
لاہور (جیوڈیسک) کاہنہ کے علاقہ بینک سٹاپ کے قریب مزدا ٹرک نے ٹکر مار کے 40 سالہ ارشد لطیف کو شدید زخمی کردیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ملتان روڈ سوڈیوال کے قریب کار نے موٹرسائیکل سواروں ارشاد اور ارشد کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ بکر منڈی کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے آصف اورارشاد زخمی ہوگئے۔
