
پیرس (جیوڈیسک) ٹو ر ڈی فرانس کا تیراہوں مرحلہ اٹلی کے ونچینزو بیبالی نے جیت لیا۔ یلو جرسی بھی انہیں کے قبضے میں ہے۔شرکا نے ملائشین ائرلائن کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
تیرہویں مرحلے میں سائیکلسٹس کو سینٹ اٹین نے شامروز تک 197 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک کا فاصلے طے کرنا تھا۔ راستوں میں مشکلات آئیں۔ لیکن اٹلی کے ونچنزو نیبالی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے 12 منٹ اور 29 سیکنڈز میں طے کیا۔ پولینڈ کے رافیال ماکا صرف دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔مجموعی برتری اب بھی نیبالی کو ہی حاصل ہے۔
