
دبئی میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 66 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن مہمان ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے گراہم سمتھ اور انگرام نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کی طرح جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف سات رنز کے مجموعی سکور پر انگرام چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
