لگے پرانے کھدر کی پو شین کو قبائے سلطانی جو کے آٹے کو شاہی مرغن کھا نو ں پر ترجیح دی صدر نشینی پر بو ریا نشینی کو ترجیح دی۔

دنیا اقتدار کی غلام گردشوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر غیرت فقرکی شان رکھی اِن بو ریا نشینی کی یہی کل متاع حیات تھی اقتدار شاہی اور بند گان دنیا کو جوتے کی نوک پر رکھا ۔ اِن کی بو سیدہ چٹائی کھدر کی پھٹی پرانی ٹوپی مٹی کا لو ٹا پرانے دانوں کی تسبیح سلطانوں کے تخت و تاج سے زیادہ اہم تھی یہی وہ نفوس ِ قدسیہ تھے جو خاک پر درویشوں کے درمیان بیٹھنا پسند فرماتے تھے شاہی ایوانوں کے جھو لے پروٹوکول کے لشکروں کے درمیان اِن کا سانس گھٹتا تھا مخلوق خدا کا درد سینے میں محسوس کرنے والے یہ درویش بے نیاز کی دولت سے مالا مال تھے ہر دور کے با دشاہ وقت نے ننگے پا ئوں اِن کے جھونپڑوں کے طواف تو بار بار کئے لیکن اِن خاک نشینوں نے کبھی بھو لے سے بھی سلطان کے در پر دستک دے کر فقر بے نیازی کے رنگ کو پھیکا نہ کیا اِن کی یہی بے نیازی اور خدائی بندگی تھی کہ دنیا پر ست علما ء جو اقتدار کے ایوانوں کی خاک اپنی آنکھوں کا سرمہ بناتے رہے بادشاہوں کے اشارو ابرو پر ایمان و ضمیر کے سودے کر تے رہے ظاہری طور پر تو ایسے علما ء سرکاری مرا عات اور عہدوں کے لطف اٹھا تے رہے لیکن مخلوق کے دلوں کے تاجدار نہ بن سکے جو حقیقی سلطانی اِن بو ریا نشینوں کو حاصل رہی ظاہری حکومت بادشاہا ن وقت کی رہی لیکن دلوں کے تاجدار حقیقی حکمران یہی خاک نشین تھے جو کن فیکون کے مالک ہو تے ہو ئے بھی خاک نشینی پر فخر کر تے رہے وہ کو نسا دور ہے وہ کو نسا زمانہ ہے جب سلطانوں نے ہیرے جواہرات کے ڈھیر اِن خاک نشینوں کے قدموں میں نہیں لگا ئے سرمایہ داروں نے اِن کے قدموں کی خاک کو چاٹا نواب اور جاگیردار اِن کی چوکھٹوں پر ما تھے رگڑتے رہے ‘ مہا راجوں کی زبانیں التجائوں سے خشک ہو گئیں وسیع و عریض جاگیروں کے نواب بھکاریوں کی طرح اِن کے در پر پڑے رہے ہر دور کے امرا ء جاگیرداروں سلطانوں نوابوں نے اِنہیں نذر دینی چاہی عہدے پیش کر نے چاہے وظیفے ہدئیے جاگیر منصب کیا نہیں دینا چاہا لیکن غیرت فقر کے حقیقی محافظ دنیا کی اِن غلاظتوں سے دور ہی رہے۔

اقتدار کی راہداریوں کے مزے کون نہیں لو ٹنا چاہتا لیکن جب سلطان نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کو نیم روز کی گورنری پیش کی تو آپ نے قبول کر نے سے انکار کر دیا ۔ایک بار والی نا گور نے شیخ حمید الدین ناگوری کو شاہ وقت کی طرف سے زمین اور نقد روپیہ پیش کیا اور ساتھ قبو ل کر نے کی درخواست بھی ‘ درویش وقت نے جواب دیا ہمارے خوا جگان میں سے کسی نے ایسی چیز کوکبھی قبول نہیں کیاایک بیگھہ زمین جو میرے پاس ہے میرے لیے کا فی ہے ‘ حضر ت مر زا جان جاناں کے بارے میں آتا ہے کسی رئیس نے ایک حویلی خانقاہ تیار کر کے وظیفہ مقرر کر کے آپ کی خدمت میں درخواست کی آپ نے فرمایا چھوڑ جانے کے لیے اپنا اور بیگانہ مکان برابر ہیں ایک دن سخت گر می میں پرا نی چادر میں لیٹے نواب فیروز جنگ نے دیکھا تو آنسو آگئے اور بو لے ہم گنا ہ گاروں کی بد قسمتی دیکھیں وہ بزرگ جن کے ہم مرید ہیں وہ ہما ری نیاز قبول نہیں کر تے تو درویش بو لا فقیر نے روزہ رکھا ہوا ہے کہ امیروں کی نیاز قبول نہ کروں گا اب جب کہ آفتاب غروب ہو نے کے قریب پہنچ گیا ہے میں اپنا روزہ کیوں توڑ دوں ۔ ایک دفعہ نواب نظام الملک نے تیس ہزار بطور نیاز پیش کیا آپ نے حسب عادت قبو ل نہ فرمایا تو نواب بو لے آپ لے کر راہِ خدا میں فقیروں کوبانٹ دیں رنگ جلال آیا تو فقیر بو لا میں تمہارا خانساماں ہوں ؟یہاں سے تقسیم کر نا شروع کر دو گھر پہنچنے تک ختم ہو جائیں گے ۔ یہ تھے اہل روحانیت جن کے ابرو چشم پر لاکھوں لوگ ایمان کے رنگ میں رنگے گئے تھے۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
life Society Spirituality today universe World آج دنیا روحانیت زندگی کائنات معاشرے
Bilawal Bhutto
Previous Post ایسا لگ رہا ہے تحریک انصاف احتساب اور شفافیت سے بھاگ رہی ہے، بلاول بھٹو
Next Post اخبارات پرانفرمیشن ٹیکنالوجی کے اثرات
Newspapers

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close