
لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ ٹیم میں آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں ایم آئی او پولیس کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیم آج سے ہی کام شروع کر دے گی۔
