Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ٹریفک حادثات، اسباب، قوانین، ذمہ داری

September 14, 2017 0 1 min read
Traffic Accidents
Traffic Accidents
Traffic Accidents

تحریر : محمد صدیق پرہار
ہمارے لیے یہ سوال غیرضروری ہے کہ اڈہ نوروالہ چوک اعظم سے کتنا دور ہے، اصل سوال یہ ہے کہ ہم قواعد وضوابط اوراپنی اپنی ذمہ داریوں سے کتنے دورہیں۔یہ دوجملے اس لیے لکھنے پڑے کہ ایم ایم روڈ پرفتح پورکی جانب جانے والے باراتیوںکی ویگن جب اڈہ نوروالہ کے قریب پہنچی توسامنے آنے والے سریہ سے بھرے ٹرالرسے ٹکراگئی جس سے ٹرالرویگن کے اوپرالٹ گیا۔جس سے ہائی ایس ڈرائیورسمیت دس افرادجاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے۔ٹرالرڈرائیورفرارہوگیا۔تیرہ ستمبرکے اخبارات میں راولپنڈی سے خبرہے کہ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ جھنگ سے راولپنڈی آنے والی مسافر وین جب چکری انٹرچینج سے قریب جوں ہی اسلام آبادموٹروے کی حدودمیں پہنچی تووہاں پرمسافروین کے ڈرائیورنے نیندکی آغوش میں آنے کی وجہ سے غفلت کے نتیجے میں گاڑی ٹرالرمیں پیچھے سے گھسادی جس سے مسافروین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پندرہ مسافرموقع پرہی آتش زدگی سے جھلس کرجاں بحق ہو گئے۔جبکہ پانچ افرادشدیدزخمی ہوگئے۔ صرف نمونہ کے طورپردوحادثات لکھے ہیں ،تمام حادثات کی تفصیل کے لیے سینکڑوں صفحات کی کتاب کی ضرورت ہے ۔ حادثات کی تفصیل سے آپ اخبارات اورنیوزچینلزکے ذریعے آگاہ ہوتے رہتے ہیں۔ انچارج ٹریفک چوک اعظم اظہرحسین سانگھی نے جنرل بس سٹینڈ میں ٹریفک قوانین کے متعلق عوام الناس اورڈرائیوروںکوآگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری لازم وملزوم ہیں۔آئے روزٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ تریفک قوانین کی خلاف ورزی اورٹریفک قوانین سے ناواقف ہونا ہے ،انہوںنے کہا کم عمرافرادہرگزڈرائیونگ نہ کریں۔انہوںنے ڈرائیوروںکوتنبیہ کی کہ اندھیرے ،دھنداورخراب موسم میں گاڑی کی رفتارآہستہ رکھیں،پرانے گھسے پٹے اوراستعمال شدہ ٹائراستعمال نہ کریں۔

اس بات میںکوئی دورائے نہیں کہ ٹریفک کے اکثرحادثات، غفلت، جلدبازی اورٹریفک کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے ہی پیش آتے ہیں۔ٹریفک اوردیگرتمام معاملات میں ہرایک یہی سمجھتا ہے کہ دوسرے تواپنی ذمہ داریاںپوری کریں جبکہ خوداس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ٹریفک سمیت تمام حادثات و واقعات کاذمہ دارہم دوسرے فریق کوہی سمجھتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ ہم اس حادثہ میں خودکتنے ذمہ دارہیں۔جلدبازی، بے ترتیبی اورٹریفک کے اصولوںکی پامالی میںامیرغریب، تعلیم یافتہ ان پڑھ اورچھوٹے بڑے میںکوئی فرق نہیں۔کئی باردیکھنے میں آیا ہے کہ جب کسی تنگ راستہ یاگلی میں دوگاڑیوں کاآمناسامناہوجائے اورکسی ایک کے پیچھے ہٹنے کے بغیرکوئی بھی آگے نہ بڑھ سکتاہوتودونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروںمیں سے ہرایک یہی چاہتاہے کہ سامنے والاہی اپنی گاڑی کوپیچھے لے جائے اوراسے آگے جانے دے جبکہ وہ خودایک بال برابربھی پیچھے ہٹنے کوتیارنہیںہوتا۔بین الاضلاعی شاہراہوں اورلنک روڈ زپربھی اکثرہوتاہے کہ ایک ہی رخ پرجانے والی دوگاڑیوںمیں سے پیچھے آنے والی گاڑی جب اپنے آگے جانے والی گاڑی کوکراس کرتی ہے تویہ نہیں دیکھتی کہ سامنے سے بھی کوئی چیزآرہی ہے یا نہیں۔

ایسا اکثرموٹرسائیکل سوارہی کرتے ہیں۔ٹریفک کے ہجوم میں پھنس کر گھنٹوں ضائع ہوجائیں یہ توبرداشت ہوجاتا ہے ،ہجوم میں پھنسنے سے پہلے اپنی سائیڈ میں ایک طرف کھڑے ہوکردو، چارمنٹ ٹریفک گزرنے کا انتظار برداشت نہیں ہوتا۔ہم نے کئی باردیکھا ہے کہ جب بھی کوئی جانورسڑک کراس کرنے لگتا ہے تو وہ سڑک کنارے کھڑے ہوکردائیں بائیں دیکھتا ہے پھرسڑک کراس کرتا ہے۔اس کے برعکس اکثرایساہوتا ہے جب بھی کوئی انسان کسی نہ کسی سواری پر سوار ہو کر سڑک کراس کرتا ہے تووہ دائیں بائیں نہیں دیکھتا وہ ایسے سڑک کراس کرتا ہے جیسے کوئی کراس ہی نہ ہو۔جلدبازی کے نتیجے، بے ہنگم اوربے ترتیب ٹریفک کے مناظراورٹریفک کے اصولوں کی پامالی دیکھنی ہوتوریلوے پھاٹک چوبارہ روڈ لیہ پردن کے اوقات میں کسی بھی ٹرین کے گزرنے کے دوران آجائیں ۔سب اپنی سائیڈ چھوڑکردوسری سائیڈ پرسب سے آگے جانے کی کوشش میںدکھائی دیں گے۔اب نہ توان میں سے کوئی پیچھے ہٹ کردوسرے کوراستہ دینے کوتیارنظرآئے گا اورنہ ہی ان میں سے کسی کوبھی پیچھے ہٹنے کی جگہ ملے گی۔آمنے سامنے آکرٹکرانے والی کوئی سی بھی دوگاڑیوں کی وجہ سے دونوں اطراف ٹریفک بھی جام رہتی ہے ۔ اس وجہ سے ٹریفک کورواں ہونے میں بہت وقت لگ جاتاہے۔دونوں گاڑیوںمیں سے کسی ایک کی جلدبازی اورٹریفک کے اصولوںکی پامالی کی سزاپوری ٹریفک کوبرداشت کرناپڑتی ہے۔اپنی سائیڈ چھوڑ کردوسری سائیڈ سے جلدبازی کی کوشش کرنے والااپناقیمتی وقت توضائع کرتاہی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس ہجوم میں پھنسے ہوئے ہزاروں افرادکاوقت بھی ضائع کراتا ہے۔پھاٹک پراگرتمام افراداپنی ہی سائیڈ پرقطارمیں کھڑے ہوجائیں ،اپنی سائیڈچھوڑ کردوسری طرف سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کریں توچاہے کتنی ہی ٹریفک کیوںنہ ہوٹریفک کورواں دواں ہونے میں چندمنٹ ہی لگیں گے اس کے برعکس بے ہنگم ٹریفک کتنی ہی مختصرکیوںنہ ہواسے رواںدواں ہونے میں بہت ساوقت ضائع ہوجائے گا۔تیزرفتاری کی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والی دونوںگاڑیاں آپس میں ٹکرا کر دونوں گاڑیاںبھی تباہ ہوجاتی ہیں اوران مین سوارافرادبھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ آپس میںٹکرانے والی دونوں گاڑیوں میں سے کوئی بھی اپنی رفتارکم کرنے یاایک طرف کھڑے ہوکرمخالف سمت سے آنے والی گاڑی کوگزرنے کاموقع دینے کوتیارہی نہیں ہوتی۔تحقیقات کرکے دیکھ لیں کہ ٹریفک کے اکثرحادثات ایسے ملیں گے کہ تھوڑی سی بھی احتیاط کرلی جاتی توان حادثات سے بچاجاسکتاتھا۔

اب تک ٹریفک حادثات کے جواسباب لکھے گئے ہیں ان حادثات کے صرف یہی اسباب نہیں بلکہ اوربھی بہت سے اسباب ہیں۔بہت سے حادثات ڈرائیوروںکونیندآنے کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں۔کمزورٹائرٹیوب کے پھٹنے کی وجہ سے بھی ٹریفک کے حادثات ہوجاتے ہیں۔وزن ایک طرف ہونے کی وجہ سے بھی حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ناقص اورغیرمعیاری گیس سلنڈرپھٹنے کی وجہ سے بھی بہت سے حادثات ہوچکے ہیں۔تیل سے بھرے ٹینکرالٹنے کی وجہ سے بھی حادثات ہوچکے ہیں۔ٹریفک کے حادثات کے موقع کے اسباب چاہے کوئی بھی ہوں غفلت اورجلدبازی کوکسی صورت نظراندازنہیںکیاجاسکتا۔یہ ضروری نہیں ٹکرانے والی دونوں گاڑیاں ہی جلدی میں تھیں اوردونوںنے ہی ٹریفک کے اصولوں کو نظر اندازکردیا یہ بات توطے ہے کہ ایساہرحادثہ کسی ایک کی جلدبازی اورٹریفک کے قوانین پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوتاہے۔ ہرمسلمان کااس بات پرکامل ایمان ہے کہ موت کاوقت اورسبب مقرر ہے جبکہ جان بوجھ کریاغفلت سے خودکوموت کے منہ میں دھکیلنے کی بھی کسی قانون میں اجازت نہیں ہے۔موت کاوقت مقررہے جان بوجھ کرتیزرفتارچلتی ہوئی گاڑی کے اچانک سامنے آجانابھی عقل مندی نہیں ہے۔ٹریفک صرف پھاٹک بندہونے یادوگاڑیوںکے آپس میں تصادم کی وجہ سے ہی نہیں بندہوتی اس کے اوراسباب ہیں۔مختلف تنظیمیں اورشہری جب کسی بھی مسئلہ پراحتجاج کرتے ہیں تووہ سڑک کودونوں اطراف سے بندکردیتے ہیں۔ سائیکل کوبھی نہیں گزرنے دیتے ،جب تک ان کامسئلہ حل نہیں ہوتا یاجب تک کوئی متعلقہ ذمہ دارانہیں مسئلہ حل ہوجانے کی یقین دہانی نہیںکرادیتا اس وقت تک ان کااحتجاج بھی جاری رہتا ہے اورٹریفک کی روانی بھی متاثررہتی ہے۔ایک دن ہم اپنی دوپہیوں والی سواری پرسوارہوکرریلوے پھاٹک سے چوبارہ روڈ پرگئے توپھاٹک سے جنرل بس سٹینڈ کی جانب ٹریفک کی ایک طویل قطارتھی توکچھوے کی رفتارسے آگے بڑھ رہی تھی۔ہم نے پہلے تویہ خیال کیا کہ آگے کوئی گدھاگاڑی والاجارہا ہوگا جس کی وجہ سے ٹریفک اتنی آہستہ رواں دواں ہے۔ ہمارایہ خیال بھی جلدہی غلط ثابت ہوگیا ہم اس جستجومیں کہ ٹریفک کس وجہ سے کم رفتارسے چل رہی ہے۔

تمام ٹریفک کوکراس کرکے آگے نکلنے کی کوشش کرتے رہے لیہ مائنرنہر پرجاکرہم اس کوشش میںکامیاب ہوگئے جومنظرہم نے دیکھا ہم وہ منظردیکھ کر ششدررہ گئے اورآپ بھی وہ منظرپڑھ کریہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ریلوے پھاٹک سے نہرتک ٹریفک کوکچھوے کی رفتارسے چلنے پرمجبورکرنے والاکوئی ہاتھ یاگدھاریڑھی یااونٹ ریڑھے والانہیں بلکہ سفیدرنگ کی کاروالاایک شخص تھا۔ اس کے ایک ہاتھ میں کارکاسٹیرئنگ تھا جبکہ دوسرے ہاتھ میںموبائل تھا جسے وہ اپنے کان سے لگاکرایسے اطمینان اورسکون سے کسی سے باتیں کیے جارہا تھا جیسے وہ سڑک پرکارمیں نہیں کروڑوں روپے سے بنائی گئی کوٹھی کے وی آئی پی کمرہ میں قیمتی صوفہ پربیٹھا ہو۔تمام شہری ہی غیرمہذب اورغیرذمہ دارنہیں ہوتے۔پاکستان کے اکثرشہری مہذب اورذمہ دارشہری ہی ہیں۔ٹریفک کے قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہیں۔مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کودیکھ کراپنی گاڑی کی رفتارکوکم کردیتے ہیں۔ایک ہی رخ پرجانے والی گاڑی کوکراس کرتے ہوئے یہ اطمینان کرلیتے ہیں کہ سامنے راستہ صاف ہے کسی گاڑی ،رکشہ یاموٹرسائیکل کے ٹکرانے کاکوئی خدشہ نہیں ہے۔وہ اپنی سائیڈ پرہی رہتے ہیں۔جلدبازی میںنہ اپناقیمتی وقت ضائع کرتے ہیں اورنہ دوسروںکی پریشانی کاسبب بنتے ہیں۔سڑک کراس کرتے وقت دائیں بائیں ضروردیکھتے ہیں۔موبائل میں کسی کافون آجائے توگاڑی ، موٹرسائیکل سائیڈ پرلگاکرسکون سے فون سنتے ہیں۔

یوں توٹریفک کواصولوںکاپابندبنانے کے لیے ٹریفک کے قوانین اوران قوانین پرعمل نہ کرنے کی سزائیں اورجرمانے بھی مقررہیں۔ٹریفک کنڑول کرنے والے ادارے ٹریفک کے قوانین پرعمل کرانے میںکامیاب ہوجائیں توٹریفک حادثات سے بہت حد تک بچاجاسکتا ہے۔تمام شہری ٹریفک کے اصولوںکی پاسداری کریں، غفلت اورجلدبازی سے دوررہیں ، چاک وچوبندہوکرگاڑیاں چلائیں ، سڑک کراس کرتے ہوئے دائیں بائیں ضروردیکھیں ،سست رفتارگاڑیاں سڑک کے ایک طرف چلائیں تو ٹریفک حادثات میں نمایاںکمی لائی جاسکتی ہے۔صوبائی حکومتوں کوٹریفک کے اصولوں سے آگاہی مہم بھی آئے روزچلاتے رہنا چاہیے۔پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاپرٹریفک کے اصولوں اوران پرعمل نہ کرنے کی صورت میں سزائوںکی تشہیرکرتے رہنا چاہیے۔اہم چوراہوں اورشاہراہوں پرسائن بورڈ پرٹریفک کے اصول اورسزائیں لکھی جائیں۔کسی طے شدہ پروگرام،جلوس، احتجاج یاکسی بھی شہرمیںکسی وی آئی پی کی آمدکی وجہ سے کوئی سڑک یالنک روڈ کوعام ٹریفک کے لیے بندکرنامقصودہوتو اس سے پہلے شہریوں کی مشکلات دورکرنے کے لیے تمام شہروں اورقصبات میںٹریفک پلان جاری کرکے اخبارات میں شائع اوراہم چوراہوں ،اہم مقامات پرآویزاں کیاجائے ۔ریلوے پھاٹکوں پرسائن بورڈ یاپینافلیکس کے ذریعہ تصاویرکی مددسے بے ہنگم اوربے ترتیب ٹریفک کے نقصانات اورٹریفک کے اصولوںپرعمل کرنے والی ٹریفک کے فائدے عوام کوبتائے جائیں کہ مہذب شہری کیسے کھڑے ہوتے ہیں اورغیرمہذب کیسے ۔مصروف چوراہوں اورکراسنگ پرٹریفک کی پولیس کی موجودگی کوبھی یقینی بنایاجاناچاہیے ،بے ہنگم اوربے ترتیب ٹریفک ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی کارزلٹ بھی ہوتی ہے۔ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے مذاکروں اورسیمینارزکااہتمام بھی کرتے رہناچاہیے۔تعلیمی اداروں اورمیلوںمیں خاکوں اورکھیل کھیل میں ٹریفک قوانین پرعمل کرنے کے فائدے اورعمل نہ کرنے کے نقصانات سے آگاہی دی جائے۔ٹریفک کے اشاروںکواپ گریڈ کرکے تمام چوراہوں اورکراسنگ پرلگایا جائے۔کسی بھی وجہ سے کوئی بھی سڑک یالنک روڈ بندکرنے پرسخت پابندی لگادی جائے توٹریفک کورواں دواں رکھنے میں مددملے گی۔ ٹریفک کورواں دواں رکھنے اورحادثات سے بچنے کے لیے تمام تررکاوٹوں کودورکرنے، شاہراہوں، سڑکوں، لنک روڈزکوبروقت مرمت وکشادہ کرنا بھی ضروری ہے۔سڑکیں بنانے وقت اتنی کشادہ رکھی جائیں کہ پچاس سال تک ان میں کشادگی نہ کرنا پڑے۔

تحریر : محمد صدیق پرہار

Share this:
Tags:
liability Rules traffic accidents اسباب ٹریفک حادثات ذمہ داری قوانین
Election
Previous Post حلقہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن غیرمعمولی ہے
Next Post اس پرچم کے سائے تلے میلہ پاکستان 2017
Pakistan Flag

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close