
لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کرانے کی ادارہ منہاج القران کی درخواست کی سماعت ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کے پیش نہ ہونے پر ملتوی کر دی گئی۔
سیشن کورٹ لاہور میں منہاج القرآن انتظامیہ اور وکلاء پیش ہوئے ، انتظامیہ ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے سماعت کے لئے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہوا تھا لیکن متعلقہ ایس ایچ او عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ادارہ منہاج القرآن کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی گئی کہ سی سی پی او لاہور کو ریکارڈ سمیت طلب کیا جائے تاہم عدالت نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو دوبارہ پندرہ جولائی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
